دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sunnat e Nikah - Qist 3 | سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

book_icon
سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

شادی کے موقع  پرامیرِ اہلسنّت  مُدَّظِلُہُ الْعَالِی

کی طرف سے دُولھا کو دیا جانے والا مکتوب([1])

           بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادِری رضوی عُفَِی عنہُ کی جانب سے غلامِ مصطفٰے گدائے غوثُ الورٰی ، سائلِ بارگاہِ امام احمد رضا کی خدمتِ پُرمُسرّت میں  مدینۂ پاک زادہااللہ شرفاً وتعظیماکی رنگین فَضاؤں  اور مکّۂ مکرّمہ  زادہااللہ شرفاً وتکریمًا کی مُشکبار ہواؤں  کی برکتوں ، عظمتوں ، رفعتوں ، سعادتوں ، شرافتوں  اور کرامتوں  سے مالا مال خوشگوار و خوشبودار سلام؛

السَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗ ،

       اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِیْن عَلٰی کُلِ  حَال

          اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو مدینہ ٔ مُنّورہ  زَادَہَااللہُ شَرَفاً وتَعْظِیْمًاکے سدا بہار پھولوں  اور نو ربار کانٹوں  کی طرح لہلہاتا مسکراتا اور جگمگاتا رکھے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو ایسی مَدَنی بہاریں  نصیب فرمائے کہ خَزاں  آپ کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہ دیکھے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بار بار حج کی پر کیف بہاریں  اور مدینۂ پاک  زَادَہَااللہُ شَرَفاًوتَعْظِیْمًاکے پاکیزہ نظارے دکھائے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے راضی ہو ، آپ کو جنّتُ البقیع میں  مَدفن اور جنتُ الفردوس میں  اپنے مَدَنی محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پڑوس عطا کرے ، آپ کا سینہ مدینہ ہو اور مدینۂ پاک  زَادَہَااللہُ شَرَفاً وتَعْظِیْمًاکے بَبُول کے طفیل یہ تمام دعائیں  مجھ پاپی و بدکار کے حق میں  بھی قبول ہوں۔

   اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم

 آپ کی دنیا و آخِرت کی بہتری کے جذبے کے تحت میٹھے میٹھے آقا  صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے 6 میٹھے میٹھے ارشادات پیش کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں۔

مدینہ ۱ : تم جو کچھ بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا چاہتے ہوئے خرچ کروگے تمہیں اس کا ثواب دیا جائے گا یہاں  تک کہ جو کچھ اپنی بیوی کے منہ میں  ڈالو گے اس کا بھی ثواب دیا جائے گا ۔ ‘‘ (صحیح البخاری  ج۴ ص ۱۲حدیث۵۶۶۸)

مدینہ ۲ : جو پاکدامنی چاہتے ہوئے اپنے آپ پر کچھ خرچ کرے تو یہ اس کے لئے صدقہ ہے اور جو اپنی بیوی ، بچوں  اور گھر والوں  پر خرچ کرے تو یہ بھی صَدَقہ ہے۔ ‘‘ (مجمع الزوائد ج۳  ص ۳۰۲حدیث  ۴۶۶۶ )

مدینہ۳ : آدَمی اگر اپنی زَوجہ کو پانی بھی پلائے تو اُسے اِس کا اَجر ملتا ہے۔  (مُسنِدامام احمد ، مسند الشامیین ج۶ص۸۵حدیث۱۷۱۵۵)

          آج کل بدقسمتی سے صِرف بیٹے ہی کی اکثر لوگ تمنا کرتے ہیں  اگر بیٹی پیدا ہوجائے تو بُرا مانتے ہیں ، بیٹی کی فضیلت پڑھئے اور جھومئے؛

مدینہ ۴ : جس کی لڑکی ہو اور وہ اسے زندہ دفن نہ کرے اور اُس کی توہین نہ کرے اور بیٹوں  کو اس پر ترجیح نہ دے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کو جنّت میں  داخل فرمائے گا۔  (ابودا وٗدج۴ص۴۳۵حدیث۵۱۴۶)

مدینہ ۵ : جس کواللہ عَزَّوَجَلَّ نے لڑکیاں  دی ہوں  اگر وہ اِن کے ساتھ اِحسان کرے تو وہ (لڑکیاں ) اُس کے لیے جہنّم کی آگ سے رَوک ہوجائیں  گی۔

  (مِشکوٰۃج۲ص۲۱۰حدیث۴۹۴۹)

مدینہ۶ : جس کسی کی تین بیٹیاں  یا تین بہنیں  ہوں  اور وہ ان کے ساتھ حُسنِ سلوک کرے تو جنت میں  داخل ہوگا۔  (جامع الترمذی ج۳ص۳۶۶حدیث۱۹۱۹)

بیوی کی بداَخلاقی پر صبر کیجئے اور اَجر کمائیے!

          حضرت سیدُنا ابوالحسن خِرقانی قدس سر ہ النورانی کا شہرہ سن کر ایک مُعتقد سفرکرکے زیارت کے لیے آپ کے گھر حاضِر ہوا۔ دستک دی اور آمد کا مقصد بتایا۔ آپ کی زوجہ نے بتایا وہ جنگل میں  لکڑیاں  لینے گئے ہیں۔ اور پھر وہ حضرت کی برائیاں  بیان کرنے لگی۔ وہ مُعتقد پریشان ہو کر جنگل کی طرف گیا ‘ دیکھا تو



[1]   اِس مکتوب میں ضرورتاً ترمیم اور روایات کی تخریج کی گئی ہے ۔ (علمیہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن