دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sunnat e Nikah - Qist 3 | سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

book_icon
سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

اس لئے کہ دیندار آدمی خدا تعالیٰ کے خوف سے بیوی بچوں  کا حق پہچانتا ہے۔ دوسرے یہ کہ دیندار آدمی کی نگاہ صرف بیوی ہی پر ہوتی ہے اور آزادلوگوں  کی ٹمپر یری(temporaryیعنی عارضی) بیویاں  بہت سی ہوتی ہیں۔ جن کا دن رات تجربہ ہورہا ہے۔ وہ پھول کو سونگھتا اورہر باغ میں  جاتا ہے۔ کچھ دنوں  تو اپنی بیوی سے محبت کرتا ہے پھر آنکھ پھیر لیتا ہے۔  (اسلامی زندگی ، ص۳۶ تا۳۹ ملخصًا)

اللہ رَبُّ العزَّت عزت دینے والا ہے

            (امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ تحدیثِ نعمت کے طور پر فرماتے ہیں  کہ ) ایک وقت تھا کہ خودمجھے کوئی رشتہ دینے کو تیار نہ تھااور آج ربِّ اکرم عَزَّوَجَلَّ کا ایسا کرم ہے کہ لوگ مجھ سے پوچھ پوچھ کر شادیاں  کرتے ہیں کہ تم کہو تو ہم فُلاں  جگہ شادی کردیں۔ اللہ تعالیٰ ہی عزت عطافرمانے والاہے۔

وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُؕ- ( پ ۳ ، آل عمران : ۲۶)

ترجَمۂ کنز الایمان : اور جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔  (مَدَنی مذاکرہ نمبر 4)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

شادیوں  میں  ہونے والی بے ہُودہ رسمیں

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!فی زمانہہمارے معاشرے میں  منگنی اور شادی کے موقع پر بعض ناجائز اور بے ہودہ رسومات اس قدر رواج پاگئی ہیں  کہ ان کے بغیر تقریبات کو ادھورا سمجھا جاتا ہے۔ امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہونے والے گناہوں  کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنے رسالے’’ گانے باجے کی ہولناکیاں ‘‘  میں  لکھتے ہیں  ؛

        افسوس!صدکروڑ افسوس!آجکل شادی جیسی میٹھی میٹھی سنّت بَہُت سارے گناہوں  میں  گِھرچکی ہے ، بے ہُودہ رُسومات اس کا جُز وِ لایَنْفَک  بن چکی ہیں ، مَعاذاﷲ عَزَّوَجَلَّ حالات اس قدر ابتر ہوچکے ہیں  کہ جب تک بہت سارے حرام کام نہ کر لئے جائیں  اُس وقت تک اب شادی کی سنَّت ادا ہو ہی نہیں  سکتی۔ مَثَلًامنگنی ہی کی رسم لے لیجئے اِسمیں  لڑکا اپنے ہاتھ سے لڑکی کو انگوٹھی پہناتا ہے حالانکہ یہ حرام اور جہنَّم میں  لے جانے والا کام ہے۔ شادی میں مر د اپنے ہاتھ مہندی سے رنگتا ہے یہ بھی حرام ہے ، مردوں  اورعورَتوں  کی مخلوط دعوتیں  کی جاتی ہیں ، یا کہیں  برا ئے نام بیچ میں  پردہ ڈال دیا جاتا ہے مگرپھر بھی عورَتوں  میں غیر مردگھس کر کھانا بانٹتے ، خوب وڈیو فلمیں بناتے ہیں  ([1])  شوقیہ تصویر یں  بنانے اوربنوانے والوں  کو عذابِ خداوندی سے ڈرجانا چاہئے کہ! میرے آقا اعلٰحضرت علیہ رحمۃُ ربِّ العزّت نقل کرتے ہیں ، رسولُ اﷲعَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّمفرماتے ہیں ، ہر تصویر بنانے والا جہنَّم میں  ہے اور ہر تصویر کے بدلے جو اس نے بنائی تھی اﷲ عَزَّوَجَلَّایک مخلوق پیدا کرے گا جو اسے عذاب کریگی ‘‘ ۔  ( فتاویٰ رضویہ ج ۲۱ ، ص ۴۲۷رضا فاؤنڈیشن مرکزالاولیاء لاہور)

      آہ ! شادِیوں  میں  خوب فیشن پرستی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ، خاندان کی جوا ن لڑکیاں  خوب ناچتیں ، گاتیں  اُودھم مچاتی ہیں۔ اِس دَوران مرد بھی بِلاتَکَلُّف اندر آتے جاتے ہیں  ‘ مرداورعورَتیں جی بھر کر بد نگاہی کرتے ہیں  ‘ خوب آنکھوں  کا  زِنا ہوتا ہے ‘  نہ خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ نہ شرم مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم۔ سنو سنو !  رسول اﷲعَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم کافرمان عبرت نشان ہے ، ’’ آنکھوں  کازِنا دیکھنا اور کانوں کازِنا سننا اور زَبان کا زِنا بولنا اور ہاتھوں  کا زِناپکڑنا ہے‘‘ ۔ (مسلِم شریف  ص۱۴۲۸حدیث۲۶۵۷) یاد رکھیئے ! غیر مرد غیر عورَت کودیکھے یا غیر عورَت غیر مرد کوشہوت سے دیکھے یہ حرام اور دونوں  کیلئے یہ جہنَّم میں لے جانے والے کام ہیں۔

 نافرمانی کی نُحُوست  

           فلمی ریکارڈنگ کے بِغیر آج کل شاید ہی کہیں  شادی ہوتی ہو۔ اگر کوئی سمجھائے تو بعض اوقات جواب ملتا ہے ‘ واہ صاحِب ! اﷲعَزَّوَجَلَّ نے پہلی بچّی کیخوشی دکھائی ہے اور گانا باجا نہ کریں ، بس جی خوشی کے وقت سب کچھ چلتا ہے ۔ (معاذاﷲعَزَّوَجَلَّ)ارے نادانو! خوشی کے وقتاللہعَزَّوَجَلَّ کا شکر ادا کیا



   [1] کثیرعُلمائے کرام مذہبی بیانات وغیرہ کی وڈیو کو جائز قرار دیتے ہیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن