دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sood aur us ka Ilaj | سود اور اس کا علاج

book_icon
سود اور اس کا علاج

(4) : سودسے بچنے کی ایک صورت بیع عینہ ہے امام محمد رَحِمَہُ اللّٰہِ تَعَالٰی نے فرمایا : بیع عِینہ مکروہ ہے کیونکہ قرض کی خوبی اور حسن سلوک سے محض نفع کی خاطر بچنا چاہتا ہے اور امام ابویوسف رَحِمَہُ اللّٰہِ تَعَالٰی نے فرمایا : کہ اچھی نیت ہو تو اس میں حرج نہیں بلکہ بیع کرنے والا مستحق ثواب ہے کیونکہ وہ سود سے بچنا چاہتا ہے۔ مشایخ بلخ نے فرمایا : بیع عِینَہ ہمارے زمانہ کی اکثر بیعوں سے بہتر ہے۔ بیع عینہ کی صورت یہ ہے ایک شخص نے دوسرے سے مثلاً دس روپے قرض مانگے اُس نے کہا میں قرض نہیں دونگا یہ البتہ کرسکتا ہوں کہ یہ چیز تمہارے ہاتھ بارہ روپے میں بیچتا ہوں اگر تم چاہو خریدلو اسے بازار میں دس روپے کو بیع کردینا تمھیں دس روپے مل جائیں گے اور کام چل جائے گااور اسی صورت سے بیع ہوئی۔ بائع (بیچنے والے) نے زیادہ نفع حاصل کرنے اور سود سے بچنے کا یہ حیلہ نکالا کہ دس کی چیز بارہ میں بیع کردی اُس کا کام چل گیا اور خاطر خواہ اس کو نفع مل گیا۔ بعض لوگوں نے اس کا یہ طریقہ بتایا ہے کہ تیسرے شخص کو اپنی بیع میں شامل کریں یعنی مقرِض (قرض خواہ ، قرض دینے والا) نے قرضدار کے ہاتھ اُس کو بارہ میں بیچا اور قبضہ دیدیاپھر قرضدار نے ثالث کے ہاتھ دس روپے میں بیچ کر قبضہ دیدیا اس نے مقرض کے ہاتھ دس روپے میں بیچااور قبضہ دیدیا اور دس روپے ثمن کے مقرض سے وصول کرکے قرضدار کو دیدے نتیجہ یہ ہوا کہ قرض مانگنے والے کو دس روپے وصول ہوگئے مگر بارہ دینے پڑیں گے کیونکہ وہ چیز بارہ میں خریدی ہے۔[1]   (خانیہ ،  فتح ،  ردالمحتار)

ملاوٹ والے کاروبار سے توبہ :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! علمِ دین سیکھنے اور سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلے بھی ہیں ، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی بڑی برکتیں ہیں ، اس ماحول سے وابستہ ہو کر معاشرے کے بگڑے ہوئے لوگ سنتوں کے پیکر بن گئے۔ چنانچہ ،

باب المدینہ مدنی پورہ جسے بھیم پورہ بھی کہتے ہیں ، کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے ، اس کا لب لباب کچھ یوں ہے : وہ کہتے ہیں کہ میں ایسا بے نمازی تھا کہ جمعہ کی نماز بھی نہیں پڑھتا تھا۔ خوش قسمتی سے میں نے تبلیغِ قران و سنت کی غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گلزارِ مدینہ مسجد آگرہ تاج میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ آخری عشرہ رمضان المبارک 2004ء بمطابق 1425ھ کے اجتماعی اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کی۔ دس دن میں عاشقانِ رسول کی صحبت نے میری قلبی کیفیت کو بدل کر رکھ دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلہ عَزَّوَجَلَّ میں نے کچھ نہ کچھ نماز سیکھ لی اور پانچوں وقت کی نمازِ باجماعت کا پابند بن گیا۔ اور پھر سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہو کر حضور غوثِ اعظم کا مرید بھی بن گیا۔ ربّ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی کے فضل و کرم سے نیک اعمال کا ایسا ذہن ملا کہ کم و بیش 63سے زائد مدنی انعامات پر عمل کی کوشش جاری ہے۔

مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل کثرت سے پڑھنے کی عادت بن گئی اور اعتکاف کا ایک بڑا انعام یہ ملا کہ میں جو ملاوٹ والے مرچ مصالحہ کی سپلائی کا سندھ بھر میں گناہوں بھرا کام کرتا تھا وہ ترک کر دیا۔ میرے مصالحے کے کارخانے میں تقریباً (44) ملازم کام کرتے تھے ، میں نے وہ کارخانہ ہی ختم کر دیا کیونکہ دور بڑا نازک ہے ، بڑے پیمانے پر خالص مصالحہ کا کاروبار کرنے کی خاطر بازار میں جانا نہایت ہی دشوار ہے ، آج کل مسلمانوں کی صحت کی کس کو پڑی ہے بس یار لوگوں کو دولت چاہئے خواہ وہ حلال ہو یا مَعَاذَ اللہ حرام۔ بہرحال عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے میں رزقِ حلال کے حصول میں مشغول ہو گیا۔

اَلْحَمْدُ لِلہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے اشراق و چاشت ، اوابین اور تہجد کے نوافل کے ساتھ ساتھ پہلی صف میں نماز کی بھی عادت بن گئی۔

یہ دعوتِ اسلامی کے اعتکاف کی ایک بہار ہے کہ ایک ملاوٹ کرنے والا شخص کس قدر مدنی ماحول کی برکت سے رزقِ حلال کمانے والا بن گیا اور اپنا وہ کاروبار ہی بند کر دیا۔

اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی ہم سب کو بھی اعمالِ صالح کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔    آمِیۡن بِجَاہِ النَّبِیِّ الۡاَمِیۡن صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم

ماخذ و مراجع

1۔    القران الکريم:المكتبة المدينة.

2۔    ترجمة القران الکريم: اعلٰي حضرت امام احمد رضا خان عليه رحمة الرحمن المتوفی1340 ﻫ المكتبة المدينة.

3۔    تفسير نور العرفان:مفتي احمد يار خان نعيمي المتوفي 1391 ﻫ.

4۔    تفسيرخزائن العرفان:سيد نعيم الدين مراد آبادي المتوفي 1367ﻫ المكتبة المدينة.

5۔    الجامع لاحكام القران:ابوعبدالله احمدانصاری قرطبی المتوفی 671ﻫ دارالفکر بيروت.

6۔    تفسير الدر المنثور: امام جلال الدين عبدالرحمن سيوطی شافعی رحمة الله تعاليى عليه المتوفی911 ﻫ دارالفکر بيروت.

7۔    صحيح البخاري: الإمام أبو عبد الله محمد بن إسماعيل البخاري المتوفي 256ﻫ دار الكتب العلمية بيروت.

8۔    صحيح المسلم: الإمام أبو الحسين مسلم بن الحجاج القشيري  المتوفي 261ﻫ دار ابن حزم.

9۔    سنن ابن ماجه: الإمام أبو عبد الله محمد بن يزيد بن ماجه المتوفي 273ﻫ دار المعرفة بيروت.

10۔    سنن أبي داؤد: الإمام ابو داؤد سليمان بن الأشعث السجستاني  المتوفي 275ﻫ دار إحياء التراث العربي بيروت.

11۔    سنن الترمذي:الإمام أبوعيسى محمد بن عيسى الترمذي المتوفي 279ﻫ  دار الفكر بيروت.

12۔    سنن النسائي: الإمام أبو عبد الرحمن أحمد بن شعيب النسائي المتوفي 303ﻫ دار الكتب العلمية بيروت.

13۔    مسند أحمد: الإمام أحمد بن حنبل  المتوفي 241ﻫ دار الفكر بيروت.

14۔    الموسوعه: ابوبکرعبد الله بن محمد بن ابی ددنيا رحمة الله تعالي عليه المتوفی281 ﻫ دارالکتب العلمية.

15۔    مسندابی يعلی شيخ الاسلام ابويعلی احمدموصلی المتوفی307 ھ دارالکتب العلمية.

 



([1])        الفتاوی الخانیۃ ، کتاب البیع ،  فصل فیما یکون فراراً عن الربا ، ج۱ ، ص۴۰۸.وفتح القدیر ،  کتاب الکفالۃ ، ج۶ ،  ص۳۲۴۔  وردالمحتار ، کتاب البیوع ،  باب الصرف ،  مطلب : فی بیع العینۃ ، ج7 ، ص۵۷۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن