دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sunnat e Nikah - Qist 3 | سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

book_icon
سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

وہ بادشاہ جس کی رعایا اُسے ناپسند کرتی ہو۔  (کنزالعمال ج۱۶ ص۲۵ حدیث۴۳۹۱۹)

شاید کسی اسلامی بہن کو یہ وسوسہ آئے کہ کیا صرف عورتوں  پر ہی مردوں  کے حقوق ہیں  ؟ مردوں  پر بھی عورتوں  کے کوئی حقوق ہیں  یا نہیں  ! تو پڑھیے :

مدینہ۶ : کوئی مومِن کسی مومِنہ بیوی کو دُشمن نہ جانے اگر اس کی کسی عادت سے ناراض ہو تو دوسری خصلت سے راضی ہوگا ۔

 (صحیح مسلم ، ص۷۷۵حدیث۱۴۶۹ )

          حکیم الامت حضرت مولانا مفتی احمد یارخان علیہ رحمۃ اللہ المنّان لکھتے ہیں : سبحان اللہ کیسی نفیس تعلیم !مقصدیہ ہے کہ بے عیب بیوی ملنا ناممکن ہے ، لہٰذا اگر بیوی میں  دو ایک برائیاں  بھی ہوں  تو اسے برداشت کرو کہ کچھ خوبیاں  بھی پاؤ گے۔ یہاں  صاحبِ مرقات نے فرمایا : جو بے عیب ساتھی کی تلاش میں  رہے گا وہ دنیا میں  اکیلا ہی رہ جائے گا ، ہم خود ہزار ہا برائیوں  کا سَرچشمہ ہیں ، ہر دوست عزیز کی برائیوں  سے درگزر کرو ، اچھائیوں  پر نظر رکھو ، ہاں ! اِصلاح کی کوشش کرو ، بے عیب تو رسول اللہ ( عزوجل وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم)ہیں۔  (مِرْاۃُ المناجیح ، ج۵ ، ص۸۸)

           ذیل کے پانچ مَدنی پھول بھی اپنے دل کے مدنی گلدستے پر سجالیجئے‘ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ گھر امن کا گہوارہ بن جائے گا۔

مدینہ۷ : ساس اور نند سے کسی صورت بھی نہ بگاڑئیے۔ ان کی خوب خدمت کرتی رہئے۔ اگر وہ طنز کریں  تو خاموش رہئے۔

مدینہ۸ : ساس بالفرض جِھڑکیاں  دے تو اپنی ماں  کا تصور کرلیجئے کہ وہ ڈانٹ رہی ہیں  تو صبر آسان ہوجائے گا۔ ان شائاللہ عَزَّوَجَلَّ۔

مدینہ۹ : آپ نے کبھی ساس کے غصّہ ہوجانے پر اگرجوابی غصے کا مظاہرہ کیا تو پھر ’’نِبھاؤ‘‘ مشکل ترین ہے۔

مدینہ۱۰ : سُسرال کی ’’بدسُلوکی‘‘ کی فریاد اپنے مَیکے میں  کرنا سامنے چل کر تباہی کا استقبال کرنا ہے۔ لہذا صبر کے ساتھ ساتھ اس اُصول پر کاربند رہئے کہ ’’ ایک چُپ سو (۱۰۰) کو ہرائے ‘‘ جواب میں  صِرف دعائے خیر کیجئے۔

مدینہ۱۱ : عُموماً آج کل سُسرال کی طرف سے بہو پر ’’جادو کرتی ہے‘‘ اپنے شوہر کو قابو کرلیا ہے‘‘ وغیرہ وغیرہ الزام لگائے جاتے ہیں ، خدانخواستہ آپ کے ساتھ ایسا معاملہ ہوجائے تو آپے سے باہَر ہوجانے کے بجائے حکمتِ عملی اور انتہائی نرمیسے کام لیجئے۔ اپنا کمرہ دن کے وقت بند نہ رکھئے ، گھر کے دوسرے افراد کی موجودگی میں  اپنے شوہر سے ’’ کانا پھُوسی‘‘ نہ کیجئے۔ شوہر کی موجودگی میں  بھی چائے وغیرہ اپنی ساس یا نَند کے ساتھ بیٹھ کر ہی پئیں۔ ان کے سامنے ہر گز مُنہ نہ بگاڑئیے‘ غصّہ نکالنے کے لئے برتن زور سے نہ پچھاڑئیے۔ بچوں  کو اس طرح مت ڈانٹئے کہ اُن کوو سوسہ آئے کہ ہمیں  سناتی اور کوستی ہے۔ دھونے پکانے کے کام میں  پھُرتی دکھائیے مطلب یہ کہ نَجاست کو نَجاست سے ( یعنی الزام کو ہنگامے سے) پاک کرنے کے بجائے ( حکمت و حسنِ اَخلاق کے ) پانی ہی سے پاک کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح آپ اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّاپنے سُسرال کی منظور نظر ہوجائیں  گی اور زندگی بھی خوشگوار ہوجائے گی‘ سسرال کے حق میں  دعا سے غفلت نہ کیجئے کہ دعا سے بڑے بڑے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ صَوم و صلوٰۃ کی پابندی کرتی رہئے ‘ شرعی پردہ کا اہتمام کیجئے ۔ یاد رہے ! دیور و جیٹھ سے بھی پردہ ہے۔ اپنے گھر میں  ’’ فیضانِ سنت‘‘ کا درس جاری کیجئے۔ خاموشی کی عادت ڈالئے کہ زیادہ بولنے سے جھگڑے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔ فیشن پرستی کے بجائے سنّتوں  کا راستہ اختیار کیجئے کہ اسی میں  بھلائی ہے۔ مجھ گنہگار کو دعائے غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت سے نوازتی رہیں۔ اگر آپ کو میرا یہ مکتوب پسند آئے تو اسے پلاسٹک کوٹنگ کروالیجئے اور خدانخواستہ کبھی گھریلو جھگڑا ہو تو اس کو پڑھ لیجئے۔ والسلام مع الاکرام

شادی کے موقع پرامیرِ اہلسنّت مُدَّظِلُہُ الْعَالِی کی طرف سے گھر کے سرپرست کو دیا جانے والا مکتوب

بسم اللہ الرحمن الرحیم ط اللہ عَزَّوَجَلَّ کا بندۂ عاجِز و لاچار اور میٹھے میٹھے مصطَفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا غلامِ گنہگار ، اُمّتِ نبی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی بھلائی کا طلبگار ، جن کے یہاں  شادی ہورہی ہے اُن کے دُخُولِ جنّت کا خواستگار ، سگِ مدینۂ  پُراَنوار محمد الیاس عطار قادِری رضوی عُفِیَ عنہُ کی جانب سے شادی کی مُسرّتوں  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن