دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sirat ul Jinan-Jild-5-Para-13-To-15 | صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

book_icon
صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

دعا میں  یہ بھی فرمایا’’ اور انہیں  پھلوں  سے رزق عطا فرما، تاکہ وہ شکر گزار ہوجائیں ۔ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی اسی دعاکا ثمرہ ہے کہ بہار، خزاں  اور گرمی سردی کی مختلف فصلوں  کے میوے وہاں  بیک وقت موجود ملتے ہیں ۔ (مدارک، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۳۷، ص۵۷۲، خازن، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۳۷، ۳ / ۸۷-۸۸، روح البیان، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۳۷، ۴ / ۴۲۷، ملتقطاً)

رَبَّنَاۤ اِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِیْ وَ مَا نُعْلِنُؕ- وَ مَا یَخْفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ(۳۸)

ترجمۂ کنزالایمان: اے ہمارے رب تو جانتا ہے جو ہم چھپاتے ہیں  اور جو ظاہر کرتے اور اللّٰہ پر کچھ چھپا نہیں  زمین میں  نہ آسمان میں ۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے ہمارے رب! تو جانتا ہے جو ہم چھپاتے ہیں  اور جو ظاہر کرتے ہیں اور اللّٰہ پر زمین اور آسمان میں  کوئی بھی شے پوشیدہ نہیں ۔

{رَبَّنَا:اے ہمارے رب!} اس آیت کا معنی یہ ہے کہ اے ہمارے رب ! عَزَّوَجَلَّ، تو ہمارے حالات کو،ہماری ضرورتوں  اور ہمارے نقصانات کو جانتا ہے اور تو ہم پر ہم سے زیادہ رحم فرماتا ہے، اس لئے تیری بارگاہ میں  ہمیں  دعا کرنے کی حاجت تو نہیں  لیکن ہم تیرے حضور دستِ دعا اس لئے بلند کرتے ہیں  تاکہ ہم تیرے آگے اپنی بندگی کا اظہار کریں ، تیری عظمت و جلال سے خوف کھائیں ۔ (خازن، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۳۸، ۳ / ۸۸)

{وَ مَا یَخْفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ:اور اللّٰہ پر کوئی بھی شے پوشیدہ نہیں ۔} ایک قول یہ ہے کہ حضر ت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تصدیق کے طور اللّٰہ تعالیٰ نے یہ کلا م فرمایا۔ دوسرا قول یہ ہے کہ یہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا ہی کلام ہے اور معنی یہ ہے کہ جو ہر جگہ میں  چھپی ہوئی چیزوں  کو جانتا ہے ا س سے کوئی بھی چیز پوشیدہ نہیں ۔ (تفسیرکبیر، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۳۸، ۷ / ۱۰۵)

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ وَهَبَ لِیْ عَلَى الْكِبَرِ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَؕ- اِنَّ رَبِّیْ لَسَمِیْعُ الدُّعَآءِ(۳۹)

ترجمۂ کنزالایمان: سب خوبیاں  اللّٰہ کو جس نے مجھے بڑھاپے میں  اسمٰعیلو اسحاق دیئے بیشک میرا رب دعا سننے والا ہے۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: تمام تعریفیں  اس اللّٰہ کیلئے ہیں  جس نے مجھے بڑھاپے میں  اسمٰعیل و اسحاق دئیے۔ بیشک میرا رب دعا سننے والا ہے۔

{اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ:تمام تعریفیں  اللّٰہ کیلئے ہیں   ۔} حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ایک اور فرزند کی دعا کی تھی اللّٰہ تعالیٰ نے قبول فرمائی تو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اس کا شکر ادا کیا اور بارگاہِ الہٰی میں  عرض کیا ’’تمام تعریفیں  اس اللّٰہ تعالیٰ کیلئے ہیں  جس نے مجھے بڑھاپے کے باوجود حضرت اسمٰعیل اور حضرت اسحاق عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامدئیے۔ بیشک میرا رب عَزَّوَجَلَّمیری دعا قبول فرمانے والا ہے۔ حضرت اسماعیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی ولادت اس وقت ہوئی جب حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی عمر99 برس ہو چکی تھی اور حضرت اسحاق عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی ولادت اس وقت ہوئی جب حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی عمر مبارک 112 برس ہو چکی تھی۔ (خازن، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۳۹، ۳ / ۸۹، جلالین، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۳۹، ص۲۰۹، ملتقطاً)

بیٹیوں  کی پرورش کے فضائل:

            اس آیت سے معلوم ہوا کہ بیٹا اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی بڑی نعمت ہے خصوصاً جب کہ نیک اور پرہیز گار ہو کیونکہ اس سے دنیا و آخرت دونوں  کامل ہو جاتی ہیں ، لیکن بیٹیوں  سے گھبرانا مومن کی شان نہیں ۔ ترغیب کے لئے بیٹیوں  کی پرورش کے 2 فضائل ملاحظہ ہوں ۔

(1)… حضرت عبداللّٰہبن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے، رسول کریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’ جس شخص کی بیٹی ہو پھر نہ تو اسے زندہ دفن کیا اور نہ اسے ذلیل کیا اور نہ اس پر اپنے بیٹے کو ترجیح دی تو اللّٰہ تعالیٰ اسے جنت میں  داخل کرے گا ۔ (ابوداؤد، کتاب الادب، باب فی فضل من عال یتیماً، ۴ / ۴۳۵، الحدیث: ۵۱۴۶)

(2)… حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے ، رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’جو تین بیٹیوں  یا تین بہنوں  کی پرورش کرے کہ انہیں  ادب سکھائے ،ان پر مہربانی کرے حتّٰی کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں  بے نیاز کردے تو اللّٰہعَزَّوَجَلَّ اس کے لیے جنت واجب کردیتا ہے۔ ایک شخص نے عرض کی’’ یا رسولَ اللّٰہ ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کیا دو بیٹیوں  یا بہنوں  کی پرورش کرنے والے کویہ ثواب ملے گا؟ ارشاد فرمایا’’ہاں ، دو بیٹیوں  یا بہنوں  کی پرورش کرنے پر بھی یہی ثواب ہے۔ حضرت عبداللّٰہ بن عباس  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں  اگر لوگ ایک بیٹی یا بہن کے بارے میں  پوچھتے تو حضور اقدسصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرما دیتے کہ ایک بیٹی کی پرورش پر بھی یہی ثواب ہے۔  (شرح السنہ، کتاب ا لبر والصلۃ، باب ثواب کافل الیتیم، ۶ / ۴۵۲، الحدیث: ۳۳۵۱، ملخصاً)

رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ ﳓ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ(۴۰)رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠(۴۱)

ترجمۂ کنزالایمان: اے میرے رب مجھے نماز کا قائم کرنے والا رکھ اور کچھ میری اولاد کو اے ہمارے رب اور میری دعا سن لے۔اے ہمارے رب مجھے بخش دے اور میرے ماں  باپ کو اور سب مسلمانوں  کو جس دن حساب قائم ہوگا۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے میرے رب! مجھے اور کچھ میری اولاد کونماز قائم کرنے والا رکھ، اے ہمارے رب اور میری دعا قبول فرما۔ اے ہمارے رب! مجھے اور میرے ماں  باپ کو اور سب مسلمانوں  کو بخش دے جس دن حساب قائم ہوگا۔

{وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ:اورکچھ میری اولاد کو۔} حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو چونکہ بعض افراد کے بارے میں  اللّٰہ تعالیٰ کے بتانے سے معلوم ہو چکا تھا کہ وہ کافر ہوں  گے اس لئے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے اپنی بعض اولاد کے لئے نمازوں  کی پابندی اور محافظت کی دعا کی۔ (مدارک، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۴۰، ص۵۷۲-۵۷۳)

{وَ لِوَالِدَیَّ:اور میرے ماں  باپ کو۔} علماء فرماتے ہیں  کہ اس آیت میں  ماں  باپ سے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے حقیقی والدین مراد ہیں  اور وہ دونوں  مومن تھے اسی لئے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان کے لئے دعا فرمائی، جبکہ سورۂ توبہ کی اس آیت

’’وَ مَا كَانَ اسْتِغْفَارُ اِبْرٰهِیْمَ لِاَبِیْهِ اِلَّا عَنْ مَّوْعِدَةٍ‘‘ (توبہ:۱۱۴)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن