دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sirat ul Jinan-Jild-9-Para-25-To-27 | صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-نہم- پارہ پچیس تا ستائیس

book_icon
صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-نہم- پارہ پچیس تا ستائیس

کرنے کا حکم دیں  گے کہ انہیں  کسی قسم کا اندیشہ ہی نہ ہوگا، نہ میوے کم ہونے کا ،نہ ختم ہوجانے کا ،نہ نقصان پہنچانے کا ،نہ اور کوئی اندیشہ ہو گا۔وہ دنیا میں  واقع ہونے والی پہلی موت کے سوا جنت میں پھر موت کا ذائقہ نہ چکھیں  گے اور اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اللہ تعالیٰ نے آپ کے رب کے فضل سے انہیں  آگ کے عذاب سے بچالیا اوراس سے نجات عطا فرمائی ، یہی بڑی کامیابی ہے۔( روح البیان ،  الدخان ، تحت الآیۃ: ۵۱-۵۷ ،  ۸ / ۴۲۸-۴۳۱ ،  جلالین ،  الدخان ،  تحت الآیۃ: ۵۱-۵۷ ،  ص۴۱۲ ،  مدارک ،  الدخان ،  تحت الآیۃ: ۵۱-۵۷ ،  ص۱۱۱۴-۱۱۱۵ ،  ملتقطاً)

فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ(۵۸)فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ۠(۵۹)

ترجمۂ کنزالایمان: تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں  آسان کیا کہ وہ سمجھیں  ۔تو تم انتظار کرو وہ بھی کسی انتظار میں  ہیں۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کردیاتا کہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔تو تم انتظار کرو، بیشک وہ بھی انتظار کررہے ہیں ۔

{فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ: تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کردیا۔ } اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،ہم نے اس قرآن کو آپ کی زبان عربی میں  نازل فرما کر اس لئے آسان کردیاتا کہ آپ کی قوم کے لوگ اسے سمجھیں  اور اس سے نصیحت حاصل کریں  اور ا س کے احکامات پر عمل کریں۔اگر وہ ایسا نہ کریں  تو آپ ان کی ہلاکت اور ان پر آنے والے عذاب کاانتظار کریں ، بے شک وہ بھی آپ کی وفات کا انتظار کر رہے ہیں ۔( روح البیان ،  الدخان ،  تحت الآیۃ: ۵۸-۵۹ ،  ۸ / ۴۳۳ ،  خازن ،  الدخان ،  تحت الآیۃ: ۵۸-۵۹ ،  ۴ / ۱۱۷ ،  ملتقطاً)

سورۂ جاثیہ

سورۂ جاثیہ کا تعارف

مقامِ نزول:

                                                 سورۂ جاثیہ اس آیت ’’قُلْ لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَغْفِرُوْا‘‘ کے علاوہ مکیہ ہے۔( جلالین ،  سورۃ الجاثیۃ ،  ص۴۱۳)

رکوع اور آیات کی تعداد:

                                                 اس سورت میں  4رکوع اور37 آیتیں  ہیں ۔

’’جاثیہ ‘‘نام رکھنے کی وجہ :

                        جاثیہ کا معنی ہے زانو کے بل گرا ہوا، اور اس سورت کی آیت نمبر28 میں  بیان کیا گیا کہ قیامت کی ہولناکیوں  کی شدت سے ہر امت زانو کے بل گری ہو گی،اس مناسبت سے اس کا نام سورۂ جاثیہ رکھا گیا۔

سورۂ جاثیہ کے مضامین:

                                                اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس میں  اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان لانے، حضور پر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رسالت کی تصدیق کرنے ،قرآنِ مجید کو اللہ تعالیٰ کا کلام تسلیم کرنے ،مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے اور اعمال کی جزاء و سزا ملنے کااعتراف کرنے کی دعوت دی گئی ہے،اور ا س سورت میں  یہ چیزیں  بیان ہوئی ہیں ۔

(1)…اس سورت کی ابتداء میں  بتایا گیا کہ آسمانوں  اورزمینوں  میں ،انسانوں  کی تخلیق اور جانوروں  میں ، رات اور دن کی تبدیلیوں  میں ،آسمان سے بارش نازل کرکے بنجر زمین کوسرسبز و شاداب کرنے میں  اورہواؤں  کی گردش میں  اللہ تعالیٰ کی قدرت اور وحدانیت کی نشانیاں  موجود ہیں  تو ان نشانیوں  کو جھٹلاکر مشرکین کونسی بات پر ایمان لائیں  گے۔

(2)… قرآنِ مجید کی آیتیں  سن کر ایمان لانے سے تکبر کرنے والے، اپنے کفر پر قائم رہنے والے اور قرآنِ مجید کی آیتوں  کا مذاق اڑانے والے اور ا س کی ہدایت کو نہ ماننے والے کو جہنم کے دردناک عذاب کی وعید سنائی گئی ۔

(3)… اللہ تعالیٰ کی نعمتوں  میں  غورو فکر کرنے کی دعوت دی گئی ، مسلمانوں  کی اخلاقی تربیت فرمائی گئی اور یہ بتایاگیا کہ جو نیک کام کرتا ہے تو ا س کا فائدہ اسی کی ذات کو ہو گا اور جوبرے کام کرتا ہے تو ان کاموں  کا وبال بھی اسی پر ہے۔

(4)…بنی اسرائیل کو عطا کی جانے والی نعمتیں  بیان کی گئیں  اور یہ بتایا گیا کہ تورات میں  اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو دین، حلال و حرام کے بیان اور تاجدار ِرسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تشریف آوری کے معاملے کی روشن دلیلیں  دیں  لیکن انہوں  نے سیِّدُ المرسلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی جلوہ افروزی کے بعد اپنے منصب اور ریاست ختم ہوجانے کے اندیشے کی وجہ سے آپ کے ساتھ حسد کیا اور دشمنی مول لی اور علم کے باوجود آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رسالت کے بارے میں  اختلاف کیا۔

(5)…برے کام کرنے والوں  کو بتایا گیا کہ وہ اچھے کام کرنے والوں  جیسے نہیں  اور ان کی زندگی اور موت برابر نہیں  ہے،نیز کفار کے احوال اور ان کے گروہوں  کے برے افعال بیان فرمائے گئے اور مُردوں  کو دوبارہ زندہ کئے جانے پر دلائل دئیے گئے۔

(6)…اس سو رت کے آخر میں  قیامت کے دن کی ہولناکیاں  بیان کی گئیں  نیک اعمال کرنے والے مسلمانوں  اور کفار کے انجام کے بارے میں  بتایا گیا اور اللہ تعالیٰ کی عظمت و

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن