دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sirat ul Jinan-Jild-5-Para-13-To-15 | صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

book_icon
صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

سورۂ حِجْر

سورۂ حِجْر کاتعارف

مقامِ نزول:

            سورۂ حِجْر مکہ مکرمہ میں  نازل ہوئی ہے۔ (خازن، تفسیر سورۃ الحجر، ۳ / ۹۳)

رکوع اور آیات کی تعداد:

             اس سورت میں  چھ 6رکوع اور 99 آیتیں  ہیں  ۔

’’حِجْر ‘‘نام رکھنے کی وجہ :

            حِجْر، مدینہ منورہ اور شام کے درمیان ایک وادی کا نام ہے، اور اِ س سورت کی آیت نمبر 80 تا 84 میں  اُس وادی میں  رہنے والی قومِ ثمود کا واقعہ بیان کیا گیاہے، ا س مناسبت سے اس کا نام ’’سورۂ حِجْر‘‘ رکھا گیا۔

حِجْر کے بارے میں  اَحادیث:

(1) …حضرت عبداللّٰہ بن عمررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں  :نبیٔ  کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰیعَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے حِجْر والوں  کے بارے میں  ارشاد فرمایا’’تم اس(عذاب یافتہ) قوم کے پاس سے روتے ہوئے گزرو اور اگر تم رو نہیں  سکتے تو ان کے پاس سے نہ گزرو تاکہ کہیں  ایسا نہ ہو کہ تم پر بھی وہی عذاب آ جائے جو ان پر نازل ہواتھا۔(بخاری، کتاب التفسیر، سورۃ حجر، باب ولقد کذّب اصحاب الحجر المرسلین، ۳ / ۲۵۵، الحدیث: ۴۷۰۲)

(2) …حضرت عبداللّٰہ بن عمررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں  جب رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ حِجْر کے مقام سے گزرے تو ارشاد فرمایا ’’تم (کفر کر کے اپنی جانوں  پر) ظلم کرنے والوں  کے گھروں  میں  روتے ہوئے داخل ہونا تا  کہ تم پر بھی وہی عذاب نہ آ جائے جو ان پر نازل ہوا تھا۔ پھر حضور اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اپنی چادر سے سر اور چہرے کو ڈھانپ لیا اور اس وقت آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنی سواری پر تھے۔(بخاری، کتاب احادیث الانبیاء، باب قول اللّٰہ تعالٰی: والٰی ثمود اخاہم صالحاً، ۲ / ۴۳۲، الحدیث: ۳۳۸۰)

سورۂ حِجْرکے مَضامین:

            مکۂ  مکرمہ میں  نازل ہونے والی دیگر سورتوں  کی طرح اس سورت کا مرکزی مضمون بھی یہ ہے کہ اس میں  اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیت اور ا س کی قدرت، نبیٔ  کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نبوت،مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے اور اعمال کی جزاء ملنے کو کئی طرح کے دلائل سے ثابت کیا گیا ہے،اور اس کے علاوہ اس سورت میں  درج ذیل مضامین بیان کئے گئے ہیں۔

(1) …قرآن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللّٰہ تعالیٰ نے لی ہے۔

(2) …اللّٰہ تعالیٰ کے انبیاء اور رسولوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ساتھ کفار و مشرکین کا طرزِ عمل بیان کیا گیا ہے۔

(3) …آسمان کو مردود شیطانوں  سے محفوظ کئے جانے کا ذکر کیا گیا۔

(4) …اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیت اورا س کی قدرت پر دلالت کرنے والی چیزیں  بیان کی گئیں ۔

(5) … حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی تخلیق ،فرشتوں  کے سجدہ کرنے ،شیطان کے سجدہ نہ کر کے مردود ہونے اور شیطان کے مہلت طلب کرنے کا واقعہ بیان کیا گیا۔

(6) …متقی لوگوں  کی اُخروی جزاء بیان کی گئی۔

(7) …حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے مہمان فرشتوں  کا واقعہ بیان فرمایاگیا۔

(8)… اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی تسلی کے لئے اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت لوطعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کی قوم کا واقعہ، حضرت شعیبعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور اصحاب اَیکہ کا واقعہ،حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کی قوم ثمود کا واقعہ بیان فرمایا۔

(9) …اس سورت کے آخر میں  اللّٰہ تعالیٰ نے وہ انعامات بیان فرمائے جو ا س نے اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو عطا کئے ہیں  ۔

سورۂ ابراہیم کے ساتھ مناسبت:

            سورۂحِجْر کی اپنے سے ماقبل سورت’’ابراہیم‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورۂ ابراہیم کے آخر میں  قیامت کے حالات بیان کئے گئے کہ اس دن زمین کو دوسری زمین سے اور آسمانوں  کو بدل دیا جائے گا اور تمام لوگ ایک اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے حضور نکل کھڑے ہوں  گے جو سب پر غالب ہے اور اس دن تم مجرموں  کو بیڑیوں  میں  ایک دوسرے سے بندھا ہوا دیکھو گے ،ان کے کُرتے تارکول کے ہوں  گے اور ان کے چہروں  کو آ گ ڈھانپ لے گی۔ اور سورۂ حِجْرکی ابتداء میں  بیان کیاگیا کہ جب ان مجرموں  کوجہنم میں  لمبا عرصہ گزر جائے گا اور وہ گناہگار مسلمانوں  کو جہنم سے نکلتا ہوا دیکھیں  گے تو اس وقت وہ بہت آرزوئیں  کریں  گے کہ کاش وہ بھی مسلمان ہوتے۔ (تناسق الدرر، سورۃ الحجر، ص۹۷)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمۂ کنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحم والا۔

ترجمۂ کنزالعرفان:اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

الٓرٰ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ وَ قُرْاٰنٍ مُّبِیْنٍ(۱)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن