دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sirat ul Jinan-Jild-5-Para-13-To-15 | صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

book_icon
صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

سورۂ ابراہیم

سورۂ ابراہیم کا تعارف

مقامِ نزول:

            سورۂ ابراہیم مکہ مکرمہ میں  نازل ہوئی البتہ اس کی یہ آیت ’’اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ بَدَّلُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ كُفْرًا‘‘ اور اس کے بعد والی آیت مکہ مکرمہ میں  نازل نہیں  ہوئی ۔ (خازن، تفسیر سورۃ ابراہیم، ۳ / ۷۳)

رکوع اور آیات کی تعداد:

             اس سورت میں  7رکوع اور 52 آیتیں ہیں ۔

’’ابراہیم ‘‘نام رکھنے کی وجہ :

            اس سورت کی آیت نمبر 35 تا 41 میں  حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اطاعتِ الہٰی کے حسین واقعے اور آپ کی دعاؤں  کو بیان کیا گیا ہے، اس مناسبت سے اس سورت کا نام ’’سورۂ ابراہیم‘‘ رکھا گیا۔

سورۂ ابراہیم کے مَضامین:

            اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس میں  اللّٰہ تعالیٰ پر، اس کے رسولوں  پر، مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے اور اعمال کی جزاء ملنے پر ایمان لانے کو دلائل کے ساتھ ثابت کیاگیا اور یہ بتایاگیا ہے کہ حقیقی معبود وہ ہے جس نے آسمانوں  اور زمین کو پیدا کیا اور پوری کائنات میں  ا س کے علاوہ کوئی معبود نہیں  ہے ۔اس کے علاوہ اس سورت میں  یہ مضامین بیان کئے گئے ہیں ۔

(1) …کفار کی مذمت بیان کی گئی اورکفر کرنے پر انہیں  شدید عذاب کی وعید سنائی گئی اور مسلمانوں  سے ان کے نیک اعمال کے بدلے جنت دینے کا وعدہ کیا گیا۔

(2) …حضرت نوحعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَاماور ان کےبعد والے انبیاءِ کرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کی قوموں  کے واقعات بیان کر کے تاجدارِ رسالتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دی گئی اور ان قوموں  پر نازل ہونے والے عذابات سے کفار ِمکہ کو ڈرایا گیا۔

(3) … خانۂ کعبہ کی تعمیر کے بعد حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے مکہ والوں  کے لئے امن اور رزق کی،لوگوں  کے دل خانۂ کعبہ کی طرف مائل ہونے کی ،اپنی اولاد کے بتوں  کی پوجا سے بچنے کی،اپنی اولاد کو نماز قائم کرنے کی توفیق دینے کی ،اپنی ،اپنے والدین اور مسلمانوں  کی مغفرت کی جو دعائیں  مانگیں  وہ بیان کی گئیں ۔

(4) …ایمان اورکلمۂ حق کی مثال پاک درخت سے جبکہ گمراہی اور کلمۂ باطل کی مثال خبیث درخت سے بیان کی گئی۔

(5) …قیامت کی ہولناکیاں  بیان کر کے نصیحت کی گئی اور ظالموں  کے لئے مختلف قسم کے عذابات بیان کر کے انہیں  ڈرایا گیا۔

(6) … قیامت کے دن تک عذاب مؤخر کرنے کی حکمت بیان کی گئی۔

سورۂ رعد کے ساتھ مناسبت:

            سورہ ٔابراہیم کی اپنے سے ماقبل سورت ’’رعد‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورۂ رعد میں  بیان کیا گیا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اس قرآن کو عربی فیصلے کی صورت میں  اتارا اور سورۂ ابراہیم کی پہلی آیت میں  قرآن پاک نازل کرنے کی حکمت بیان کی گئی کہ اسے نازل کرنے کامقصد یہ ہے کہ نبیٔ  کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ لوگوں  کو ان کے رب عَزَّوَجَلَّ کے حکم سے اندھیروں  سے اجالے کی طرف ،اس اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے راستے کی طرف نکالیں  جو عزت والا اور سب خوبیوں  والا ہے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمۂ کنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔

ترجمۂکنزالعرفان:اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

الٓرٰ- كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ لِتُخْرِ جَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ ﳔ بِاِذْنِ رَبِّهِمْ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ(۱)

ترجمۂ کنزالایمان: ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری کہ تم لوگوں  کو اندھیریوں  سے اجالے میں  لاؤ ان کے رب کے حکم سے اس کی راہ کی طرف جو عزت والا سب خوبیوں  والا ہے۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: ’’الٓرٰ‘‘، یہ ایک کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ تم لوگوں  کو ان کے رب کے حکم سے اندھیروں  سے اجالے کی طرف ،اس (اللّٰہ) کے راستے کی طرف نکالو جو عزت والا ،سب خوبیوں  والا ہے۔

{ الٓرٰ:} یہ حروفِ مُقَطَّعات میں  سے ایک حرف ہے،اس کی مراد اللّٰہ  تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔

{كِتٰبٌ:یہ ایک کتاب ہے۔} یعنی قرآنِ پاک ایک کتاب ہے جو اے حبیب !صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، ہم نے آپ کی طرف نازل فرمائی ہے، اس کو نازل کرنے کی حکمت یہ ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ لوگوں  کو ان کے رب عَزَّوَجَلَّ کے حکم سے کفر، گمراہی اور جہالت کے اندھیروں  سے ایمان کے اجالے کی طرف اور اس اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے راستے یعنی دینِ اسلام کی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن