دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sood aur us ka Ilaj | سود اور اس کا علاج

book_icon
سود اور اس کا علاج

طرف اٹھا کر يا ربّ! يا ربّ! کہتاہے حالانکہ اس کا کھانا حرام ہو ، پينا حرام ، لباس حرام  اورغذا حرام ، پھر اس کی دعا[1]                   کیسے قبول ہو گی۔ “[2]

            ایک روایت میں حضرت سَیِّدُنا سعد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو مُسۡتَجَابُ الدَّعَوات بننے کا نسخہ ارشاد فرماتے ہوئے جنابِ صادق وامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : “ اے سعد! اپنی غذا پاک کر لو! مُسۡتَجَابُ الدَّعَوات ہو جاؤ گے ، اس ذاتِ پاک کی قسم جس کے قبضۂ قدرت ميں محمد (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم)کی جان ہے! بندہ حرام کا لقمہ اپنے پيٹ ميں ڈالتا ہے تو اسکے 40 دن کے عمل قبول نہيں ہوتے اور جس بندے کا گوشت حرام اور سود سے پلا بڑھا  ہو اسکے لئے آگ زيادہ بہترہے۔ “[3] 

       میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!اگر دعا کی قبولیت کی خواہش ہو تو کسب حلال اختیار کیجئےکہ بغیر اس کے دعا قبول ہوتی ہے نہ نماز اور نہ ہی دوسرے فرائض۔ چنانچہ ،

       حضرت سَیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے : “ سود خور  کا نہ صدقہ قبول کیا جائے گا ، نہ جہاد ، نہ حج اور نہ ہی صلہ رحمی۔ “[4]

آہ!نیکیاں خاک ہو گئیں :

       اللہ عَزَّ وَجَلَّکےمحبوب ، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : “ قيامت کے دن کچھ لوگوں کو لاياجائے گا ، جن کے پاس تِہَامَہ پہاڑوں کی مثل نيکياں ہوں گی يہاں تک کہ جب ان کو لايا جائے گا تو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ ان کی نیکیوں کو اُڑتی ہوئی خاک کی طرح کر دے گا ، پھر انہيں جہنم ميں پھينک ديا جائے گا۔ “ عرض کی گئی : “ يا رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم! يہ کيسے ہو گا؟ “ تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : “ وہ نماز پڑھتے ، زکوٰۃ ديتے ، روزے رکھتے اور حج کرتے ہوں گے ليکن جب انہيں کوئی حرام چيز پيش کی جاتی تو لے ليتے تھے پس اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان کے اعمال کو مٹا دے گا۔ “[5]

سود خور کو اژدھے نے لپیٹ لیا :

       کوئٹہ این این آئی نیوز ایجنسی کے حوالے سے ایک خبر منقول ہے کہ بلوچستان کے ایک قصبہ میں مردہ کو لحد میں اتارتے ہوئے اس وقت لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا جب مردے سے لپٹے ایک اژدھے نے کفن سے اپنا سر باہر نکالا۔ تفصیلات کے مطابق شیخ ماندہ کا رہائشی انتقال کر گیا۔ نمازِ جنازہ کے بعد جب مردہ کو لحد میں اتارتے وقت اس کے اوپر سےکپڑا ہٹایا گیا تو ا س کے کفن کے اوپر ایک خوفناک اژدھا لپٹا ہوا تھا ، عینی شاہدوں کے مطابق سانپ مردے کے پاؤں سے بل کھاتا ہوا پورے کفن سے ہوتا ہوا اس کے سر کے اوپر تھا۔ لوگوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص سود کی ایک قسم کا کاروبار کرتا تھا اور علماء نے لوگوں کو سانپ مارنے سے منع کرتے ہوئے اسی طرح دفن کرنے کا حکم دے دیا۔

          اللہ  عَزَّ   وَجَلَّ ہم سب کو محفوظ فرمائے۔

سود کا علاج

(The Cure of Interest)

پہلا علاج لمبی اُمیدوں سے کنارہ کشی :

       میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!سود کی نحوست سے محفوظ رہنے کے لئے سب سے پہلے لمبی امیدوں سے اپنے دامن کو پاک رکھنے کی ضرورت ہے۔ چنانچہ ،

سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں :

         حضرت سَیّدُنا ابو سعید خدری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ حضرت سَیّدُنا اُسامہ بن زید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے حضرت سَیّدُنا زید بن ثابت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے ایک لونڈی ایک سو دینار میں خریدی اور ایک مہینہ تک کا ادھار کیا تو میں نے نبیٔ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سنا : “ کیا تم اُسامہ پر تعجب نہیں کرتے کہ جس نے ایک مہینے کا ادھار کر کے لونڈی خریدی ہے۔ اس نے تو لمبی امید باندھ رکھی ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے!میں نے اپنی آنکھیں جب بھی کھولیں تو یہی خیال کیا کہ پلکیں بند کرنے سے پہلے اللہ  عَزَّ   وَجَلَّ میری روح قبض کر لے گا اور جب میں اپنی آنکھیں اٹھاتا ہوں تو یہی خیال کرتا ہوں کہ اسے نیچے کرنے سے پہلے میری روح قبض ہو جائے گی اور جب میں لقمہ اٹھاتا ہوں تو یہی خیال ہوتا ہے کہ اس کے نگلنے سے پہلے پہلے موت آ جائے گی۔ “ اسکے بعد ارشاد فرمایا : “ اے انسانو! اگر تمہیں عقل ہے تو اپنے آپکو مردہ لوگوں میں شمار کرو ، اس ذات کی قسم جسکے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے جس بات کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے (یعنی موت) وہ آنے والی ہے اور تم اسے عاجز نہیں کر سکتے۔ “[6]

آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں

سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں

         اس روایت میں کس قدر عبرت کے مدنی پھول ہیں ، یہی وہ لمبی امیدیں ہیں جو طویل منصوبوں اور طویل زندگی کی امید پر سودی قرض لینے دینے پر آمادہ کر دیتی ہیں۔ کہ پانچ یا دس سالوں میں قسطوں کی ادائیگی کر دیں گے۔

 



[1]                                                                                             یعنی اگرقبولٕ دعا کی خواہش ہوتوکسبِ حلال اختیارکروکہ اسکے بغیرقبولِ دعاکے اسباب بیکارہیں۔

[2]            المسندللامام احمد بن حنبل  ،  مسند ابی ھریرہ  ، الحدیث :  8356،  ج3 ،  ص 220

[3]           المعجم الاوسط  ،  الحدیث : 6495،  ج5  ،  ص 34

[4]              تفسیر قرطبی ، سورۃ البقرۃ ، تحت الآیۃ : 276، ج2 ، ص274

[5]                               کتاب الکبائرللذہبی ، الکبیرۃ الثامنۃوالعشرون ، فصل فی من ۔۔۔الخ  ، ص136

([6])                        شعب الایمان ،  باب في الزهد و قصر الأمل ،  الحدیث :  ۱۰۵۶۴  ، ج 7 ، ص355

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن