دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sunnat e Nikah - Qist 3 | سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

book_icon
سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

       اُم المؤمنین حضرت ِ سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُاسے مروی ہے کہ اللہ کے مَحبوب ، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب  عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : ’’ نکاح میری سنّت سے ہے پس جو شخص میری سنت پر عمل نہ کرے وہ مجھ سے نہیں۔ لہٰذا نکاح  کرو ، کیونکہ میں  تمہاری کثرت کی بناء پر دیگر امتوں  پر فخر کروں  گا۔ جو قدرت رکھتا ہووہ نکاح  کرے اور جو قدرت نہ پائے تو روزے رکھا کرےکیونکہ روزہ شہوت کو توڑتا ہے۔ ‘‘

(سنن ابن ماجہ ، کتاب النکاح ،  باب ماجاء فی فضل النکاح ، رقم۱۸۴۶ ، ج۲ ، ص۴۰۶)

نکاح کرنا کب سنّت ہے ؟

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اگر مہر ، نان و نَفْقہ دینے اورازدواجی حقوق پورے کرنے پر قادر ہواور شہوت کا بہت زیادہ غلبہ نہ ہو تو نکاح کرنا سنت ِ مؤکدہ ہے۔ ایسی حالت میں نکاح  نہ کرنے پر اَڑے رہنا گناہ ہے ۔ اگر حرام سے بچنا۔ ۔ یا۔ ۔ اِتباعِ سنّت ۔ ۔ یا۔ ۔ اولاد کا حصول پیش ِ نظر ہو توثواب بھی پائے گااور اگر محض حصول ِ لذت یا قضائے شہوت مقصود ہو تو ثواب نہیں  ملے گا ، نکاح  بہر حال ہوجائے گا۔  (ماخوذ از بہارشریعت ، کتاب النکاح ، حصہ۷ ، ص۵۵۹)

نکاح کرنا فرض بھی ہے اور حرام بھی!

         نکاح کبھی فرض ، کبھی واجب ، کبھی مکروہ اوربعض اوقات تو حرام بھی ہوتا ہے۔ چنانچہ اگر یہ یقین ہو کہ نکاح  نہ کرنے کی صورت میں  زناء میں  مبتلا ہوجائے گا تو نکاح کرنا فرض ہے۔ ایسی صورت میں  نکاح  نہ کرنے پر گناہ گار ہوگا۔ اگر مہرونفقہ دینے پر قدرت ہو اور غلبۂ شہوت کے سبب زناء یابدنگاہی یامشت زَنی میںمبتلاء ہونے کا اندیشہ ہو تو اس صورت میں  نکاح واجب ہے اگر نہیں  کرے گا توگناہ گار ہوگا۔ اگریہ اندیشہ ہو کہنکاح کرنے کی صورت میں  نان ونفقہ یا دیگر ضروری باتوں  کو پورا نہ کر سکے گا تو اب نکاح  کرنا مکروہ ہے۔ اگر یہ یقین ہو کہ نکاح کرنے کی صورت میں  نان و نَفْقہ یا دیگر ضروری باتوں  کو پورا نہ کر سکے گا تو اب نکاح  کرنا حرام اور جہنم میں  لے جانے والا کام ہے(ایسی صورت میں  شہوت توڑنے کے لئے روزے رکھنے کی ترکیب بنائے)۔  (ماخوذازبہارشریعت ، کتاب النکاح ، حصہ۷ ، ص۵۵۹)

نکاح کی نیّتیں

        نُور کے پیکر ، تمام نبیوں  کے سَرْوَر ، دو جہاں  کے تاجْوَر ، سلطانِ بَحرو صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عالیشان ہے : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖo  یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (المعجم الکبیر للطبرانی ،  الحدیث :  ۵۹۴۲ ،  ج۶ ،  ص۱۸۵) جتنی اچّھی نیّتیں  زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

           شیخ طریقت امیر اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں : نکاح کرنے والے کو چاہئے کہ اچھی اچھی نیتیں  کر لے تاکہ دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ وہ ثواب کا بھی مستحق ہوسکے ۔ ’’نکاح سنّت ہے ‘‘ کے نو حروف کی نسبت سے 9 نیتیں  پیشِ خدمت ہیں :

          {۱}سنت ِرسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی ادائیگی کروں  گا{۲}نیک عورت سے نکاح  کروں  گا{۳}اچھی قوم میں نکاح  کروں  گا{۴}اس کے ذریعے ایمان کی حفاظت کروں  گا{۵}اس کے ذریعے شرمگاہ کی حفاظت کروں  گا{۶}خود کوبدنگاہی سے بچاؤں  گا{۷}محض لذت یا قضائے شہوت کے لیے نہیں حصولِ اولاد کے لئے تَخْلِیَہ کروں  گا{۸}ملاپ سے پہلے’’بسم اللہ ‘‘اور مسنون دعاپڑھوں  گا{۹}سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کی امّت میں  اِضافے کا ذَرِیعہ بنوں  گا ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن