دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sunnat e Nikah - Qist 3 | سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

book_icon
سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

مدینہ2 : جب میاں  حاکِم ہے تو اُس کی اِطاعت کو لازم سمجھئے۔ سیِّدُ الْمُرسَلین ،   خاتَمُ النَّبِیِّین  ،  جنابِ رحمۃٌ  لِّلْعٰلمِین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : ’’عورت جب پانچ نمازیں  پڑھے ، رمضان کے روزے رکھے ، اپنی عزت کیحفاظت کرے اور اپنے خاوَند کی اِطاعت کرے تو جس دروازے سے چاہے جنت میں  داخل ہو ۔  (المعجم الاوسط ج۳ ص۲۸۳ حدیث۴۵۹۸)

مدینہ3 : اُن کا شریعت کے مطابق ملنے والا ہر حکم خواہ نفس پر کتنا ہی گِراں  ہو خوش دلی کے ساتھ سرآنکھوں  پر لیجئے۔

مدینہ4 : اُن کی پسند کے کھانے ان کی مرضی کے مطابق عُمدہ طریقے پر پکا کر ، بَشَّاشَت کے ساتھ پیش کر کے ان کے دل میں  خوشی داخِل کرکے بے اندازہ ثواب کی حقدار بنئے ۔ حضرت ِ سیِّدُنا ابنِ عبّاس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ نور کے پیکر ، تمام نبیوں  کے سَرْوَر ، دو جہاں  کے تاجْوَر ، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایاکہ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے نزدیک فرائض کی ادائیگی کے بعدسب سے افضل عمل مسلمان کے دل میں  خوشی داخل کرنا ہے۔ ‘‘

(المعجم الکبیر  ج۱۱ص ۵۹حدیث ۱۱۰۷۹)

مدینہ5 : ان کی ہر وہ تَنقِید جو شرعاً دُرُست ہو اگر اس پر بُرالگے تو اسے شیطان کا وار سمجھ کر لاحول شریف پڑھ کر شیطان کو نامراد لوٹائیے۔

مدینہ6 : اگر کسی خطا بلکہ غلط فہمی کی بنا پر بھی میاں  ڈانٹ ڈپٹ کرے یا بالفرض مارے تو ہنسی خوشی سہہ لیجئے کہ اس میں  آپ کی آخِرت کے ساتھ ساتھ دنیا میں  بھی بھلائی ہے اوران شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ گھرامن کا گہوارہ رہے گا۔

مدینہ7 : اگر سامنے زبان چلائی ، منہ پُھلایا ، برتن پچھاڑے ، میاں  کا غصہ بچوں  پر اُتارا اور اسی طرح کی دیگر نامُناسِب حرکتیں  کیں  تو اِس سے حالات سنورنے کے بجائے مزید بگڑیں  گے ، یہ اچھی طرح گِرِہ میں  باندھ لیجئے کہ اِس طرح کرنے سے اگر بَظاہِر صُلْح ہو بھی گئی تب بھی دلوں  میں  سے نفرتیں  ختم ہونے کا اِمکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

مدینہ8 : میاں  کی خامیوں  کے بجائے خوبیوں  ہی پر نظر رکھئے اور ان کے حق میں  اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرتی رہئے۔   ؎

عیبوں  کو عیب جُو کی نظر ڈھونڈتی ہے پر         جو خوش نظر ہے خُوبیاں  آئیں  اُسے نظر

مدینہ9 : میاں  یا سسرال کی شکایت میکے میں  کرنا دنیا وآخرت کیلئے سخت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کہ فی زمانہ مشاہدہ یہی ہے کہ اس طرح غیبتوں ، تہمتوں ، چغلیوں ، عیب دریوں  اور دل آزاریوں  وغیرہ طرح طرح کے گناہوں  کا بہت بڑا دروازہ کھل جاتا ہے پھر اس کی نحوست سے بارہا دنیا میں  یہ آفت آتی ہے کہ گھر ٹوٹ جاتا ہے۔

مدینہ10 : ہاں  اگر واقِعی شوہر ظلم کرتاہے یا سسرال والے ستاتے ہیں  تو صرف ایسے شخص کو اچّھی نیّت کے ساتھ فریاد کی جائے جو ظلم سے بچا سکتا ، صلح کرواسکتا ہو یا اِنصاف دلواسکتا ہو ، باقی صرف بھڑاس نکالنا ، دل ہلکا کرنے کیلئے’’گھر کی باتیں  ‘‘ میکے یا سہیلیوں  کے پاس کرنا غیبتوں  اور تہمتوں  وغیرہ کے گناہوں  میں  ڈال کر سننے سنانے والوں  کو جہنّم کا حقدار بناسکتا ہے

مدینہ11 : بالفرض شوہر یا ساس وغیرہ کی کسی حَرَکت سے کبھی دل کو ٹھیس پہنچے تو خود کو قابو میں  رکھئے ، یہ آپ کے اِمتحان کا موقع ہے کہ یا تو زبان ودل کو قابو میں  رکھ کر صبر کرکے جنّت کی لازوال نعمتوں  کو پانے کی سعی کیجئے یا زَبان کی آفتوں  میں  پڑ کر شریعت کا دائرہ  توڑ کر اپنے آپ کو جہنَّم کی حقدار ٹھہرائیے۔

 مدینہ12 : اگرچہ آپ کتنی ہی مصروف ہوں ، خواہ نیند کے مزے لُوٹ رہی ہوں ، جُوں  ہی شوہر آواز دے ، ثوابِ عظیم پانے کی نیَّت سے فوراً  لَبَّیک (یعنی میں  حاضر ہوں )کہتی ہوئی اُٹھ بیٹھئے اور اُن کی خدمت میں  مشغول ہو کر جنّتُ الفردوس کے خزانے سمیٹنا شروع کردیجئے۔

مدینہ13 : شوہر کی دِلجوئی کی خاطر اُن کے والدین وغیرہ کی خوش دلی کے ساتھ خدمت بجالائیے ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ دونوں  جہاں  میں  بیڑا پارہوگا۔  ع  

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن