دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sirat ul Jinan-Jild-5-Para-13-To-15 | صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

book_icon
صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

بندھا ہو ادیکھیں  گے۔ (جلالین، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۴۹، ص۲۱۰)

قیامت کے دن مومن و کافر کی پہچان:

            اس سے معلوم ہوا کہ محشر میں  کفار اور مومن ظاہری علامات سے ہی پہچان لئے جائیں  گے کہ کافروں  کے منہ کالے ، ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے اور پاؤں  بیڑیوں  میں  بندھے ہوئے ہوں  گے جبکہ مومنوں  کا حال اس کے برعکس ہوگا۔

سَرَابِیْلُهُمْ مِّنْ قَطِرَانٍ وَّ تَغْشٰى وُجُوْهَهُمُ النَّارُۙ(۵۰) لِیَجْزِیَ اللّٰهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْؕ- اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ(۵۱)

ترجمۂ کنزالایمان: ان کے کُرتے رال کے ہوں  گے اور ان کے چہرے آ گ ڈھانپ لے گی۔اس لیے کہ اللّٰہ ہر جان کو اس کی کمائی کا بدلہ دے بیشک اللّٰہ کو حساب کرتے کچھ دیر نہیں  لگتی۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: ان کے کرتے تارکول کے ہوں  گے اور ان کے چہروں  کو آ گ ڈھانپ لے گی۔ تاکہ اللّٰہ ہر جان کو اس کی کمائی کا بدلہ دے، بیشک اللّٰہ بہت جلد حساب کرنے والا ہے۔

{سَرَابِیْلُهُمْ:ان کے کرتے ۔} یعنی قیامت کے دن کافروں  کے کرتے سیاہ رنگ اور بدبودار تارکول کے ہوں  گے جن سے آگ کے شعلے اور زیادہ تیز ہوجائیں ۔ (مدارک، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۰، ص۵۷۵، خازن، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۰، ۳ / ۹۳، ملتقطاً)

                 تفسیر بیضاوی میں  ہے کہ ان کے بدنوں  پر رال لیپ دی جائے گی تووہ کرتے کی طرح ہوجائے گی، اس کی سوزش اور اس کے رنگ کی وحشت و بدبو سے تکلیف پائیں  گے ۔ (بیضاوی، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۰، ۳ / ۳۵۸)

{وَ تَغْشٰى وُجُوْهَهُمُ النَّارُ:اور ان کے چہروں  کو آ گ ڈھانپ لے گی۔} یعنی کافروں  کے جسموں  پر لپٹے ہوئے تارکول سے آگ کے شعلے اتنے بلند ہوں  گے کہ آگ ان کے چہروں  کو ڈھانپ لے گی۔ (روح البیان، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۰، ۴ / ۴۳۷)

{لِیَجْزِیَ اللّٰهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ:تاکہ اللّٰہ ہر جان کو اس کی کمائی کا بدلہ دے۔} یعنی اللّٰہ تعالیٰ کافروں  کو یہ سزا اس لئے دے گا تاکہ وہ ہر مجرم شخص کو ا س کے کئے ہوئے کفر اور گناہوں  کا ایسا بدلہ دے جو اس کے جرم کے مطابق ہو۔ بیشک اللّٰہ تعالیٰ بہت جلد حساب کرنے والا ہے۔ (روح البیان، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۱، ۴ / ۴۳۷)

هٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ وَ لِیُنْذَرُوْا بِهٖ وَ لِیَعْلَمُوْۤا اَنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ وَّ لِیَذَّكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ۠(۵۲)

ترجمۂ کنزالایمان: یہ لوگوں  کو حکم پہنچانا ہے اور اس لیے کہ وہ اس سے ڈرائے جائیں  اور اس لیے کہ وہ جان لیں  کہ وہ ایک ہی معبود ہے اور اس لیے کہ عقل والے نصیحت مانیں ۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: یہ لوگوں  کیلئے تبلیغ ہے اور اس لیے کہ انہیں  اس کے ذریعے ڈرایا جائے اور تاکہ وہ جان لیں  کہ وہ ایک ہی معبود ہے اور تاکہ عقل والے نصیحت حاصل کریں ۔

{هٰذَا:یہ۔} اس آیت میں  قرآن پاک کے نزول کی کئی حکمتیں  بیان کی گئی ہیں ۔(1) اس قرآن شریف میں  لوگوں  کے لئے تبلیغ اور نصیحت ہے۔ (2) قرآن میں  موجود عبرت انگیز واقعات اور زَجرو توبیخ کے ذریعے لوگوں  کو ڈرایا جائے۔ (3) لوگ  اس کی آیات سے اللّٰہ تعالیٰ کی توحید کی دلیلیں  پائیں  ۔ (4) عقل والے اور سمجھدار لوگ اس قرآن کے ذریعے نصیحت حاصل کریں ۔ (خازن، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۲، ۳ / ۹۳، ملخصاً)


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن