30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مُنکَراتِ شرعیہ (یعنی گناہوں کے کام)روک دیے جائیں گے اور اگر معلوم ہے کہ وہاں نہ جانے سے ان لوگوں کو نصیحت ہوگی اور ایسے موقع پر یہ حرکتیں نہ کریں گے ، کیونکہ وہ لوگ اس کی شرکت کو ضَروری جانتے ہیں اور جب یہ معلوم ہوگا کہ اگر شادیوں اور تقریبوں میں یہ چیزیں ہوں گی تو وہ شخص شریک نہ ہوگا تو اس پر لازم ہے کہ وہاں نہ جائے تاکہ لوگوں کو عبرت ہو اور ایسی حرکتیں نہ کریں۔
(10) دعوتِ ولیمہ صرف پہلے دن ہے یا اس کے بعد دوسرے دن بھی یعنی دو ۲ ہی دن تک یہ دعوت ہوسکتی ہے ، اس کے بعدولیمہ اور شادی ختم۔ پاک وہند میں شادیوں کا سلسلہ کئی دن تک قائم رہتا ہے۔ سنّت سے آگے بڑھنا ریا و سُمعہہے اس سے بچنا ضروری ہے۔
(ماخوذ از بہار شریعت ، حصہ ۱۶ ، ص ۳۴ تا ۳۶)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں )میں نے یہ پڑھ اور سن رکھا تھا کہ سرکارِ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰٰلہٖ وسلمچٹائی بلکہ فرشِ خاک پر سوتے تھے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّبرسوں سے میری چٹائی پر سونے کی عادت تھی۔ شادی کی پہلی رات کے بعد میں پھر اپنی چٹائی پر تھا۔ پلنگ آہستہ آہستہ اسٹور رُوم میں منتقل ہوگیااور اسکے بعد گھرکا فاضل سامان پلنگ پررکھ دیا گیا۔ اب بھی ہمارے گھر میں صوفہ سیٹ ہے نہ پلنگ ، ہاں گھر کی بالائی منزل میں جو کتاب گھر ہے وہاں ایک صوفہ موجود ہے جس پر میں کبھی کبھی بیٹھ جاتا ہوں ، اسلامی بھائیوں میں سے کسی نے لاکر رکھ دیا ، اپنے اس مہربان کا نام اب بھی مجھے نہیں معلوم ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلِسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہنے ایک بار فرمایا ، چونکہ جہیز شرعِی طور پربیوی کی مِلک ہوتا ہے اسلئے میں نے اپنے بچوں کی والدہ سے ایک بار نہیں بلکہ مختلف مواقِع پر جہیز سے متعلق حُقوق مُعاف کروائے ہیں۔ ایک بار ایک چُٹکُلہ یوں ہواکہ میں نے بچّوں کی والدہ سے جہیز سے متعلق جب اِحتِیاطاً مُعافی مانگی تو انہوں نے کہا : ’’ ایک بار مُعاف کرتودیا اب کب تک مُعافی مانگتے رہیں گے؟ ‘‘
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلِسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اللہ عَزَّوَجَلَّ نے امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کو ایک بیٹی اوردوبیٹوں سے نوازا ہے ۔ بیٹوں کے نام (۱) الحاج مولاناابو اُسَید اَحمد عبید الرضا قادِری رَضَوی عطاری ا لمَدَنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور(۲)حاجی محمد بلال رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اِن کو درازیٔ عمر بالخیر اور دن رات دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
شہزاد ۂ عطّار مدظلہ العالی کی شاد ی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جہاں امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہنے اپنی شادی خانہ آبادی میں ہر موقع پر شرعی احکام کی پاسداری کی ، وہیں آپ نے اپنے شہزادۂ خوش لقا ، عُروسِ دلرُبا ، الحاج مولاناابو اُسَید اَحمد عبید الرضا قادِری رَضَوی عطاری ا لمَدَنی دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی ’’شادی‘‘ کے پُر مسرت لمحات میں تمام معاملات شرِیْعَت کے عین مطابق رکھنے پر بھی بھر پور توجہ فرمائی۔ جسکے نتیجے میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلََّّ یہ شادی مبارَک بھی انتہائی سادگی کا مظہر اور دورِ حاضر کی مثالی شادی قرار پا ئی۔
مرحبا عطّارؔ کا لختِ جگر دولہا بنا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع