30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم طبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
”تفسیر ِنُورالعرفان “سے 105 مدنی پھول(قسط:5)
دُعائے عطّار: یااللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” تفسیر ِنُورالعرفان سے 105 مدنی پھول (قسط:5) “پڑھ یا سُن لے اُسے قرآنِ کریم کی برکتوں سے مالا مال فرما اوراُس کی ماں باپ سمیت بےحساب مغفرت فرما۔اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہُ علیهِ واٰلهٖ وسلّم
درود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :” اَکْثِرُوا الصَّلَاةَ عَلَیَّ یَومَ الْجُمُعَةِ فَاِنَّہٗ مَشھُوْدٌ تَشْھَدُہُ الْمَلَائِكَةُ وَاِنَّ اَحَدًا لَنْ یُّصَلِّیَ عَلَیَّ اِلَّا عُرِضَتْ عَلَیَّ صَلَاتُہُ حَتَّی یَفْرُغَ مِنْھَا،یعنی جُمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے دُرُود بھیجا کرو کیونکہ یہ یومِ مَشْہود (یعنی میری بارگاہ میں فرِشتوں کی خُصُوصی حاضِری کا دن)ہے،اس دن فِرِشتے (خُصُوصی طو ر پر کثرت سے میری بارگاہ میں ) حاضِر ہوتے ہیں،جب کوئی شخص مجھ پر دُرُود بھیجتا ہے تو اس کے فارغ ہونے تک اس کا دُرُود میرے سامنے پیش کردیا جاتا ہے ۔“ حضرت ابُو دَرْداء رضی اللہُ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے عرض کی: (یارسُولَ اللہ !) اور آپ کے وصال کے بعد کیا ہوگا؟ ارشاد فرمایا:’’ہاں !(میری ظاہری) وَفات کے بعد بھی (میرے سامنے اسی طرح پیش کیا جائے گا۔’’اِنَّ اللہَ حَرَّمَ عَلَی الْاَرْضِ اَنْ تَاْکُلَ اَجْسَادَ الْاَنْبِیَاءِ،یعنی اللہ پاک نے زمین کے لئے اَنبیائے کِرام علیہمُ السّلام کے جسموں کا کھانا حرام کر دیا ہے۔‘‘ فَنَبِیُّ اللہِ حَیٌّ یُرْزَقُ،پس اللہ پاک کا نبی زِندہ ہوتا ہے اور اسے رِزْق بھی عطا کیا جاتا ہے۔‘‘(ابن ماجہ،2/291، حدیث:1637)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع