دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sirat ul Jinan-Jild-8-Para-22-To-24 | صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-ہشتم- پارہ بائیس تا چوبیس

book_icon
صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-ہشتم- پارہ بائیس تا چوبیس

ہوئے دیکھ لو کہ ان پر میرا آنے والا عذاب کیسا ہوا؟کیا ان میں  کوئی اس عذاب سے بچ سکا۔( خازن، حم المؤمن، تحت الآیۃ: ۵، ۴ / ۶۶، مدارک، غافر، تحت الآیۃ: ۵، ص۱۰۵۱، ملتقطاً)

سابقہ امتوں  کے احوال میں  موجودہ زمانے کے کفار کیلئے عبرت ہے:

             اس آیت میں  سابقہ امتوں  کے جو اَحوال اور اپنے رسولوں  کے ساتھ ان کا جو طرزِ عمل بیان کیا گیا اور اس بنا پر ان کا جو حال ہوا اس میں  اسلام کے ابتدائی زمانے کے کفار اور بعد والے ان تمام لوگوں  کے لئے عبرت اور نصیحت ہے جو سابقہ امتوں  کی رَوِش پر عمل پیرا ہیں  کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مبعوث فرما کر اور قرآنِ پاک میں  اپنی وحدانیّت، رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رسالت اور اسلام کی حقّانیّت پر روشن اور مضبوط ترین دلائل بیان فرما کر تمام حجتیں  پوری کر دیں  اور قیامت تک آنے والے کسی بھی فردکے لئے کوئی عذر باقی نہیں  چھوڑا،اس کے باوجود بھی اب کوئی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہے اوراللہ تعالیٰ کی وحدانیّت اور سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رسالت کا اقرار کر کے دینِ اسلام میں  داخل نہ ہو بلکہ الٹا باطل کو حق ثابت کرنے کی کوشش کرے تو اسے چاہئے کہ ایسی صورتِ حال میں اللہ تعالیٰ کے اَزلی قانون کے مطابق عذابِ الہٰی کا انتظار کرے۔

وَ كَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ النَّارِۘؔ(۶)

ترجمۂ کنزالایمان: اور یونہی تمہارے رب کی بات کافروں  پر ثابت ہوچکی ہے کہ وہ دوزخی ہیں  ۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور یونہی تمہارے رب کی بات کافروں  پر ثابت ہوچکی ہے کہ وہ دوزخی ہیں ۔

{وَ كَذٰلِكَ: اور یونہی۔} یعنی اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، جس طرح سابقہ جھٹلانے والی اور اپنے رسولوں  کے ساتھ باطل جھگڑا کرنے والی امتوں  پر عذاب سے متعلق اللہ تعالیٰ کا حکم اور اس کی قضا جاری ہوئی اسی طرح آپ کو جھٹلانے والے اور آپ کے خلاف سازشیں  کرنے والے کفار پر بھی اللہ تعالیٰ کی بات ثابت ہو چکی ہے کہ وہ جہنمی ہیں۔(روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۶، ۸ / ۱۵۴)یاد رہے کہ اس آیت میں کافروں  سے وہ مراد ہیں  جن کی موت کفرپرہوگی اوریہ کافرہمیشہ کے لیے جہنم میں  رہیں  گے ۔

عبرت کا نشان بننے سے پہلے عبرت حاصل کر لیں :

            اس آیت سے اشارۃً معلوم ہوا کہ کفر اور گناہوں  پرقائم رہنا دنیا و آخرت میں  اللہ تعالیٰ کی گرفت اور عذاب کی طرف لے جاتا ہے لہٰذا ہر عقلمند انسان کو چاہئے کہ وہ کفر اور گناہوں  پر اِصرار کرنے کی بجائے فوراً ان سے سچی توبہ کرلے تاکہ ایسا نہ ہو کہ اسے عبرت کا نشان بنا دیا جائے اور اس کے نصیحت حاصل کرنے سے پہلے دوسرے لوگ اس سے عبرت و نصیحت حاصل کریں ۔اللہ تعالیٰ ہمیں  گناہوں  سے سچی اور فوری توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔

اَلَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَ مَنْ حَوْلَهٗ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْاۚ-رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَیْءٍرَّحْمَةً وَّ عِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اتَّبَعُوْا سَبِیْلَكَ وَ قِهِمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ(۷)رَبَّنَا وَ اَدْخِلْهُمْ جَنّٰتِ عَدْنِ ﹰالَّتِیْ وَعَدْتَّهُمْ وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآىٕهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْؕ-اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُۙ(۸) وَ قِهِمُ السَّیِّاٰتِؕ-وَ مَنْ تَقِ السَّیِّاٰتِ یَوْمَىٕذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهٗؕ-وَ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۠(۹)

ترجمۂ کنزالایمان: وہ جو عرش اُٹھاتے ہیں  اور جو اس کے گرد ہیں  اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بولتے اور اس پر ایمان لاتے اور مسلمانوں  کی مغفرت مانگتے ہیں  اے رب ہمارے تیرے رحمت و علم میں  ہر چیز کی سَمائی ہے تو انہیں  بخش دے جنہوں  نے توبہ کی اور تیری راہ پر چلے اور انہیں  دوزخ کے عذاب سے بچالے۔ اے ہمارے رب اور اُنہیں  بسنے کے باغوں  میں  داخل کر جن کا تو نے اُن سے وعدہ فرمایا ہے اور ان کو جو نیک ہوں  ان کے باپ دادا اور بیبیوں  اور اولاد میں  بیشک تو ہی عزت و حکمت والا ہے۔ اور اُنہیں  گناہوں  کی شامت سے بچالے اور جسے تو اُس دن گناہوں  کی شامت سے بچائے تو بیشک تو نے اس پر رحم فرمایا اور یہی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: عرش اٹھانے والے اور اس کے ارد گرد موجود (فرشتے) اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں  اور مسلمانوں  کی بخشش مانگتے ہیں  ۔اے ہمارے رب!تیری رحمت اور علم ہر شے سے وسیع ہے تو انہیں  بخش دے جوتوبہ کریں  اور تیرے راستے کی پیروی کریں اور انہیں  دوزخ کے عذاب سے بچالے۔ اے ہمارے رب!اور انہیں  اور ان کے باپ دادا اور ان کی بیویوں  اور ان کی اولاد میں  سے جو نیک ہوں  ان کو ہمیشہ رہنے کے ان باغوں  میں  داخل فرما جن کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے ،بیشک تو ہی عزت والا، حکمت والا ہے۔ اور انہیں  گناہوں  کی شامت سے بچالے اور جسے تونے اس دن گناہوں  کی شامت سے بچالیا تو بیشک تو نے اس پر رحم فرمایااور یہی بڑی کامیابی ہے۔

{اَلَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَ مَنْ حَوْلَهٗ: عرش اٹھانے والے اور اس کے ارد گرد موجود (فرشتے)۔} اس سے پہلی آیات میں  بتایا گیاکہ کفار و مشرکین ایمان والوں  سے بہت زیادہ عداوت اور دشمنی رکھتے اور انہیں  نقصان پہنچانے کے درپے رہتے ہیں  اور اس آیت سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ عرش اٹھانے والے اور اس کے اردگرد موجود فرشتے جو کہ بہت افضل مخلوق ہیں  وہ ایمان والوں  سے انتہائی محبت اور الفت رکھتے ہیں  اور ان کی بھلائی چاہنے میں  مشغول رہتے ہیں ، چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ عرش اٹھانے والے فرشتے جوبارگاہِ الہٰی میں  خاص قرب اور شرف رکھتے ہیں  نیزعرش کے ارد گرد موجود وہ فرشتے جو عرش کا طواف کر رہے ہیں  ،یہ اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بیان کرتے ہیں  اور سُبْحَانَ اللہ وَبِحَمْدِہٖ کہتے ہیں  اور یہ فرشتے اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے اور اس کی وحدانیّت کی تصدیق کرتے ہیں  اور مسلمانوں  کے لئے بخشش مانگتے ہیں  اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  اس طرح عرض کرتے ہیں  کہ اے ہمارے رب! عَزَّوَجَلَّ، تیری رحمت اور علم ہرشے سے وسیع ہے، تو انہیں  بخش دے جو اپنے گناہوں  سے توبہ کریں  اور تیرے دین اسلام کے راستے کی پیروی کریں اور انہیں  دوزخ کے عذاب سے بچالے۔ اے ہمارے رب! عَزَّوَجَلَّ، انہیں  ہمیشہ رہنے کے ان باغوں  میں  داخل فرما جن کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے اور ان کے باپ دادا اور ان کی بیویوں  اور ان کی اولاد میں  سے جو نیک ہوں  ان کو بھی ان باغات میں  داخل فرما ،بیشک تو ہی عزت والا، حکمت والا ہے،اور انہیں  گناہوں  کی شامت سے بچالے اور گناہوں  کا عذاب ان سے دور کر دے اور جسے تونے قیامت کے دن گناہوں  کی شامت سے بچالیا تو بیشک تو نے اس پر رحم فرمایااور یہ عذاب سے بچالیا جانا ہی بڑی کامیابی ہے۔ لہٰذا اے پیارے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن