دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sunnat e Nikah - Qist 3 | سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

book_icon
سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

مدینہ9 : کبھی آپ کی پُکار پر جواب نہ ملے تو بے تَحاشا برس پڑناسِفلہ پن ہے ، حسنِ ظَن سے کا م لیجئے کہ بے چاری نے سُنانہ ہوگا یا کوئی اور مجبوری مانِع ہوئی ہوگی۔

مدینہ10 : کبھی کپڑے کی اِستری برابر نہ ہوئی ، کھانے میں  نمک مرچکم وبیش ہوا ، تازہ کھانا پکا کرنہ دیا ، دوسرے دن کا گرم کرکے یا ٹھنڈا ہی رکھ دیا ، برتن برابرنہ دُھل پائے تو جارِحانہ انداز سے حُکم چلانے اور ڈانٹ پلانے کے بجائے نرمی سے تَفْہِیم (یعنی سمجھانا) ، اِزْدِیَادِ حُبّ(یعنی مَحبَّت میں  اضافے) کا باعث ہوگی۔ نفس وشیطان کی چالوں  کو سمجھنے کی کوشش کیجئے ، نفرتیں  مت بڑھائیے۔

مدینہ11 : زبان سے بتانے میں  غصّہ آجاتا ہو اور بات بگڑ جاتی ہو تو اگر فریقین ایسے موقع پر ایک دوسرے کو تحریری طور پر سمجھانے کا معمول بنائیں  تو ان شاء اللہ  عَزَّوَجَلَّجھگڑے کی نَوبت نہیں  آئے گی۔

مدینہ12 : ہوٹل یا بازار کی غِذا کی مانند لذیذ اَغذِیَہ(یعنی غذائیں ) بنانے کا زوجہ سے بِالجَبر مُطَالَبہ کرنا نفس کی پیروی اور اس کے نہ بنانے پر طنزومُزاح ، طَعن و تَشنِیع اور زبر دستی کی دل آزاری کرنا شیطان کی خوشی کا سامان ہے۔

مدینہ13 : اپنی والِدہ وغیرہ کی شکایت پر بغیر شَرعی ثُبُوت کے زوجہ کو جھاڑنا یا مارنا وغیرہ ظلم ہے اور ظالِم جہنَّم کا حقدار۔ خاتَمُ الْمُرْسَلین ، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلَمینصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’ ظلم جہنَّم میں لے جانے والا ہے۔ ‘‘  (جامع الترمذی ج۳ ص۴۰۶حدیث ۲۰۱۶ملخصًا)

مدینہ 14 : اپنا کا م اپنے ہاتھ سے کرنا باعثِ سعادت اور عظیم سنّت ہے۔ اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُا فرماتی ہیں  کہ سلطانِ مکّۂ مکرّمہ ، سردارِمدینۂ منورہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم  اپنے کپڑے خودسی لیتے اوراپنےنعلینِ مبارَکَین گانٹھتے اوروہ سارے کام کرتے جومرداپنے گھروں  میں  کرتے ہیں۔ ‘‘ (کنزالعمال ج۷ص۶۰حدیث۱۸۵۱۴)

مدینہ15 : چھوٹی چھوٹی باتوں  پر بیوی کو حُکم دینا مَثَلاً یہ اُٹھا دو ، وہ رکھ دو ، فُلاں  چیز ڈھونڈ کر لادو وغیرہ سے بچنا اور اپنا کام اپنے ہاتھ سے کر لیا کرنا گھر کو اَمن کا گہوارہ بنانے میں  مدد دیتاہے۔

مدینہ16 : اپنے چھوٹے چھوٹے کاموں  کے لئے بیوی کو نیند سے جگادینا ، کام کاج اور جھاڑو پَوچے کے دَوران ، آٹا گوندھتے ہوئے ، نیز دردِسر ، نزلہ یا دیگر بیماریوں  کے ہوتے ہوئے اُن کو کام کے آرڈر دیئے جانا گھر کے ماحول کو خراب کرسکتا ہے۔ جس طرح آپ کو نیند پیاری ہے ، سُستی ہوتی ہے ، موڈ آف ہوتا ہے اسی طرح کے عوارِض عورت کو بھی درپیش ہوتے ہیں  بلکہ مرد کے مقابلے میں  عورت کو نیند زیادہ آتی ہے نیزاس کو بھی غصّہ آسکتا ہے لھٰذا مِزاج شناسی کی عادت ڈالئے۔

مدینہ17 : فَرِیقَین میں  سے اگر ایک کو غصہ آجائے تو دوسرے کا خاموش رہنا بہت ضروری ہے کہ غصے کا غصے سے اِزالہ بَسااوقات خطرناک ثابت ہوتاہے۔

مدینہ18 : باورچی خانے میں  مصروفیت کے دوران بیوی کواس طرح تنقیدکا نشانہ بنانا کہ آلو تَراشنا نہیں  آتا ، ٹماٹر کاٹنے کا ڈھنگ نہیں ، ادرک کیا اِس طرح کاٹتے ہیں ؟ وغیرہ وغیرہ بہت ہی تکلیف دہ اور باعثِ تَنفِیر ہوتا ہے۔ عقلمند وہی ہے جو بیوی کی جائز طور پر حوصلہ اَفزائی کرتا رہے اوراپنا کا م نکالتا رہے۔

مدینہ19 : میاں  بیوی کا بچوں  کے سامنے لڑنا جھگڑنا ان کے اَخلاق کے لئے بھی تباہ کُن ہے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

’’شوہر حاکِم ہوتا ہے ‘‘کے چودہ حُرُوف کی نسبت سے شادی شدہ اسلامی بہنوں  کے لئے14مَدَنی پھول

مدینہ1 : میاں  حاکِم ہوتا اور بیوی مَحکُوم ہوتی ہے اس کے اُلٹ ہونے کا خیال بھی دل میں  نہ لائیے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن