دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sood aur us ka Ilaj | سود اور اس کا علاج

book_icon
سود اور اس کا علاج

ختم کر دیتا ہے۔ یہاں تک کہ اس سود خور  کا انجام انتہائی فقر پر ہوتا ہے ، جیسا کہ اکثر سود خوروں کا مشاہدہ بھی کیا گیا ہے۔

         اگر فرض کر لیں کہ وہ اسی دھوکا میں مبتلا ہوکر اس دارِ فانی سے چل بسا تو اللّٰہ   عَزَّ   وَجَلَّ اس کے وارثوں کے ہاتھوں اس کا مال تباہ و برباد کر دے گا۔ اور دنیا و آخرت میں ذلت ورسوائی کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔  چنانچہ ،

         اللّٰہ   عَزَّ   وَجَلَّ کا فرمانٕ عالیشان ہے :

یَمْحَقُ اللّٰهُ الرِّبٰوا وَ یُرْبِی الصَّدَقٰتِؕ-وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ اَثِیْمٍ(۲۷۶) (پ3 ،  البقرۃ:276)

ترجمۂ  کنزالایمان  : اللّٰہ  ہلاک کرتا ہے سُود کو اور بڑھاتاہے خیرات کو اور اللّٰہ  کو پسند نہیں آتا کوئی ناشکرا بڑا گنہگار۔

         سرکارِ والا تَبار ، ہم بے کسوں کے مددگار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : “ (ظاہری طور پر) سود اگرچہ زیادہ ہی ہو آخرکاراس کا انجام کمی پر ہوتا ہے۔ “[1]

         ہو سکتا ہے کہ کسی کے دل میں یہ وسوسہ (Temptation)آئے کہ ہم تو دیکھتے ہیں کہ کفار وغیرہ سود سے خوب پھل پھول رہے ہیں ، ہم نے تو کسی کو برباد ہوتے نہیں دیکھا ، تو ہمیں ہی کیوں اتنا ڈرایا جاتا ہے؟

         ارے میرے نادان اسلامی بھائی! آپ کو کیا ہو گیا ہے؟ کیا آپ نہیں جانتے کہ گوبر(Cow-dung)کاکیڑا (Worm)گوبرکھاکرزندہ رہتاہے مگر بلبل (Nightingale) کبھی گوبر پسند  جہنم ميں گرا ديا جائے گا۔''
نہیں کرتی۔ اور کتے
(Dog)کی خوراک ہڈی (Boan) ہے مگر بکری (Goat)ہڈی (Boan)نہیں کھایا کرتی۔ مؤمن مومن ہے ، کافر کافر ہے۔ اے مسلمان! اُسے یعنی حرام کھانے والے کو دیکھ کر تم کیوں وسوسے کا شکار ہوتے ہو؟ یہ بے وقوفی و نادانی ہے ، یہ ایمان کی کمزوری ہے ، ان کا کثرتِ مال مت دیکھو ، یاد رکھو کہ برکت اور کثرت میں بہت فرق ہے۔

برکت اور کثرت میں فرق :

         کثرت کے معنی ہیں زیادتی اور برکت کے معنی ہیں جم جانا ، نہ نکلنا۔ یعنی تھوڑی سی نعمت مبارک ہو تو بہت فائدہ دیتی ہے ، چنانچہ ، برکت والی تھوڑی سی بارش رحمت ہوتی ہے مگر کثرت کی بارش کبھی عذاب بھی بن جایا کرتی ہے۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ سال میں ایک کتیا (Bitch)کتنے بچے جَنْتی ہے؟ اور ایک بکری یا گائے وغیرہ کتنے بچےجَنْتی ہیں؟           غور کریں تو معلوم ہو گا کہ کتیا سال میں کئی کئی بچے جَنْ جاتی ہے ، مگر گائے یا بکری وغیرہ بس ایک دو بچے ہی جَنْتی ہیں اور اس کے باوجود ریوڑ بھی انہی کے بنتے ہیں اورکتوں کے کبھی ریوڑ نہیں بنتے۔

         اسی طرح روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گائے اور بکریاں ذبح کی جاتی ہیں اور حج کے دنوں مِنٰی کے میدان میں ، ان پربہار فضاؤں میں لاکھوں کی تعداد میں یہ جانور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ذبح کئے جاتے ہیں ، مسلمان کروڑوں کی تعداد میں بقرعید پر گائے اور بکروں کو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ذبح کرتے ہیں۔ مگر یہ کتا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں کبھی نہیں کٹتا ، کیونکہ یہ حرام ہے ۔ پس جس چیز کو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے حرام قرار دیا ہے وہ تعداد میں کثیر تو ہو سکتی ہے مگر برکت سے خالی ہوتی ہےاور جسے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے حلال قرار دیا ہے وہ قلت کے باوجود برکت والی ہوتی ہے۔

سودخورمظلوم کی بددعا سے ہلاک ہو جاتا ہے :

سود خور کو لوگ برا جانتے ہیں اسے فاسق و فاجر کہتے ہیں ، اس کے پاس اپنی امانتیں نہیں رکھواتے ، سود خور کے ہاتھوں جو غربا وفقرا برباد ہوتے ہیں اور جن سے سود وصول کرنے میں یہ سختی کرتا ہے یقیناً ان کی بددعاؤں کا شکار ہو جاتا ہے۔ اور یہ بھی ایک بنیادی سبب ہے جو اس کی جان و مال سے خیر وبرکت کے خاتمے کا باعث بنتا ہے کیونکہ مظلوم کی دعا اور اللّٰہ  عَزَّ   وَجَلَّ کے درمیان کوئی حجاب نہیں ہوتا۔ چنانچہ ،

         حضرت سَیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ سرکارِ والا تَبار ، ہم بے کسوں کے مددگار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے جب حضرت سَیِّدُنا معاذ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو یمن بھیجا تو ارشاد فرمایا : “ مظلوم کی بددعا سے بچنا ، کیونکہ اس کے اور اللّٰہ  عَزَّ   وَجَلَّ کے درمیان کوئی حجاب نہیں ہوتا۔ “[2]

         دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 853صَفحات پر مشتمل کتاب ، “ جہنم میں لے جانے والے اعمال “ جلد اول صَفْحَہ 719 پر ایک حدیثِ پاک میں ہے کہ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نُبوت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایاکہ جب مظلوم ظالم کے لئے بد دعا کرتا ہے تو اللّٰہ  عَزَّ   وَجَلَّ اس مظلوم سے ارشاد فرماتا ہے : “ میں ضرور تیری مدد فرماؤں گا اگرچہ کچھ مدت بعد ہی ہو۔ “[3]

       میٹھے میٹھے اور پیارے اسلامی بھائیو!سود خور کے ظلم کا شکار ہونے والی ایک عورت  نے جب ایک سود خورکے لئے بد دعا کی تو اس کا انجام کیا ہوا آئیے جانتے ہیں۔ چنانچہ ،

سود خور حکیم کی عبرتناک موت :

            مدینۃ الاولیاء (ملتان شریف) میں ایک حکیم حکمت کی دکان چلاتا تھا ، ایک دن وہ حکیم شام کو مطب سے فارغ ہو کر گھر گیا ، کھانا کھایا ، عشاء کی نماز پڑھی اور معمولاتِ شب سے فارغ ہو کر سو گیا۔ جب رات کا ایک حصہ گزر گیا تو اچانک وہ حکیم جاگ اٹھا اور اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گیا۔ اس پر بے چینی کی کیفیت طاری تھی ، کچھ دیر کے بعد ایک سنسنی خیز منظر یوں رونما ہوا کہ اس



[1]                                     المسند للامام احمد بن حنبل  ،  مسند عبداللہ بن مسعود  ،  الحدیث : 4026 ،  ج2 ، ص 109

[2]                     صحیح البخاری ،  کتاب المظالم و الغصب ،  باب الاتقاء والحذر من دعوۃ المظلوم ،  الحدیث :  2448 ،  ج 2 ، ص128

([3])             جہنم میں لے جانے والے اعمال ، ج1 ،  ص 719

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن