دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sunnat e Nikah - Qist 3 | سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

book_icon
سنت نکاح تذکرہ امیر اہلسنت۔ قسط 3

انہوں  نے اپنے والد یعنی امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہکی روایت کو برقرار رکھاکہ انہوں  نے بھی شبِ زِفاف کی صبح مسجد نور(کاغذ ی بازار باب المدینہ کراچی)میں نمازِ فجر کی حسبِ معمول امامّت فرمائی تھی۔

نمازوں  میں  مجھے سُستی نہ ہو کبھی آقا

پڑھوں  پانچوں  نمازیں  باجماعت یا رسول اللہ

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

دُھوم دھام سے ولیمہ کرنے کا مطالبہ

          امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے مَدَنی مذاکرے کے دوران کچھ یوں  ارشاد فرمایا : دُھوم دھام سے ولیمہ کا بھی بہت اِصرار رہا۔ کسی نے آفر بھی کی کہ 200دیگیں  بلااجُرت پکا دیں  گے ، بس دو لاکھ روپے کا سامان آئے گا۔ میں  نے کہا : دو لاکھ روپے تو میرے پاس نہیں  ہیں ، مگر میرے لیے دو لاکھ روپے جمع کرنا مشکل بھی نہیں  ہے ، بس یہی ہوگا کہ جس سے کہوں  گا اُس کے دل میں میری جو عزت ہوگی وہ ختم ہوجائے گی ، دو چارسیٹھوں  کو فون کردوں  گا ، تھوڑی سی خوشامد کرنا پڑے گی جو کہ میرے مزاج میں  نہیں  ہے ، 200کی جگہ1200 دیگیں  ہوجائیں  گی ، یوں  میرے بیٹے کا ولیمہ تو دھوم دھام سے ہوگااور آپ لوگ بھی خوش ہوجائیں  گے مگر مجھے اس کے لئے اپنی خُودداری کا سودا کرنا پڑے گا ۔ پھر آپ نے بطورِ ترغیب ایک واقعہ بھی سُنایا؛

          ایک پیر صاحب کے ہاں  لنگر خانہ چل رہا تھا ۔ ایک صاحبِ ثروت مُرید پیسے دینے کی ترکیب کررہا تھا ۔ لنگر خانے کے منتظم نے عرض کی : حضور! اب وہ مہنگائی بڑھ گئی ہے ، بہت دقّت ہورہی ہے ، اگر آپ اِس لنگر خانے کا خرچہ دینے والے مرید کو اشارہ کردیں  گے کہ وہ رقم دُگنی کردے تو اپنا لنگر خانہ ذرا آسانی سے چلے گا۔ پیر صاحب اس پر راضی ہوگئے اور اُس مرید کو فرمایا کہ اﷲتعالیٰ نے تجھے بہت دیا ہے ، تم ماہانہ چندہ دُگنا کر دو۔ اس مُرید نے سعادت مندی سے جواب دیا : مرشد آپ کا حکم سر آنکھوں  پر۔ کچھ عرصے کے بعدلنگر خانے کے منتظم نے پوچھا حضور ! آپ نے رقم میں  اضافہ کے  لئے کہا یا نہیں؟ پیر صاحب نے فرمایا کہ میں  نے اس سے کہہ دیا تھا اور اس نے دوگنا بھی کردیا ہے مگر فرق یہ ہے پہلے بڑی عقیدت سے آکر پیش کرتا تھا ، اب خود نہیں  آتا بھجوادیتا ہے۔

            (پھر امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے فرمایا)ان شاء اﷲ عزوجل میرا بیٹا (یعنی حاجی احمد عبید رضا عطاری سَلَّمَہُ الْغَنِی)خود ولیمہ کی سنت ادا کرے گا۔ دُھوم دھام سے نہ سہی مگر ولیمہ ہوگا۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

دعوتِ وَلیمہ

           شہزادۂ عطارمدظلہ العالی نے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی حسبِ خواہش انتہائی سادگی سے دعوت ِ ولیمہ کا اہتمام فرمایا جس میں صرف دعوتِ اسلامی کی  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے تمام اراکین اور تین یا چار دوسرے اسلامی بھائیوں  کو مدعو کیا لیکن کھانے کے وقت گھر کے باہر جمع ہونے والے دیگر عقیدت مند اسلامی بھائیوں کوبھی اندربلوالیا گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ بھی ولیمے میں  شریک تھے۔ دعوتِ ولیمہ میں  دال اور چاول پیش کئے گئے۔ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ  نے بتایاکہ ’’کھانا گھر میں  پکایا گیا ہے ، دال پانی میں  پکائی گئی ہے اور اس میں  تیل کا ایک قطرہ بھی نہیں  ڈالا گیا ۔ ‘‘مگر کھانے والوں  کا کہنا ہے کہ دال چاول حیرت انگیز طور پر انتہائی لذیذ تھے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

شہزادہ عطّار کو ملنے والے تحائف

          امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی طرف سے دی گئی مَدَنی سوچ کے باعث دنیا بھر سے اسلامی بھائیوں  اوراسلامی بہنوں  نے دنیوی تحائف کے بجائے بَہُت سے نیک اعمال مَثَلاً ہزاروں  قرآن پاک ، دُرُودِ پاک اور مختلف اَذ کار ، مَدَنی انعامات اور کئی اسلامی بھائیوں  نے مَدَنی قافِلوں  میں  سفر کرنے اور دیگر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن