دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sunnat e Nikah - Qist 3 | سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

book_icon
سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

قبْرِستا ن و مزارِ مبا رَک کی حا ضری

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  شادی کی خوشی میں  سرشار دُولہا اس دن کو یادگار بنانے کے لئے کیا کچھ نہیں  کرتا؟اس کے عزیز واقارب کی طرف سے عموماًگناہوں  سے بھرپور ورائٹی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ، طرح طرح کی جائز وناجائز رسمیں  نبھائی جاتی ہیں۔ یوں  دُولہا کی آنکھوں پر غفلت کی ایسی پٹی بندھ جاتی ہے کہ اسے قبر کی تنہائیاں  یاد رہتی ہیں  نہ میدانِ محشر کی پریشانیاں  !مگر دوسری جانبامیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکو دیکھئے کہ اپنی شادی کے دن قبرستان بھی جارہے ہیں  اور نرالے انداز سے فکرِ آخرت بھی کررہے ہیں ؛

        (چنانچہ امیرِ اَہلسنّتدامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ فرماتے ہیں  )اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلََّّنمازِ جُمُعہ نور مسجد (کاغذی بازار باب المدینہ کراچی )میں مفتی وقار الد ین قادِری  علیہ رحمۃ الھادی کی اِقتداء میں  ادا کی ، قبرِستان بھی گیا اور کھارا در میں  واقع حضرت سید محمد شاہ دولہا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے مزارشریف پر حاضری کی سعادت بھی حاصل ہوئی اور ہسپتال جاکراپنے ایک بہت ہی پیارے دوست غلام یاسین قادری رضوی(رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ) جو کہ خون کے سرطان (Blood Cancer)کے مریض تھے اُن کی عیادت بھی کی۔ انہوں  نے مجھے مبلغ 25روپے شادی کا تحفہ عنایت فرمایا۔ ([1])

          خوشی کے موقع پر غم کے معاملات میں  حصہ لینا چاہئے تاکہ خوشیوں  کے سبب انسان اتنا نہ’’پھول‘‘ جائے کہ’’پھٹ‘‘جائے۔ ویسے بھی میرا معاملہ ایسا تھا کہ میرے اندر غم کی کیفیات بَہُت تھیں  کیونکہ میں  مریضوں  اور پریشان حالوں سے ملتا رہتا تھا ، بے چاروں  کی لاچاری سے بڑی عبرت ملتی ہے۔ اس طرح سے میں نے اپنی شادی کے دن کے اوقات مذکورہ انداز پر گزارنے کی سعادت حاصل کی ۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اہلِسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو  

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                              صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

مَدَنی پھول : زیارتِ قبورمُسْتَحَب ہے ہر ہفتہ میں ایک دن زیارت کرے ، جمعہ یا جمعرات یا ہفتہ یا پیر کے دن مناسب ہے ، سب میں  افضل روزِ جمعہ وقتِ صبح ہے۔ اولیائے کرام کے مزارات طیبہ پر سفر کر کے جانا جائز ہے ، وہ اپنے زائر کو نفع پہنچاتے ہیں  اور اگر وہاں  کوئی منکرِ شرعی ہو مثلاً عورتوں  سے اختلاط تو اس کی وجہ سے زیارت ترک نہ کی جائے کہ ایسی باتوں  سے نیک کام ترک نہیں  کیا جاتا ، بلکہ اسے بُرا جانے اور ممکن ہو تو بُری بات زائل کرے۔  

(بہارِ شریعت ، حصہ ۴ ، ص۱۹۷)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                              صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

  نمازوں  کی با جما عَت اد ا ئیگی

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شادی کی تقریبات میں  مصروف ہوکر اکثر لوگ اپنی نمازیں  قضا کربیٹھتے ہیں ، مگر  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے شادی ہونے کے بعد بھی حسبِ عادت نمازِ جمعہ ، عَصْر ، مغرب اور عشا ء  باجماعت ادا کی۔

          (امیرِ اَہلسنّتدامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ فرماتے ہیں) رَبّعَزَّوَجَلکے کرم سے شروع سے ہی باجماعت نماز پڑھنے کا ذہن تھا ، جماعت ترک کردینا میری لُغَتْ میں  ہی نہیں  تھا۔ یہاں  تک کہ جب میری والدہ محترمہ کا انتقال ہوا تو اس وقت گھر میں  دوسراکوئی مرد نہ تھا ، میں  اکیلاتھا مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّماں  کی مَیِّت چھوڑ کرمسجد میں  نماز پڑھانے کی سعادت پائی۔ ماں  کے غم میں  دورانِ نمازمیرے آنسوضَرور بہہ رہے تھے ، مگر اس صورت ِحال میں  بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّجماعت نہ چھوڑی ۔ اسی طرح شادی والے دن بھی تمام نمازیں  باجماعت ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اہلِسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو  

 



   [1] کچھ دن کے بعد غلام یاسین قادری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِی  کا انتقال ہو گیا۔ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے اپنی امّی جان (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہا)کے مزار سے ملحق بنایا ہوا چبوترہ مرحوم کی قبر کے لئے پیش کردیا ۔ آج بھی امّی جان (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہا)کے پہلو میں مرحوم کی قبر موجود ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن