دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sood aur us ka Ilaj | سود اور اس کا علاج

book_icon
سود اور اس کا علاج

غمزدہ ہے جان آخر موت ہے

ملکِ فانی میں فنا ہر شے کو ہے

سن لگا کر کان آخر موت ہے

بارہا علمی تجھے سمجھا چکے

مان یا مت مان آخر موت ہے

میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو! دنیا کی نیرنگیوں کو سمجھنے ، موت کو یاد کرنے اور مال کی محبت کو دل سے نکالنے کی کوشش کیجئے۔

موت سے غفلت کا سبب :

دنیا اور اس مال کی ، بڑے بڑے بنگلوں اور فیکٹریوں کی ، بلند وبالا محلات کی تعمیرات کی اور مال و زر کی کثرت کی محبت نے ہمیں سود میں مبتلا کر دیا ہے۔ یاد رکھئے جب موت آئے گی ہمارا قصہ پورا کر دے گی ، یہ سب محلات ، یہ ساری دولت ، یہ فیکٹریاں اور یہ گاڑیاں سب یہیں رہ جائیں گی۔ ہمارا پروردگار عَزَّ   وَجَلَّ ہمیں تنبیہ فرما رہا ہے پارہ 22 سورۂ فاطر کی آیت 5 میں ارشاد ہوتا ہے :

              یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاٙ-وَ لَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ(۵) (پ22  ،  الفاطر  : 5)

ترجمۂ  کنز الایمان : اے لوگو بیشک اللہ  کا وعدہ سچ ہے تو ہرگز تمہیں دھوکا نہ دے دنیا کی زندگی اور ہرگز تمہیں اللہ  کے حكم پر فریب نہ دے وہ بڑا فریبی۔

اور سورۂ تکاثر میں ہے :

اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ(۱) (پ30 ،  التکاثر : 1)

                   ترجمۂ کنز الایمان : تمہیں غافل رکھا مال کی زیادہ طلبی نے۔

صدر الافاضل ، حضرتِ علامہ مولیٰنا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْھَادِی “ خزائن العرفان “ میں اس آیتِ مبارکہ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہاس سے معلوم ہوا کہ کثرتِ مال کی حرص اور اس پر مفاخرت مذموم ہے اور اس میں مبتلا ہو کر آدمی سعادتِ اُخرویہ سے محروم رہ جاتا ہے ۔

بانس کی جَھونپڑی :

یقیناً جو موت اور اس کے بعد والے معاملہ سے آگاہ ہے وہ دنیا کی رنگینیوں اور اس کی آسائشوں یعنی سود اور رشوت کے دھوکے میں نہیں پڑ سکتا۔ چنانچہ ،

منقول ہے کہ حضرت سیِّدُنا نوح عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ نے ایک سادہ سی بانس کی جھونپڑی میں رہائش اختیار فرمائی ، عرض کی گئی : “ بہتر تھا کہ آپ ایک عمدہ مکان تعمیر فرما لیتے۔ “ فرمایا : “ جو مر جائے گا (یعنی جس کو موت کا یقین ہے) اس کے لئے یہ بھی بہت ہے۔ “[1]

موت سے غفلت :

افسوس کہ ہم موت کی جانب عدم توجُّہ کے سبب دُنیا میں عُمدہ عُمدہ مکانات کی تعمیرات میں مشغول ہیں۔ ہم اپنے مکانا ت کو انگلش ٹائلڈباتھ ، امر یکن کچن ، ماربل فلورنگ ، وارڈ روب ، فُل گرِل ورک ، فُل وُڈْوَرْک ، ایکسٹرا ورک سے خوب سجاتے ہیں۔ ایک عَرَبی شاعر نے کس قدر درد بھرے انداز میں ہمیں سمجھانے کی کوشش کی ہے ، مُلاحظہ ہو :

زَیَّنْتَ بَیْتَکَ جَاھِلاً وَّعَمَرْتَہٗ

وَلَعَلَّ غَیْرُکَ صَاحِبَ الْبَیْتِ

یعنی (دنیا کی حقیقت اور آخِرت کی معرفت سے ) جہالت کی بِنا  پر تُو اپنے مکان کو زینت دینے اور صِرْف اِسی کو آباد کرنے میں لگا ہوا ہے۔ اور شاید  (تیرے مرنے کے بعد) اِس مکان کا مالک تیراغَیر ہوگا۔

مَنْ کَانَتِ الْاَیَّامُ سَائِرَۃً بِہٖ

فَکَأَنَّہُ قَدْ حَلَّ بِالْمَوْتِ

یعنی جسکو ایّام (کی گاڑی قبرکیطرف)کھینچتی چلی جارہی ہے وہ گویا موت سے مل چکا یعنی بہت جَلد مرجائے گا۔

وَالْمَرْءُ مُرْتَہِنٌ بِسَوْفَ وَلَیْتَ

وَھَلَاکُہٗ فِی السَّوْفِ وَاللَّیْتِ

ترجمہ : اور آدَمی (دنیاوی مقاصد کے حُصُول میں) اُمیدو رَجاء کے پھندے میں گرفتار ہے حالانکہ اِنہیں جھوٹی اُمیدوں میں اس کی ہلاکت پوشیدہ ہے۔  

فَلِلّٰہِ دُرُّ فَتیً تَدَبَّرَ اَمْرَہُ

فَغَدَا وَرَاحَ مُبَادِرَ الْمَوْتِ

ترجمہ : اُس جوان کا اَجْر اللہ  عَزَّ   وَجَلَّ (کے ذِمۂ  کرم ) پر ہے جس نے اپنے (قبر وآخِرت کے ) مُعاملے کی تدبیر کی اور صبح وشام موت کی تیّاری کرنے میں جلدی کی۔[2]

میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!اے کاش! ہمارے پیشِ نظر موت کا تصور ہو جائے اور اس دنیا کی عارضی زندگی میں ہمیں مَدَنی سوچ نصیب ہو جائے۔ اے کاش! مال جمع کرنے کی ہوس ، ہم سب کے دلوں سے نکل جائے ، اس مال ودنیا کی محبت نے ہمیں تباہ و برباد کر کے رکھ دیا اور ہمارا معاشرہ اس مال کی محبت میں سود جیسی لعنت میں مبتلا ہو گیاہے۔

 



([1])                  العقد الفرید ،  باب قولھم فی الموت ، ج 3 ،  ص 146

([2])                    العقد الفرید ،  باب قولھم فی الموت ، ج 3 ،  ص 146

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن