دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Subh e Baharan | صبح بہاراں

book_icon
صبح بہاراں

کعبۃُ الْمُشَرَّفہکو بُتوں سے پاک فرمادیا لہٰذا نقشے میں بھی بُت  (گُڑیاں )  نہیں ہونے چاہئیں ، اس کی جگہ پلاسٹک کے پُھول رکھے جاسکتے ہیں۔  (طوافِ کعبہ کے منظر کی تصویر جس میں چہرے واضِح نظر نہیں آتے اُس کو مسجِد یا گھر وغیرہ میں لگانا جائز ہے، ہاں جس تصویر کو زَمین پر رکھ کر کھڑے کھڑے دیکھنے سے چِہرہ واضِح نظر آئے اُسکا آویزاں کرنا ناجائز وگناہ ہے)

[3] :  ایسے ’’باب‘‘  (GATE) لگانا جائز نہیں جن میں مَور وغیرہ بنے ہوئے ہوں۔  جانداروں کی تصاویر کی مَذَمَّت میں دو احادیثِ مبارَکہ پڑھئے اور خوفِ خُداوندی سے لرزئیے :  {۱}  (رَحمت کے )  فِرِشتے اُس گھر میں داخِل نہیں ہوتے جس گھر میں کُتّا یا تصویر ہو۔   ( بُخاری ج۲ ص ۴۰۹ حدیث ۳۳۲۲)   {۲} جو کوئی  (جاندارکی) تصویر بنائے گا اللہ تَعَالٰی اُس کو اُس وقت تک عذاب دیتا رہے گا جب تک اُس تصویر میں رُوح نہ پُھونک دے اور وہ اُس میں کبھی بھی رُوح نہ پُھونک سکے گا۔  (صَحیح بُخاری ج۲ ص ۵۱ حدیث ۲۲۲۵)

[4[ :  جشنِ ولادت کی خوشی میں بعض جگہ گانے باجے بجائے جاتے ہیں ایسا کرنا شَرْعاً گناہ ہے۔  اِس سلسلے میں دو رِوایات پیشِ خدمت ہیں:  {۱}  سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ’’مجھے ڈھول اور بانسری توڑنے کا حکم دیا گیاہے۔  ‘‘ (فِردَوسُ الاخبار ج۱ ص۴۸۳ حدیث۱۶۱۲)  {۲} حضرتِ سیِّدُنا ضَحاک رَحْمَۃُ اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہسے روایت ہے: گانا دل کو خراب اور ربّ تَبارَک وتعالیٰ کو ناراض کرنے والا ہے۔  (تفسیراتِ اَحمدیَّہ ص ۶۰۳)

[5[ : نعتِ پاک کی کیسٹیں بے شک چَلایئے مگر دھیمی آواز میں اوراِس احتیاط کے ساتھ کہ کسی عبادت کرنے والے،  سوتے ہوئے یا مریض وغیرہ کو تکلیف نہ ہو نیز اذان و اوقاتِ نَماز کی بھی رِعایت کیجئے۔  (عورت کی آواز میں نعت کی کیسٹ مت چلایئے )

[6[ :  گلی یا سڑک وغیرہ کی زمین پر اِس طرح سجاوٹ کرنا ، پرچم گاڑناجس سے راستہ چلنے اور گاڑی چلانے والے مسلمانوں کو تکلیف ہو،  ناجائز ہے۔  

[7[ :  چَراغاں دیکھنے کیلئے عورتوں کااَجنبی مردوں میں بے پردہ نکلنا حرام و شَرمناک نیز باپردہ عورتوں کا بھی مُروَّجہ انداز میں مَردوں میں اختِلاط (یعنی خَلط مَلط ہونا)  انتِہائی افسوس ناک ہے۔ نیز بجلی کی چوری بھی ناجائز ہے۔ لہٰذا اس سلسلے میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے سے رابِطہ کر کے جائزذرائِع سے چَراغاں کی ترکیب بنایئے۔  

[8[ : جُلوسِ میلاد میں حتَّی الْامکان باوُضو رہئے،  نَمازِ باجماعت کی پابندی کا خیال رکھئے۔  عاشِقانِ رسول نَماز کی جماعت ترک کرنے والے نہیں ہوا کرتے۔  

[9[ : جُلوسِ مِیلاد میں گھوڑا گاڑی اور اُونٹ گاڑی مت لایئے کیوں کہ گھوڑے اور اُونٹ کے پَیشاب اور لِیدسے عاشِقان رسول کے کپڑے وغیرہ پلید ہونے کا اندیشہ رہتاہے۔  

[10[: جُلوس میں ’’لنگرِ رسائل ‘‘چلایئے یعنی مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ رسالے اور مَدَنی پھولوں کے مختلف پمفلٹ نیز سنّتوں بھرے بیانات کی V.C.Ds وغیرہ خوب تقسیم کیجئے نیز پھل اور اناج وغیرہ تقسیم کرنے میں بھی پھینکنے کے بجائے لوگوں کے ہاتھوں میں دیجئے ، زمین پر گرنے بِکھرنے اور قدموں تلے کُچلنے سے ان کی بے حُرمتی ہوتی ہے۔

 [11[ : اشتِعال انگیز نعرہ بازی پُروقار جُلوسِ میلاد کومُنتَشِر کرسکتی ہے ، پُر اَمن رہنے میں آپ کی اپنی بھلائی ہے۔

[12[ :  خدانخواستہ اگر کہیں ہلکا پُھلکا پتھراؤ ہوبھی جائے تب بھی جذبات میں آکر جوابی کاروائی پر نہ اُترآئیں کہ اس طرح آپ کا جلوسِ میلاد تِتّر بِتّر اور دشمن کی مُراد بارآور۔ ۔ ۔ ۔ ۔  

غُنچے چَٹکے، پُھول مہکے ہر طرف آئی بہار

ہو گئی  صبحِ   بَہْاراں  عید ِ  میلادُ النّبی

 (وسائلِ بخشش ص۴۶۵)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن