دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sirat ul Jinan-Jild-5-Para-13-To-15 | صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

book_icon
صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

            اور وہ آیت پڑھی جس میں  حضرت عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام کا یہ قول ہے

’’اِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَاِنَّهُمْ عِبَادُكَۚ-وَ اِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَاِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ‘‘(المائدہ:۱۱۸)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے اللّٰہ ! اگر تو ان کو عذاب دے تو یہ تیرے بندے ہیں  اور اگر تو ان کو بخش دے تو تو غالب حکمت والا ہے۔

             پھر حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے دست ِدعا بلند کر دئیے اور روتے ہوئے عرض کرنے لگے : اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! میری امت ، میری امت ۔ اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا: اے جبرئیل! میرے حبیب کے پاس جاؤ اور ان سے معلوم کرو (حالانکہ اللّٰہ تعالیٰ خوب جانتا ہے) کہ ان پر اس قدر گریہ کیوں  طاری ہے۔ نبیٔ  کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں  حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام حاضر ہوئے اور حضور  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے معلوم کر کے اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  جواب عرض کردیا (حالانکہ اللّٰہ تعالیٰ خوب جانتا ہے) اللّٰہ تعالیٰ نے جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام سے فرمایا:اے جبرئیل! میرے حبیب کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ آپ کی امت کی بخشش کے معاملے میں  ہم آپ کو راضی کر دیں  گے اور آپ کو رنجیدہ نہیں  کریں  گے۔ (مسلم، کتاب الایمان، باب دعاء النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم لامّتہ وبکائہ شفقۃ علیہم، ص۱۳۰، الحدیث: ۳۴۶(۲۰۲)، سنن الکبری للنسائی، کتاب التفسیر، سورۃ ابراہیم، ۶ / ۳۷۳، الحدیث: ۱۱۲۶۹)

رَبَّنَاۤ اِنِّیْۤ اَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ بِوَادٍ غَیْرِ ذِیْ زَرْعٍ عِنْدَ بَیْتِكَ الْمُحَرَّمِۙ -رَبَّنَا لِیُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ فَاجْعَلْ اَفْىٕدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِیْۤ اِلَیْهِمْ وَ ارْزُقْهُمْ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّهُمْ یَشْكُرُوْنَ(۳۷)

ترجمۂ کنزالایمان: اے میرے رب میں  نے اپنی کچھ اولاد ایک نالے میں  بسائی جس میں  کھیتی نہیں  ہوتی تیرے حرمت والے گھر کے پاس اے ہمارے رب اس لیے کہ وہ نماز قائم رکھیں  تو تو لوگوں  کے کچھ دل ان کی طرف مائل کردے اور انہیں  کچھ پھل کھانے کو دے شاید وہ احسان مانیں ۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان:اے ہمارے رب! میں نے اپنی کچھ اولاد کو تیرے عزت والے گھر کے پاس ایک ایسی وادی میں ٹھہرایا ہے جس میں کھیتی نہیں ہوتی۔ اے ہمارے رب! تاکہ وہ نماز قائم رکھیںتو تو لوگوں  کے دل ان کی طرف مائل کردے اور انہیں  پھلوں  سے رزق عطا فرماتاکہ وہ شکر گزار ہوجائیں ۔

{رَبَّنَا: اے ہمارے رب!} اس آیت میں وادی سے مراد وہ جگہ ہے جہاں  اب مکہ مکرمہ ہے۔ ذُرِّیَّت سے حضرت اسمٰعیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام مراد ہیں  اور حرمت والے گھر سے بیتُ اللّٰہ مراد ہے جو طوفانِ نوح سے پہلے کعبہ مقدسہ کی جگہ تھا اور طوفان کے وقت آسمان پر اٹھالیا گیا۔ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اس دعا کا پسِ منظر یہ ہے کہ حضرت اسمٰعیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سرزمینِ شام میں  حضرت ہاجرہ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکے بطنِ پاک سے پیدا ہوئے جبکہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی بیوی حضرت سارہ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکے ہاں  کوئی اولاد نہ تھی، اس وجہ سے ان کے دل میں  کچھ جذبات پیدا ہوئے اور انہوں  نے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے کہا کہ آپ ہاجرہ اور اُن کے بیٹے کو میرے پاس سے جدا کردیجئے۔حکمتِ الہٰی نے یہ ایک سبب پیدا کیا تھا ،چنانچہ وحی آئی کہ آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام حضرت ہاجرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اور حضرت اسمٰعیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکو اس سرزمین میں  لے جائیں  جہاں  اب مکہ مکرمہ ہے۔ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ان دونوں  کو اپنے ساتھ براق پر سوارکرکے شام سے سرزمینِ حرم میں  لائے اور کعبہ مقدسہ کے نزدیک اتارا، یہاں  اُس وقت نہ کوئی آبادی تھی نہ کوئی چشمہ نہ پانی، ایک توشہ دان میں  کھجوریں  اور ایک برتن میں  پانی انہیں  دے کر آپ واپس ہوئے اور مڑ کر اُن کی طرف نہ دیکھا ،حضرت اسمٰعیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی والدہ حضرت ہاجرہ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہانے عرض کی ’’ آپ کہاں  جاتے ہیں  اور ہمیں  اس وادی میں  انیس و رفیق کے بغیر چھوڑے جاتے ہیں  ؟لیکن حضرت ابراہیم  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے اس بات کا کوئی جواب نہ دیا اورا س کی طرف توجہ نہ فرمائی۔ حضرت ہاجرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے چند مرتبہ یہی عرض کیا اور جواب نہ پایا تو کہا کہ’’ کیا اللّٰہ تعالیٰ نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے؟ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا ’’ ہاں ۔یہ سن کر انہیں  اطمینان ہو گیا، حضرت ابراہیمعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامتشریف لے گئے اور انہوں  نے بارگاہِ الہٰی میں  ہاتھ اٹھا کر یہ دعا کی جو آیت میں  مذکور ہے ۔ حضرت ہاجرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اپنے فرزند حضرت اسمٰعیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو دودھ پلانے لگیں  ،جب ان کے پاس موجود پانی ختم ہوگیا اور پیاس کی شدت ہوئی اور صاحب زادے کا حلق شریف بھی پیاس سے خشک ہوگیا تو آپ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاپانی کی جستجو یا آبادی کی تلاش میں  صفا و مروہ کے درمیان دوڑیں ،ایسا سات مرتبہ ہوا یہاں  تک کہ فرشتے کے پر مارنے سے یا حضرت اسمٰعیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے قدم مبارک سے اس خشک زمین میں  ایک چشمہ (زمزم) نمودار ہوا۔ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا یہ واقعہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے آگ میں  ڈالے جانے کے بعد ہوا، آگ کے واقعہ میں  آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے دعا نہ فرمائی تھی اور اس واقعہ میں  دعا کی اور عاجزی کا اظہار کیا ۔ اللّٰہ تعالیٰ کی کارسازی پر اعتماد کرکے دعا نہ کرنا بھی توکل اور بہتر ہے لیکن مقامِ دعا اس سے بھی افضل ہے تو حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا اس دوسرے واقعہ میں  دعا فرمانا اس لئے ہے کہ آپ مدارجِ کمال میں  دَمبدم ترقی پر ہیں ۔ (خازن، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۳۷، ۳ / ۸۷-۸۸، ملخصاً)

{رَبَّنَا لِیُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ:اے میرے رب ! تاکہ وہ نماز قائم رکھیں ۔}یعنی اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، میں نے اپنی اولاد کو ناقابلِ زراعت وادی میں  اس لئے ٹھہرایا تاکہ حضرت اسمٰعیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَاماور اُن کی اولاد اس وادی میں  تیرے ذکر اور تیری عبادت میں  مشغول ہوں  اور تیرے بیتِ حرام کے پاس نماز قائم کریں  ۔اے اللّٰہ !عَزَّوَجَلَّ، تو لوگوں  کے دل ان کی طرف مائل کردے تاکہ وہ اس وادی کے اَطراف اور دیگر شہروں  سے یہاں  آئیں  اور ان کے دل اس پاکیزہ مکان کی زیارت کے شوق میں  کھینچیں ۔ اس میں  ایماندار وں  کے لئے یہ دعا ہے کہ انہیں  بیتُ اللّٰہ کا حج مُیَسّر آئے اوراپنے یہاں  رہنے والی اولاد کے لئے یہ دعا ہے کہ وہ زیارت کے لئے آنے والوں  سے فائدہ حاصل کرتے رہیں ۔ غرض یہ دعا دینی دنیوی دونوں  طرح کی برکات پر مشتمل ہے۔ حضرت ابراہیمعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دعا قبول ہوئی اور قبیلہ جُرْہَم نے اس طرف سے گزرتے ہوئے ایک پرندہ دیکھا تو انہیں  تعجب ہوا کہ بیابان میں  پرندہ کیسا !شاید کہیں  چشمہ نمودار ہوا ہے، جستجو کی تو دیکھا کہ زمزم شریف میں  پانی ہے یہ دیکھ کر ان لوگوں نے حضرت ہاجرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا سے وہاں  بسنے کی اجازت چاہی ،انہوں  نے اس شرط سے اجازت دی کہ پانی میں  تمہارا حق نہ ہوگا۔ وہ لوگ وہاں  بسے اور حضرت اسمٰعیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام جوان ہوئے تو اُن لوگوں  نے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے تقویٰ اور پرہیزگاری کو دیکھ کر اپنے خاندان میں  آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی شادی کردی،کچھ عرصے بعد حضرت ہاجرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کا وصال ہو گیا۔ اس طرح حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی یہ دعا پوری ہوئی اور آپ نے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن