30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تم خوشی کے پھول لوگے کب تلک تم یہاں زندہ رہوگے کب تلک
اِس حِکایت کو سن کر شادیوں میں بے ہودہ فنکشن برپا کرنے والوں اور ان میں شریک ہوکر گانے باجے کی دُھنوں پر ہنس ہنس کر خوشی کے نعرے بُلند کرنے والوں کی آنکھیں کُھل جانی چاہئیں۔ یاد رکھئے !حضرت سیِدُّنا عبدا للہ ابنِ عباس رضی اللہ تعالی عنہماسے منقول ہے ، ’’ جوہنس ہنس کر گناہ کریگا وہ روتا ہوا جہنم میں داخِل ہوگا۔ ‘‘ (مُکاشفۃ القلوب ، الباب السادس والثمانون فی الضحک والبکاء والباس ، ص۲۷۵)
غورکیجئے!کون سا ’’جوڑا‘‘ آج سُکھی ہے؟کم و بیش ہرجگہ خانہ جنگی ہے ، کہیں ساس بہو میں مورچابندی ہے تو کہیں نند اور بھاوج میں ٹھیک ٹھاک ٹھنی ہے۔ بات بات پر ’’روٹھ مَن‘‘کا سلسلہ ہے۔ ایک دوسرے پر جادو ٹونے کروانے کے الزامات ہیں ، یہ سب کہیں شادیوں میں غیر شرعی حَرَکات کانتیجہ تو نہیں ؟کیوں کہ آج کل جس کے یہاں شادی کا سلسلہ ہوتا ہے وہاں اتنے گناہ کئے جاتے ہیں کہ اُن کا شمار نہیں ہوسکتا۔
ہاتھ جوڑ کر میری مَدَنی التجاء ہے کہ گھر کے جملہ افراد دو رکعت نمازِ توبہ ادا کریں اور گڑگڑا کر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں توبہ کریں اور آئِندہ گناہوں سے بچنے کا عہد کریں۔
’’شادی مُبارک ‘‘کے ۹ حروف کی نِسبت سے نو مدنی پھول
{1}بہوکو چاہئے کہ اپنی ماں بہنوں ہی کی طرح ہی اپنی ساس اور نند سے بھی محبت کرے {2}بہو کی موجودگی میں ماں اور بیٹی کا آپس میں کانا پھوسی کرنا بہو کیلئے وسوسوں کا باعث اوراس کے دل میں احساسِ محرومی پیدا کرنے والا ہے اور اس طرح اِس کے دل میں نفرتوں کی بُنیاد پڑتی ہے{3} بہو کو جب تک بیٹی سے بڑھ کرساس کا پیار نہیں ملیگا اُس وقت تک اس کا اپنی ساس ، نندوں سے مانوس ہونا بہت مشکل ہے{4}ساس کبھی ڈانٹ دے تو بہو کو چاہئے کہ اپنی ماں کی ڈانٹ سمجھ کر برداشت کرلے{5}اگر کبھی بہو بدتمیزی کر بیٹھے تو ساس کو چاہئے کہ بیٹی سمجھ کر معاف کردے{6}بھول کر بھی یہ الفاظ کسی کے منہ سے نہ نکلیں کہ ’’بہو تعویذ کرواتی ہے‘‘ورنہ فسادبرپا او ر سکون برباد ہوسکتا ہے {7}اگر خدانخواستہ کبھی گھر سے تعویذ مل بھی جائے تب بھی بغیر شرعی ثبوت کے یہ طے کرلینا کہ بہو نے ڈالا جائز نہیں {8}یقین جانئے شیطان بھی تعویذ ایسی جگہ ڈال سکتا ہے کہ گھر کے کسی فرد کے ہاتھ لگ جائے اور گھر میں فسادکھڑا ہو{9}بھابھی کا دیور وجیٹھ سے پردہ نہ کرنا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔ ساس اور سسر وغیرہ باوجود قدرت نہیں روکیں گے تو خود بھی گنہگار ہوں گے۔
’’اللہ‘‘ کے چار حروف کی نسبت سے چار مدنی التجائیں
{1}تمام اہلِ خانہ کو یہ مکتوب پڑھ کر سنادیا جائے۔ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کی مَدَنی التجا ہے{2}گھر کے تمام افراد نماز روزہ کی پابندی کرتے رہیں اور مَدَنی انعامات کا ہر ماہ رسالہ پر کرکے جمع کروائیں۔ مکتبۃ المدینہ کے جاری کردہ سنّتوں بھرے بیان کا کم ازکم ایک کیسٹ ہو سکے تو روزانہ ضرو ر سنئے {3} مناسب خیال فرمائیں تو یہ مکتوب سنبھال کر رکھ لیجئے اور خدانخواستہ گھر میں کبھی نااتِّفاقی ہوجائے تو کم ازکم آخری9 مَدَنی پھول پڑ ھ لیجئے{4}گھر کا ہر مرد جس کی عمر 20برس سے زائد ہو وہ ہر ماہ د عوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے تین روزہ مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیا کرے۔ والسلام مع الاکرام
مَدَنی سہرا (اسلامی بھائیوں کے لئے)
(از شیخ طریقت امیرِ اہلسنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت برکاتہم العالیہ)
(اے پھولوں سے سجی ہوئی کار میں سُوار ہو کر جگمگاتے حجرۂ عروسی کی طرف خوشی خوشی جانے والے عارِضی دولہا ! یاد رکھ ! عنقریب تجھے پھولوں سے لدے ہوئے جنازے میں سُوار ہو کر کیڑے مکوڑوں سے اُبھرتی ہوئی گُھپ اندھیری قبر میں جانا پڑنا ہے۔ عطار ِ گنہگار کے نزدیک حقیقی شادی(خوشی) قبر میں اِیمان سلامت لے جانا ہے ۔ آہ ! کاش ! بقیع)
فضلِ مولیٰ سے غلام احمد رضا دولہا بنا خوش نما خوش رنگ پھولوں کا ہے سر سہراسجا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع