دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sirat ul Jinan-Jild-5-Para-13-To-15 | صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

book_icon
صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

ڈوبے ہوئے ہوں  گے ،ان کا کھانا آگ، پینا آگ، لباس آگ اور بچھونا آگ ہو گا اور وہ آگ کے ٹکڑوں ، تارکول کے لباس،گرزوں  کے ساتھ مارے جانے اور بھاری بیڑیوں  کے درمیان ہوں  گے ،وہ دوزخ کے تنگ راستوں  میں  چلیں  گے اور جہنم کی سیڑھیوں  سے ہجوم کے ساتھ اتریں  گے اور ان کے اَطراف و جوانب میں  پریشان پھر رہے ہوں  گے، آگ ان پر اس طرح جوش مار رہی ہوگی جس طرح ہنڈیا میں  ابال آتا ہے۔ وہ تباہی اور بربادی کے ساتھ آواز دے رہے ہوں  گے، جب وہ ہلاکت کا لفظ بولیں  گے تو ان کے سروں  پر گرم پانی ڈالا جائے گا جس سے ان کے پیٹوں  کے اندر کا سب کچھ اور چمڑے پگھل جائیں  گے، ان کے لیے لوہے کے گرز ہوں  گے جن سے ان کی پیشانیاں  چور چور ہوجائیں  گی اور ان کے مونہوں  سے پیپ نکلنے لگے گی۔ پیاس کی وجہ سے جگر پھٹ جائیں  گے اور آنکھوں  کے ڈھیلے چہروں  پر نکل پڑیں  گے اور رخساروں  کے اوپر سے گوشت گرجائے گا اور ان کے اعضا سے چمڑے اور بال بھی سب گرجائیں  گے ،جب ان کے چمڑے پک جائیں  گے تو ان کو دوسرے چمڑوں  سے بدل دیا جائے گا۔ان کی ہڈیاں  گوشت سے خالی ہوجائیں  گی اور اب روحوں  کا مرکز صرف رگیں  اور پٹھے ہوں  گے اور اس آگ کی لپیٹ میں  ان کی آواز آرہی ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ وہ موت کی تمنا کریں  گے لیکن ان کو موت نہیں  آئے گی۔

            (اے لوگو! ذرا) سوچو، اگر تم ان کو دیکھو تو تمہاری کیا کیفیت ہو گی حالانکہ ان کے چہرے کوئلے سے بھی زیادہ سیاہ ہوگئے، آنکھوں  کی بینائی چلی گئی اور زبانیں  گُنگ ہوگئیں ، پٹھے اور ہڈیاں  ٹوٹ پھوٹ گئیں  ،کان کٹے ہوئے، چمڑے پھٹے ہوئے ، ہاتھوں  کو گردنوں  سے باندھا ہوا اور پاؤں  کو پیشانیوں  کے ساتھ جمع کیا ہواہوگا ،وہ آگ پر چہروں  کے ساتھ چلتے ہوں  گے اور لوہے کے کانٹے آنکھ کے ڈھیلے سے روندتے ہوں  گے، آگ کا شعلہ ان کے اندر کے اجزا میں  دوڑتا ہوگا اور جہنم کے سانپ اور بچھو ان کے ظاہر اَعضا سے لپٹے ہوں  گے۔ یہ ان کے بعض حالات ہیں  ۔ (احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الشطر الثانی، القول فی صفۃ جہنّم واہوالہا وانکالہا، ۵ / ۲۹۲-۲۹۳)الامان والحفیظ، الامان والحفیظ۔ اے اللّٰہ! عَزَّوَجَلَّ، ہمیں  شفاعت کرنے والوں کے سردار کی شفاعت نصیب فرما اوراپنے حبیب کریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے امت کے غم میں  بہنے والے آنسوؤں  کے صدقے جہنم کے عذاب سے نجات عطا فرما،اٰمین۔

مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَؕ-تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُؕ-اُكُلُهَا دَآىٕمٌ وَّ ظِلُّهَاؕ-تِلْكَ عُقْبَى الَّذِیْنَ اتَّقَوْا ﳓ وَّ عُقْبَى الْكٰفِرِیْنَ النَّارُ(۳۵)

ترجمۂ کنزالایمان: احوال اس جنت کا کہ ڈر والوں  کے لیے جس کا وعدہ ہے اس کے نیچے نہریں  بہتی ہیں  اس کے میوے ہمیشہ اور اس کا سایہ ڈر والوں  کا تو یہ انجام ہے اور کافروں  کا انجام آگ۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: جس جنت کا پرہیزگاروں  سے وعدہ کیا گیا ہے اس کا حال یہ ہے کہ اس کے نیچے نہریں  جاری ہیں ، اس کے پھل اور اس کا سایہ ہمیشہ رہنے والا ہے۔یہ پرہیزگاروں  کا انجام ہے اور کافروں  کا انجام آگ ہے۔

{مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ:جس جنت کا پرہیزگاروں  سے وعدہ کیا گیا ہے۔}اس سے پہلی آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے دنیااور آخرت میں  کفار کے عذاب میں  مبتلا ہونے کا ذکر فرمایا اور اس آیت میں  مسلمانوں  کے ثواب کاذکر فرمایا ہے۔(تفسیرکبیر، الرعد، تحت الآیۃ: ۳۵، ۷ / ۴۶)

جنت کے تین اوصاف:

            اس آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے جنت کے تین اوصاف بیان فرمائے ہیں ۔

(1)…جنت کے نیچے سے نہریں  جاری ہیں ۔ ان نہروں  کی تفصیل اس آیت میں  بیان  کی گئی ہے۔

’’مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَؕ-فِیْهَاۤ اَنْهٰرٌ مِّنْ مَّآءٍ غَیْرِ اٰسِنٍۚ-وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ لَّبَنٍ لَّمْ یَتَغَیَّرْ طَعْمُهٗۚ-وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَ ﳛ وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّى‘‘ (محمد:۱۵)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اس جنت کا حال جس کا پرہیزگاروں  سے وعدہ کیا گیا ہے یہ ہے کہ اس میں  خراب نہ ہونے والے پانی کی نہریں  ہیں  اور ایسے دودھ کی نہریں  ہیں  جس کا مزہ نہ بدلے اور ایسی شراب کی نہریں  ہیں  جو پینے والوں  کیلئے لذت (بخش) ہے اور صاف شفاف شہد کی نہریں  ہیں۔

(2،3)…جنت کے پھل اور اس کا سایہ ہمیشہ رہنے والاہے۔یعنی جنت کے میوے اور اس کا سایہ دائمی ہے ان میں  سے کوئی ختم اور زائل ہونے والا نہیں ۔ جنت کا حال عجیب ہے کہ اس میں  نہ سورج ہے نہ چاندلیکن پھر بھی تاریکی نہیں  نیز سورج اور چاند نہیں  لیکن پھر بھی سایہ ہے۔

وَ الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ وَ مِنَ الْاَحْزَابِ مَنْ یُّنْكِرُ بَعْضَهٗؕ-قُلْ اِنَّمَاۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ وَ لَاۤ اُشْرِكَ بِهٖؕ-اِلَیْهِ اَدْعُوْا وَ اِلَیْهِ مَاٰبِ(۳۶)

ترجمۂ کنزالایمان: اور جن کو ہم نے کتاب دی وہ اس پر خوش ہوتے جو تمہاری طرف اترا اور ان گروہوں  میں  کچھ وہ ہیں  کہ اس کے بعض سے منکر ہیں  تم فرماؤ مجھے تو یہی حکم ہے کہ اللّٰہ کی بندگی کروں  اور اس کا شریک نہ ٹھہراؤں  میں  اسی کی طرف بلاتا ہوں  اور اسی کی طرف مجھے پھرنا۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور جنہیں  ہم نے کتاب دی وہ اس پر خوش ہوتے جو آپ کی طرف نازل کیا گیا ہے اور ان گروہوں  میں  کچھ وہ ہیں  جو اس قرآن کے بعض حصے کا انکار کرتے ہیں  ۔تم فرماؤ :مجھے تو یہی حکم ہے کہ میں  اللّٰہ کی عبادت کروں  اور اس کا شریک نہ ٹھہراؤں ، میں  اسی کی طرف بلاتا ہوں  اور اسی کی طرف مجھے پھرنا ہے۔

{وَ الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ:اور جنہیں  ہم نے کتاب دی۔} حضرت حسن اور حضرت قتادہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں  کہ اس آیت میں  کتاب سے مراد قرآنِ پاک اور جنہیں  کتاب دی گئی ان سے مراد صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم ہیں ۔ قرآن نازل ہونے پر خوش ہونے سے مراد یہ ہے کہ قرآن نازل ہونے سے اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیت، نبیٔ  کریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی نبوت اور مرنے کے بعد اٹھائے جانے سے متعلق مزید احکام نازل ہوتے ہیں  جس کی وجہ سے انہیں  خوشی ہوتی ہے۔ اَحزاب سے یہودیوں، عیسائیوں  اور مشرکین کے وہ گروہ مراد ہیں  جو نبیٔ  کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی  عداوت میں  سرشار ہیں  اور اُنہوں  نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پرچڑھائیاں  کی ہیں  ۔ بعض مفسرین فرماتے ہیں  کہ کتاب سے مراد تورات اور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن