دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sunnat e Nikah - Qist 3 | سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

book_icon
سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

اور شادمانیوں  سے لبریز ، گھرانے کے سرپرست اور تما م اہلِ خانہ و خاندان کی خدمات میں  گنبدِ خَضْرا کو چومتا ہوا جھومتا ہوا خوشگوار وپُربہار سلام اور ڈھیروں  مبارَکباد

السّلامُ علیکم وَرحمۃ اللہ برکاتہ                                                الحمد للّٰہ ربِّ العٰلمین علٰی کلِ حال

        یااللہ عَزَّوَجَلَّ شادی خانہ آبادی فرما ، یااللہ !عَزَّوَجَلَّ مدینہ منوَّرہ کے سدا بہار پھولوں  کی طرح دولھا دلہن اور دونوں  خاندانوں  کو دونوں  جہانوں  میں  مسکراتا رکھ ، ان سب کی ، تمام اُمت کی اور مجھ پاپی و بدکار کی مغفِرت فرما۔ ٰ      اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم

        افسوس! صد افسوس!آج کل شادی جیسی میٹھی میٹھی سنّتمَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ  بہت سارے گناہوں  میں  گھِر چکی ہے ۔ مَثَلاًمنگنی میں  لڑکا اپنے ہاتھ سے منگیتر کو انگوٹھی پہناتا ہے حالانکہ یہ حرام اور جہنَّم میں  لے جانے والا کام ہے۔ شادی میں  دولھا اپنے ہاتھ مہندی سے رنگتا ہے یہ بھی حرام ہے ، مردوں  اور عورَتوں  کی مَخلُوط دعوتوں  کاسلسلہ ہوتاہے یا کہیں کہیں  آرپارنظر آنے والا برائے نام پردہ بیچ میں  ڈال دیا جاتا ہے ، اس پر مزید طُرّہ یہ کہ عورتوں  میں  غیر مَرْد گُھس کر کھانابانٹتے اور خوب وِڈیو فِلمیں  بناتے ہیں۔

       توبہ!توبہ!آج کل شادیوں  میں  خاندان کی جوان لڑکیاں  خوب ناچتی گاتی ہیں۔ اِس دوران مَرْد بھی بِلاتکلُّف اندر آتے جاتے ہیں  مَرْد اور عورتیں  جی بھر کر بدنِگاہی کرتے ہیں  نہ خوفِ خدا نہ شرمِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم۔ فِلمیں  ڈِرامے ، ناچ گانے ، ڈھولکی اور ڈنڈیا راس کے فنکشنز دیکھنے والے یہ بات یاد رکھیں  کہ یہ حرام کام ہیں  ان کا عذاب برداشت نہیں  ہوسکے گا۔ چُنانچہ ہمارے پیارے آقا  صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے کچھ ایسے لوگ دیکھے جن کی آنکھیں  اور کان کیلوں  سے ٹُھکے ہوئے تھے ۔ دریافت کرنے پر بتایا گیا کہ یہ وہ لوگ ہیں  جو وہ دیکھتے ہیں  جو آپ انہیں  نہیں  دیکھنا چاہئیے اور وہ سنتے ہیں  جو انہیں  نہیں  سننا چاہئے۔  (المعجم الکبیر ، الحدیث۷۶۶۶ ،  ج۸ ،  ص۱۵۶)

       شہنشاہِ مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو گانے والی کے پاس بیٹھے ، کان لگا کر دھیان سے اس سے سُنے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ بروزِ قِیامت اُسکے کانوں  میں  سیسہ اُنڈیلے گا۔   (کنزالعمال ، کتاب اللھو واللعب   الخ ، الحدیث۴۰۶۶۲ ، ج۱۵ ، ص۹۶)

فِلم دیکھے اور جو گانے سنے        کِیل اُس کی آنکھ کانوں  میں  ٹُھکے

       افسوس!فِلمی گانوں  کی دھوموں  اور موسیقی کی دُھنوں  ریکارڈنگ کے بِغیر آج کل شاید ہی کہیں  شادی ہوتی ہو ۔ اگر کوئی سمجھائے تو بعض اوقات جواب ملتا ہے ، واہ صاحِب !اللہ نے پہلی بار خوشی دکھائی اور ’’گانا باجا‘‘ نہ کریں  ۔ بس جی خوشی کے وقت سب کچھ چلتا ہے! (معاذاللہ) مسلمانو!خوشی کے وقت اللہ کا شکر ادا کیا جاتا ہے کہ خوشیاں  طویل ہوں۔ نافرمانی نہیں  کی جاتی اللہ نہ کرے کہ اِس نافرمانی کی نُحُوست سے اِکلَوتی بیٹی دُلہن بننے کے آٹھویں  دن رُوٹھ کر میکے آبیٹھے اور مزید آٹھ دن کے بعد تین طلَاق کا پرچہ آپہنچے اور ساری خوشیاں  دھول میں  مل جائیں۔ یا دھوم دھام سے ناچ گانوں  کی دھماچوکڑی میں  بیاہی ہوئی دلہن9 ماہ کے بعد پہلی ہی زَچگی میں  موت کے گھاٹ اُتَر جائے ۔ یا خدانخواستہ دولھا شادی سے پہلے یا چند ہی روز کے بعد دنیا سے چل بسے کیوں  کہ موت کہہ کر نہیں  آتی ۔ ایک دردناک واقِعہ پیشِ خدمت ہے۔

حِکایت : ایک شخص جس کا گھر قبرستان کے قریب تھا اُس نے اپنے بیٹے کی شادی کے سلسلے میں  رات ناچ رنگ کی محفِل قائم کی لوگ ناچ کود اور دھما چَوکڑی میں  مشغول تھے کہ قبرستان کاسنّاٹا چِیرتی ہوئی دو عَرَبی اشعار پر مُشتمِل ایک گرجدار آواز گُونج اُٹھی یعنی ، ’’اے ناچ رنگ کی ناپائدار لذّتوں  میں  مُنْہَمِک ہونے والو!موت تمام کھیل کود کو خَتْم کردیتی ہے۔ بہت سے ایسے لوگ ہم نے دیکھے جو مسرّتوں  اور لذّتوں  میں  غافِل تھے موت نے انہیں  اپنے اہل وعیال سے جُدا کردیا!’’راوی کہتے ہیں۔ خدا کی قسم !چند دنوں  کے بعد دولھا کا انتِقال ہوگیا۔ (ابن ابی دنیا ، کتاب الاعتبار واعقاب السروروالاحزان ، الرقم۴۱ ، ج۶ ، ص۳۱)آہ!موت کی آندھی آئی اور ٹھٹھہ مسخریوں ، دھما چَوکڑیوں ، سنگیت کی دُھنوں ، چُٹکُلوں اورقہقہوں  شادمانیوں  اور مسرّتوں ، مچلتے ارمانوں  اور خوشی کی تمام راحت سامانیوں  کو اُڑا کر لے گئی ۔ دولہامیاں  موت کے گھاٹ اترگئے اور خوشیوں  بھرا گھر دیکھتے ہی دیکھتے ماتم کدہ بن گیا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن