30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سختی پیدا ہوتی ہے۔ کم کھاؤ، کم بیمار پڑو گے، کم بولو، گناہ کم کرو گے، درود شریف زیادہ پڑھو ، بے ایمان ہو کر نہ مرو گے ۔ (تفسیر نورالعرفان،ص554)
(10) مومن ایک اللہ کا ماننے والا بندہ ہے مشرک ہزاروں کا غلام، دو گھر کا مہمان بھوکا اور چندآقاؤں کا غلام پریشان ہوتا ہے کہ کس کس کو راضی کرے اور اپنی حاجت(یعنی ضرورت) کس سے کہے، ایک کا غلام مَزے میں رہتا ہے ایسے ہی مومن راحت میں ہے، کافر دنیا میں بھی پریشان ہے آخرت میں بھی ۔ (تفسیر نورالعرفان،ص554)
(11) حضرت جبریل ( علیہ السّلام )ہر رمضان میں ایک بار حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کو سارا قرآن سُنایا کرتے تھے۔ (تفسیر نورالعرفان،ص556)
(12) انسان میں دو رُوْحیں ہیں: ایک مقامی یا سلطانی، دوسری سیلانی۔ پہلی روح سے زندگی قائم ہے دوسری سے ہوش و حَواس، پہلی روح موت کے وقت نکلتی ہے دوسری نیند میں ۔ سونے کی حالت میں ایک روح نکل جاتی ہے جس سے ہوش و حَواس قائم ہیں ۔(تفسیر نورالعرفان،ص556)
(13) حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کی ذاتِ اقدس تمام آسمانی زمینی خزائنِ الٰہیہ کی چابی ہے۔ (تفسیر نورالعرفان،ص559)
(14) قیامت میں انبیائے کرام( علیہم السّلام ) مُدّعی کی حیثیّت سے اور اُمتِ مصطفٰی گواہوں کی حیثیت سے اورحضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) شاہی گواہ کی شان سے کہ سارے عالَم کا فیصلہ حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کے جنبشِ لب (یعنی سفارش) پر ہوگا۔ سُبْحٰن اللہ ! کیا عجیب نظارہ ہوگا۔ اللہ خیر سے دِکھائے ۔(تفسیر نورالعرفان،ص560)
”
سُوْرَۃُ الْمُؤْمِن “ سے حاصل ہونے والی 10 خوبصورت باتیں
(1) شفاعتِ ملائکہ (یعنی فرشتوں کی شفاعت)بَرحق ہے کہ وہ مومنوں کے لیے آج بھی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع