دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sood aur us ka Ilaj | سود اور اس کا علاج

book_icon
سود اور اس کا علاج

اس پر اس کے خادموں نے پکار کر کہا : “ حضور! آپ (رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) کے دروازہ پر مَلِکُ الۡجِبَال (یعنی پہاڑوں کے بادشاہ) کا شہزادہ کھڑا ہے اور آپ ہیں گھر سے نکلتے نہیں۔ “ یہ سن کر حضرت سَیِّدُنا قبِيْصَھ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ چند روٹی کے سوکھے ٹکڑے لئے باہر تشریف لائے اور دکھاتے ہوئے ارشاد فرمایا : “ جو شخص دنیا میں اتنے ہی پر قناعت کرکے راضی ہوچکا ہو اس کو مَلِکُ الۡجِبَالسے کیا کام؟  اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم!  میں اس سے بات بھی نہیں کروں گا۔ “[1]                اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔

                میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!بے جا مال کی محبت سے چھٹکارا پانے اور قناعت کی دولت اپنانے کے لئے دعوتٕ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ۔ مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لیجئے۔ نیز مکتبۃ المدینۃ سے جاری ہونے والے امیرٕ اہلسنت کے مختلف رسائل کے مطالعہ کی عادت بنا لیجئے۔ چنانچہ ،

امیرِ اہلسنت کی تحریر کا اثر :

 منڈن گڑھ ضلع رتنا گری مہاراشٹر (ہند) کے ایک اسلامی بھائی نے بتایا ؁2002ء کی بات ہے ، میں برے دوستوں کی صحبت کے باعث غنڈہ گینگ میں شامل ہوگیا ، لوگوں کو مارنا پیٹنا اور گالیاں بکنا میرا معمول تھا ، جان بوجھ کرجھگڑے مول لیتا ، جو نیا فیشن آتا سب سے پہلے میں اپناتا ، دن میں کئی بار کپڑے تبدیل کرتا ، سوائے جینز (Jeans)کے دوسری پینٹ نہ پہنتا ، آوارہ دوستوں کے ساتھ گھوم پھر کر رات گئے گھر لوٹتا اور دن چڑھے تک سوتا رہتا ، والد صاحب کا انتقال ہوچکا تھا ، بیوہ ماں سمجھاتی تو زَبان درازی کرتا تھا۔

 ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے کسی باعمامہ بھائی نے ملاقات پر ایک رٕسالہ “ جنات کا بادشاہ “ (جس میں حضور غوثِ پاک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا تذکرہ ہے) مجھے تحفے میں دیا ، پڑھاتو اچھا لگا۔ رمضان المبارک میں ایک دن کسی مسجد میں جانے کی سعادت ملی تو اتفاق سے ایک سبز سبز عمامے اور سفید لباس میں ملبوس سنجیدہ  نوجوان پر نظر پڑی ، معلوم ہوا یہ یہاں معتکف ہیں۔ انہوں نے درسِ فیضانِ سنت دیا تو میں بیٹھ گیا ، بعد درس انہوں نے مجھ پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکتیں بتائیں ، ان اسلامی بھائی کا لباس اس قَدر سادہ تھا کہ بعض جگہ پیوند تک لگے ہوئے تھے ، جب ان کیلئے گھر سے کھانا آیا تو وہ بھی بالکل سادہ تھا ، میں ان کی سادگی سے بہت متاثر ہوا ، مجھے ان سے محبت ہوگئی ، میں ان سے ملاقات کیلئے آنے جانے لگا۔

اتفاق سے عیدالفطر کے بعد ان اسلامی بھائی کا نکاح تھا ، یہ بیچارے غریب اور تنگدست تھے مگر حیرت کی بات یہ تھی کہ انہوں نے اس بات کا مجھے ذرا بھی احساس نہیں ہونے دیا اور نہ ہی کسی قسم کی مالی امداد کیلئے سوال کیا۔ میں اور زیادہ متاثر ہوا ماشاء اللہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول کتنا پیارا ہے ، اس کے وابستگان کس قدر سادہ اور خود دار ہیں۔ الحمدللہ دعوتِ اسلامی کی محبت میرے دل میں گھر کرتی چلی گئی ، یہاں تک کہ میں نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ 8دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔ میرے دل کی دنیا زَیروزَبَر ہوگئی ، قلب میں مدنی انقلاب برپا ہو گیا اور میں نے گناہوں سے سچی توبہ کرکے اپنی ذات کو دعوتِ اسلامی کے حوالے کر دیا۔  الحمدللہ مجھ پر مدنی رنگ چڑھا کہ آج کل میں علاقائی مشاورت کے نگران کی حیثیت سے اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی دھومیں مچارہا ہوں۔

سادگی چاہئے ، عاجزی چاہئے

آپ کو گر ، چلیں قافلے میں چلو

خوب خودداریاں اور خوش اخلاقیاں

آئیے سیکھ لیں قافلے میں چلو

عاشقان رسول لائے سنت کے پھول

                                                     آؤ لینے چلیں ، قافلے میں چلو

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!     صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اللہ  عَزَّ   وَجَلَّ ہم سب کو عافیت اور امان عطا فرما کر سود کی آفتوں سے محفوظ فرمائے۔

سود کا چوتھا علاج موت کا تصور :

میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!سود کا یہی سب سے بڑا علاج ہے کہ ہر دم موت کو یاد رکھاجائے ، مگر افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ہم دنیا کی نیرنگیوں میں مشغول ہو کر موت سے یکسر غافل ہو چکے ہیں اور حرام روزی کی طرف بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں ، ایسے لگتا ہے گویا ہر شخص یہ سوچ کر جی رہا ہے کہ میں نے مرنا ہی نہیں۔

میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!یہ آپ کی بھول ہے ، یاد رکھئے! جو دنیا میں پیدا ہوا ہے اسے ضرور مرنا ہے۔ ؂

ایک دن مرنا ہے آخر موت ہے

کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے

یاد رکھ ہر آن آخر موت ہے

بن تو مت انجان آخر موت ہے

مرتے جاتے ہیں ہزاروں آدمی

عاقل و نادان آخر موت ہے

کیا خوشی ہو دل کو چندِ زیست سے

 



([1])                          تذکرۃ  الحفاظ ،  الرقم 370 قبیصہ بن عقبہ ، ج1 ،  الجزء الاول ،  ص274

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن