دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sunnat e Nikah - Qist 3 | سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

book_icon
سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

مَدَنی مشورہ : شادی شدگان نیتوں  وغیرہ کی مزیدمعلو مات کے لئے فتاویٰ رضویہ(تخریج شدہ) جلد 23صفحہ نمبر,386,385پر مسئلہ نمبر 42,41 کا مطالعہ فرمالیں۔

(ماخوذ ازتربیتِ اولاد ، ص۳۳)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا نکاح مبارک

        شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہکی شادی غالباً۱۳۹۸ ھ ، 1978ء میں  تقریباً 29برس کی عمر میں  باب المدینہ کراچی میں  ہوئی ۔

کوئی رشتہ دینے پر تیار نہ تھا !

           امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہنے ایک مَدَنی مذاکرہ  ([1]) میں  سُوالات کے جوابات دیتے ہوئے جو کچھ ارشاد فرمایااس کا خلاصہ اپنے الفاظ میں  پیشِ خدمت ہے چنانچہ آپ دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں  کہ جب میری شادی کی صورت بنی تو کوئی رشتہ دینے کیلئے تیار نہ ہوتا تھاکیونکہ اس وقت دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بہاریں  نہیں  تھیں اور ہمارے معاشرے میں  داڑھی سجانے والے نوجوان نہایت ہی کمیاب تھے۔ اُس زمانے میں  بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ َّ میرے چہرے پر سنّت کے مطابق ایک مُشْت داڑھی تھی۔ آخرِ کارایک جگہ رشتہ طے ہوا ، لیکن چند دنوں بعد انہوں  نے بھی منگنی توڑدی۔

بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم میں  استغاثہ

          امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں : منگنی ٹوٹ جانے پر میں  بہت دلبرداشتہ ہوااور ایک رات اپنے مَحلہ کی بادامی مسجد(میٹھا در باب المدینہ کراچی)میں  بیٹھےبیٹھے بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّممیں  منظوم استغاثہ پیش کیا جس میں   مضمون کچھ یوں تھا کہ یارسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم ! میں آپ کی سنت پر چلنا چاہتا ہوں  لیکن لوگ اس طرح کے طرزِ عمل سے میرا دِ ل دُکھاتے ہیں۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلََّّ کچھ ہی عرصے میں  ایک اورجگہ رشتے کی ترکیب بن گئی اور شادی بھی ہوگئی۔

ان کے نثار کوئی کیسے ہی رنج میں  ہو

جب یاد آگئے ہیں  سب غم بھلا دئیے ہیں

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

           مُفَسِّرِشہیر ،  حکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان ہمارے معاشرے میں  پائی جانے والی اِس تکلیف دہ صورتِ حال کی عکاسی کرتے ہوئے اپنی کتاب ’’اسلامی زندگی ‘‘ کے صفحہ 36 تا 39پرلکھتے ہیں : ’’میں  نے بہت مسلمانوں  کو کہتے سنا کہ ہم داڑھی والے کو اپنی لڑکی نہ دیں  گے ، لڑکا شوقین چاہئے اور بہت جگہ اپنی آنکھوں  سے دیکھا کہ لڑکی والوں  نے دولہا سے مطالبہ کیاکہداڑھیمنڈوا دو تو لڑکی دی جاسکتی ہے ، چنانچہ لڑکوں  نے داڑھیاں  منڈوائیں ، کہاں  تک دکھ کی باتیں  سناؤں ؟یہ بھی کہتے سنا گیاکہ نمازی کو لڑکی نہ دیں  گے ، وہ مسجد کا ملّاں  ہے ، ہماری لڑکی کے ارمان اور شوق پورے نہ کرے گا۔ لڑکی والوں  کو چاہئے کہ دولہا میں  تین باتیں  دیکھیں ، اوّل تندرست ہو ، کیوں  کہ زندگی کی بہار تندرستی سے ہے۔ دوسرے اس کے چال چلن اچھّے ہوں ، بدمعا ش نہ ہو ، شریف لوگ ہوں ، تیسر ے یہ کہ لڑکا ہنر مند اور کماؤ ہو کہ کماکر اپنے بیوی اور بچوں  کو پال سکے۔ مالداری کا کوئی اعتبار نہیں  یہ چلتی پھر تی چاندنی ہے۔ حدیثِ پاک میں  ہے کہ نکا ح میں  کوئی مال دیکھتا ہے کوئی جمال۔ مگر عَلَیکَ بِذَاتِ الدِّینِ( تم دینداری دیکھو۔ )(صحیح مسلم ،  کتاب الرضاع ،  باب استحباب النکاح    الخ ،  الحدیث ،  ۷۱۵ ،  ص ۷۷۲)یہ بھی یاد رکھو کہ مولویوں  اور دینداروں  کی بیویاں  فیشن والوں  کی بیویوں  سے زِیادہ آرام میں  رہتی ہیں۔ اوّل تو



   [1] مَدَنی مذاکرہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اُس اجتماع کو کہتے ہیں جس میں امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ عقائدواعمال ، شریعت و طریقت ، تاریخ و سیرت ، طِبابت و روحانیت وغیرہ مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سُوالات کے جوابات دیتے ہیں۔ مَدَنی مذاکرات کی کیسٹیں ، سی ڈیز اور وی سی ڈیز مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدیۃً طلب کیجئے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن