دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sunnat e Nikah - Qist 3 | سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

book_icon
سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

جنّتُ الفرد و س میں سر کار

 کے پڑو س کا طلبگار

*   

شادی کے موقع پرامیرِ اہلسنّت مُدَّظِلُہُ الْعَالِی

کی طرف سے اسلامی بہنوں  کو دیا جانے والا مکتوب

          بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادِری رضوی عُفَِی عنہُ کی جانب سے دربارِ مدینہ کی بھکارن ، کنیزِ غوثِ زمن ، خادمۂ شہنشاہِ ذُوالمَنن کی خدمت میں  مدینۂ منوّرہ  زَادَہَااللہُ شَرَفاً وتَعْظِیْمًاکی مسکراتی ہوئی بہاروں  اور مکّۂ مکرّمہ  زَادَہَااللہُ شَرَفاً وتَکْرِیْمًاکے رنگین ریگزاروں  اوروہاں  کے خوبصورت پہاڑوں  کی قِطاروں  کی برکتوں  سے مالا مال مہکا مہکا خوشگوار سلام۔

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗ

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ عَلٰی کُلِ حَال

          اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دونوں  جہاں  میں  شادو آباد رکھے ، آپ کی خوشیوں  کو طویل کرے ، اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو مدینہ ٔ منورہ  زَادَہَااللہُ شَرَفاً وتَعْظِیْمًاکے سدا بہار پھولوں  کی طرح ہمیشہ مسکراتی رکھے۔ آپ کی بیماریاں ، پریشانیاں  گھریلو ناچاقیاں ، تنگ دستیاں ، قرض داریاں  دور ہوں۔ اِزدواجی زندگی خوشگوار گزرے۔ اولادِ صالحہ سے گود ہری رہے ، بار بار حج کا شرف ملے اور میٹھا مدینہ چومنا نصیب ہو۔   اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم

          آپ کی دنیا و آخِرت کی بہتری کے جذبے کے تحت محض حُصولِ ثواب کی خاطر عرض کرتا ہوں  کہ اپنے شوہر کی خدمت میں  کوتاہی مت کرنا‘ اس ضِمن میں  میٹھے میٹھے آقا  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم کے6 خوشبودار ارشادات پیش کرتا ہوں :

مدینہ۱ : قسم ہے اُس کی جس کے قبضۂ قدرت میں  میری جان ہے اگر قدم سے سر تک شوہر کے تمام جسم میں  زخم ہوں  جن سے پیپ اور کَچ لہو بہتا ہو پھر عورت اُسے چاٹے تب بھی حقِّ شوہر ادا نہ کیا ۔  (مسندِ امام احمد ج۴ص۳۱۸حدیث۱۲۶۱۴)

مدینہ۲ : حضرت ِ سیِّدُنا بلال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے رسول اللہ عزوجل وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں  عرض کی کہ دو عورتیں  دروازے پر یہ سُوال کرنے کے لئے کھڑی ہیں  کہ اگروہ اپنے شوہر اور اپنے زیر کفالت یتیموں  پر صَدَقہ کریں  تو کیا انکی طرف سے صَدَقہ ادا ہوجائے گا؟ تو رسول اللہ  عزوجل وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے دریافت فرمایا : ’’ وہ عورَتیں  کون ہیں  ؟  ‘‘ حضرتِ سیِّدُنا بلال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے عرض کی : ’’انصار کی ایک عورت اور زینب ہے۔ ‘‘ تو رسول اللہ  عزوجل و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا ، ’’ ان دونوں  کے لئے دُگنا اَجر ہے ، ایک رشتہ داری کا اوردوسرا صَدَقے کا۔ ‘‘

(صحیح مسلم ،  کتا ب الزکاۃ  ، باب فضل النفقۃ۔ ۔ الخ  ،  حدیث ۱۰۰۰ ،  ص ۵۰۱ملخصاً)

مدینہ۳ : شوہر نے بیوی کو بلایا اُس نے انکار کردیا اور اُس (شوہر)نے غصّہ میں  رات گزاری تو فِرشتے صبح تک اُس عورت پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔ (صحیح البخاری  ج۲ص۳۸۸ حدیث۳۲۳۷) اور دوسری روایت میں  ہے ، (شوہر) جب تک اُس سے راضی نہ ہواللہ عَزَّوَجَلَّ اُس عورت سے ناراض رہتا ہے۔

(کنزالعمال ، کتاب النکاح ، قسم الاقوال ، الحدیث۴۴۹۹۸ ، ج۱۶ ، ص۱۶۰)

مدینہ۴ : اور ( بیوی)   بِغیر اجازت اُس (شوہر) کے گھر سے نہ جائے اگر ایسا کیا تو جب تک توبہ نہ کرے اللہ عَزَّوَجَلَّ اور فِرشتے اُس پر لعنت کرتے ہیں۔ عرض کی گئی : اگرچِہ شوہر ظالم ہو؟ فرمایا : اگرچِہ ظالم ہو۔ (مصنف ابن ابی شیبہ ج۳ص۳۹۷ حدیث۳)بات بات پر رُوٹھ کر مَیکے چلی جانے والی عورتوں  کے لیے مُندَرَجَۂ بالا حدیث میں  کافی درس ہے۔

مدینہ۵ : تین قسم کے لوگو ں  کی نماز کو اللہ تعالیٰ قبول نہیں  فرماتا ایک تو وہ عورت جو اپنے شوہر کی اجازت کے بِغیر گھر سے نکلے ، دوسرا بھاگاہواغلام اور تیسرا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن