دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sood aur us ka Ilaj | سود اور اس کا علاج

book_icon
سود اور اس کا علاج

کا پیٹ پھٹا اور تمام گھر میں گندگی اور بدبو کی شدید آندھی چل پڑی ، جو پھیلتے پھیلتے پورے محلہ میں پھیل گئی ، بد بو اتنی شدید تھی کہ کئی افراد بیہوش بھی ہو گئے ، اہلِ خانہ نے میونسپل کارپوریشن کے لوگوں کو راتوں رات بلایا اور اس بد بودار لاش کو کوڑا کرکٹ والی گاڑی میں ڈلوا کر شہر سے باہر پھینکوا دیا۔

اگلی صبح اس سنسنی خیز واقعہ کی خبر تمام علاقے میں پھیل گئی ہر شخص بے چین تھا کہ آخر یہ حکیم ایسا کون سا برا کام کیا کرتا تھا کہ اس قدر شدید عذاب کا شکار ہو کر مرا۔ اس بھیانک انجام کی خبر بتاتے ہوئے ایک شخص نے بتایا کہ یہ حکیم مطب کے علاوہ سودی لین دین بھی کیا کرتا تھا اورسانحہ والے دن اس نے ایک مقروض عورت سے سودی رقم کم ہونے پر بدتمیزی کی ، جس پر اس نے بددعا دی اور یوں یہ حکیم سودی لین دین کی وجہ سے عبرتناک عذاب سے دوچار ہو گیا۔

سود سے معیشت برباد ہو جاتی ہے :

            یہ سود ہی کی نحوست ہے کہ ملک سے تجارت کا دیوالیہ (Insolvent)نکل جاتا ہے۔ ظاہر ہے کہ دولت چند اداروں ہی میں محدود ہو کر رہ جاتی ہے اور یہ دولت کہ جس کے ذریعے تجارت (Trading) ہوتی ہے۔ جب دولت (Wealth / money) چند اداروں ہی تک محدود ہو جائے گی تو معیشت کی گاڑی کا پہیہ بھی رک جائے گا۔

         مثال کے طور پر میں ایک چادر خریدتا اور جس نے مجھے چادر بیچی اس کو نفع ہوتا۔ اور اس طرح چادر کی ڈیمانڈ بڑھتی جس سے اس کی پیداوار بھی بڑھتی اور پھر کپڑے کی انڈسٹری چلتی ، ڈائینگ (Dying) کی انڈسٹری چلتی ، سوت (Yarn) کا کام چلتا ، کپاس (Cotton) کی فصل مزید کاشت کی جاتی ، طرح طرح کی برکتیں نصیب ہوتیں ، مگر سود کے حصول کی وجہ سے لوگ مارکیٹ (Market)سے پیسہ اٹھا کر مختلف سودی اداروں میں جمع کروا دیتے ہیں۔ کیونکہ انہیں گھر بیٹھے بٹھائے کھانے کی عادت پڑ جاتی ہے۔

جرائم کا اضافہ :

         سود کی نحوست سے جب انڈسٹری (Industry) برباد ہو جاتی ہے تو تجارت (Trading) ختم ہو جاتی ہے اور اس طرح بے روزگاری (Unemployment) بڑھتی ہے۔ جب بے روز گاری بڑھتی ہے تو جرائم میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ کارخانے تو بند ہو جاتے ہیں مگر لوگوں کی ضرورتیں بند نہیں ہوتیں بلکہ وہ اب بھی ان سے لگی ہوتی ہیں۔ چنانچہ ، ایک بے روزگار شخص جب دیکھتا ہے کہ بیوی بچے بھوک سے بِلک رہے ہیں ، ماں باپ اُمیدیں باندھے ہیں کہ بیٹا کب کچھ کما کر لائے گا۔ اب یہ شخص سود کی اس نحوست (The curse of ineterest) کی وجہ سے کیا کرتا ہے؟

         آہ! اب یہ نوجوان کسی کا موبائل فون چھین لیتا ہے ، کسی کی کار چھین لیتا ہے ، کسی کے گھر میں ڈکیتی ڈالتا ہے ، کسی کی جیب سے پرس مار لیتا ہے۔ پھر یہی نوجوان دولت کی خاطر قتل تک کر دیتا ہے ، اسی دولت کی خاطر پلاٹوں پر قبضہ کرتا ہے۔ اسی دولت کی خاطر لوگ مختلف قسم کے جرائم کا شکار ہو جاتے ہیں اور اس طرح معاشرے میں جرائم کا ایک ختم نہ ہونے والا سلسلہ پیدا ہوتا چلا جاتا ہے۔

         یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ شخص جو کچھ کر رہا ہے درست کر رہا ہے ، بلکہ یقیناً یہ غلط کر رہا ہے ، یہ مجرم ہے یعنی ڈکیتی و چوری ، موبائل فون چھیننا ، لوگوں کی جیبیں کاٹنا ، گھروں کو لوٹنا ، تجوریاں صاف کرنا وغیرہ یہ سب غلط ہے ، اگر بغیر توبہ کئے مر گیا اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ رُوٹھ گئے تو سخت عذاب کا اندیشہ ہے۔           سود کی اسی نحوست کی وجہ سے دولت بس چند اداروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے کہ جس کے ذریعے خریدو فروخت اور تجارت ہونی تھی۔ اب اس کا نتیجہ یہ ہے کہ معاشرے میں جرائم بڑھ چکے ہیں۔

         میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو! رشوت کے قلع قمع پر حکومتی ادارے کام کر رہے ہیں ، چوری کی روک تھام کے لئے حکومتی ادارے کام کر رہے ہیں۔ اے کاش! سود کی اس بڑھتی ہوئی نقل و حرکت کے لئے بھی کوئی حکومتی ادارہ بن جائے ، جو سود کی اس نحوست کو روکے۔

بروزِ قیامت سود خور کی حالت :

سود خور کا بروزِ حشر وہ انجام ہو گا کہ الامان والحفیظ۔ ۔ ۔ چنانچہ ،

حضرت سیِّدُنا عوف بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ ، صاحبِ معطر پسینہ ، باعثِ نُزولِ سکینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : “ قیامت کے دن سود خور کو اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ وہ دیوانہ و مخبوط الحواس ہو گا۔ “[1]

یعنی سود خور قبروں سے اٹھ کر حشر کی طرف ایسے گرتے پڑتے جائیں گے جیسے کسی پر شیطان سوار ہو کر اسے دیوانہ کر دے۔ جس سے وہ یکساں نہ چل سکیں گے۔ اس لئے کہ جب لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے اور محشر کی طرف چلیں گے تو سب یہاں تک کہ کفار بھی درست چل پڑیں گے مگر سود خور کو چلنا پھرنا مشکل ہو گا اور یہی سود خور کی پہچان ہو گی۔

سود خور کا نفل قبول ہو گا نہ کوئی فرض :

       اللّٰہ  عَزَّ   وَجَلَّ سود خور کو آخرت میں ہلاک فرمائے گا ، اس کا صدقہ ، خیرات ، حج ، صلہ رحمی ، جہاد سب برباد ہو گا اس لئے کہ اس نے ساری نیکیاں اس سودی مال سے کی ہوں گی۔ کیونکہ خراب بیج کا پھل بھی خراب ہی ہوتا ہے ، اس سود خور کا مال نہ اسے موت کے وقت کام آئے گا نہ موت کے بعد۔ چنانچہ ،

         حضرت سَیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے : “ سود خور کا نہ صدقہ قبول کیا جائے گا ، نہ جہاد ، نہ حج اور نہ ہی صلہ رحمی۔ “[2]

سودخور کی قبر سے دہکتی آگ نکلتی :

         آج سے تقریباً پچاس سال قبل کی بات ہے کہ جلال پور پیر والا کے نواحی علاقے کی ایک قبر سے ہر جمعرات کو دہکتی ہوئی آگ نکلتی تھی ، آگ کے شعلے دور سے واضح دکھائی دیا کرتے تھے ، اہلِ علاقہ اس قبر میں مدفون شخص پر عذابِ الہٰی ہوتا ہوا دیکھ کر نہایت پریشان تھے۔ چنانچہ ،

 



[1]                       المعجم الکبیر ،  عوف بن مالک ،  الحدیث:110 ،  ج18 ،  ص۶۰

[2]                         تفسیر قرطبی ،  البقرۃ ، تحت الآیۃ : 276، ج2 ، الجزء الثالث ،  ص274

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن