30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں مَشغولیت نقصان دہ ہے، جو زندگی اللہ کی یاد اور اس کی اِطاعت میں گُزرے، وہ دینی زندگی ہے۔
(تفسیر نور العرفان، ص851)
(8) دین ہمارا محتاج نہیں، ہم دین کے محتاج ہیں، دین ہم سے پہلے بھی تھا اور ہمارے بعد بھی رہے گا، اگر رب ہمیں خدمتِ دین کی توفیق دے دے تو اُس کی بندہ نوازی ہے۔ (تفسیر نور العرفان،ص613)
”سُوْرَۃُ الْفَتْحِ “ سے حاصل ہونے والی 04 خوبصورت باتیں
بیعت کرنے والوں کی شان
(1) تمام صحابہ خُصُوصاً بیعتِ رِضوان والے بڑی ہی شان والے ہیں، ان کی تعداد چودہ سو ہے۔
(تفسیر نور العرفان،ص614)
(2) بُزُرگوں کے ہاتھ پر بیعت ’’سنّت ِ صحابہ‘‘ ہے، خواہ بیعتِ اسلام ہو یا بیعتِ تقویٰ یا بیعتِ توبہ یا بیعتِ اعمال وغیرہ۔(تفسیر نور العرفان، ص851)
(3) بیعت کے وقت مُصافحہ بھی سنّت ہے مگر مَردوں کے لیے، عورت کو کلام سے بیعت کیا جائے ۔
(تفسیر نور العرفان، ص852)
(4) حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) ہی سے ہدایت مِل سکتی ہے اور حضور ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) سے ہر قسم کی ہدایت ہی ملتی ہے، خیال رہے کہ قرآن سے ہدایت بھی ملتی ہے، گمراہی بھی،جیساکہ قرآنِ کریم میں ہے:
یُضِلُّ بِهٖ كَثِیْرًاۙ-وَّ یَهْدِیْ بِهٖ كَثِیْرًاؕ- (پ 1، البقرۃ: 26)
ترجَمۂ کنز العرفان : ” اللہ بہت سے لوگوں کواس کے ذریعے گمراہ کرتا ہے اور بہت سے لوگوں کو ہدایت عطا فرماتا ہے۔“
نزولِ قرآن کا اصل مقصد تو ہدایت ہے لیکن چونکہ بہت سے لوگ اپنی کم فہمی کی وجہ سے قرآن کو سُن کر گمراہ بھی ہوتے ہیں لہٰذا اس اعتبار سے فرمایا کہ قرآن کے ذریعے بہت سے لوگ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع