دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sirat ul Jinan-Jild-5-Para-13-To-15 | صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

book_icon
صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

اور گناہ کرنے والے کو سزا دینے والا ہے کیا وہ اُن بتوں  کی مثل ہوسکتا ہے جو ایسے نہیں  ؟بلکہ وہ تو اپنے آپ سے بھی عاجز ہیں  اور جو خود سے عاجز ہوں  وہ دوسروں  کو کیانفع یا نقصان پہنچا سکیں  گے ، لہٰذا عبادت کامستحق صرف اللّٰہ تعالیٰ ہے نہ کہ وہ بت جنہیں  مشرکین اللّٰہ تعالیٰ کا شریک ٹھہراتے ہیں  ۔ (خازن، الرعد، تحت الآیۃ: ۳۳، ۳ / ۶۷)

{قُلْ سَمُّوْهُمْ:تم فرماؤ: تم ان کا نام تو لو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان سے فرمائیں  کہ تم جن بتوں  کو عبادت کا مستحق ٹھہراتے ہو ان کی حقیقت تو بیان کرو کہ ان کا تعلق کس جنس سے ہے اور وہ کس قسم سے تعلق رکھتے ہیں ؟ پھرغور کرو کہ کیا وہ عبادت کے لائق ہو سکتے ہیں  ؟یقینا نہیں  لہٰذا تمہارے اس شرک کا مطلب یہ نکلا کہ تم اللّٰہ تعالیٰ کو اس کے شریک کی خبر دے رہے ہو حالانکہ اللّٰہ تعالیٰ زمین میں  اپنا کوئی شریک موجود نہ ہونے کی وجہ سے اسے جانتا ہی نہیں ، اگر اللّٰہ تعالیٰ کا کوئی شریک ہو سکتا تو اللّٰہ تعالیٰ کواس کا علم ضرور ہوتا کیونکہ اس کا علم ہر چیز کو محیط ہے اورجو اللّٰہ تعالیٰ کے علم میں  نہ ہو وہ محض باطل ہے لہٰذا اللّٰہ تعالیٰ کے لئے شریک ہونا بھی باطل اورغلط ہے۔ یاد رہے کہ اس آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ کے علم کی نفی نہیں  کی گئی بلکہ اللّٰہ تعالیٰ کا شریک ہونے کی نفی کی گئی ہے۔ (خازن، الرعد، تحت الآیۃ: ۳۳، ۳ / ۶۷-۶۸، صاوی، الرعد، تحت الآیۃ: ۳۳، ۳ / ۱۰۰۷، ملتقطاً)

لَهُمْ عَذَابٌ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَشَقُّۚ-وَ مَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ وَّاقٍ(۳۴)

ترجمۂ کنزالایمان: انہیں  دنیا کے جیتے عذاب ہوگا اور بیشک آخرت کا عذاب سب سے سخت ہے اور انہیں  اللّٰہ سے بچانے والا کوئی نہیں ۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: ان کیلئے دنیا کی زندگی میں  عذاب ہے اور آخرت کا عذاب یقینا زیادہ سخت ہے اور انہیں اللّٰہ سے بچانے والا کوئی نہیں ۔

{لَهُمْ عَذَابٌ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا:ان کیلئے دنیا کی زندگی میں  عذاب ہے۔} یعنی ان کیلئے دنیا کی زندگی میں  قتل اور قید وغیرہ کا عذاب ہے اور آخرت کا عذاب یقینا دنیا کے عذاب کے مقابلے میں  زیادہ سخت ہے اور انہیں  اللّٰہ تعالیٰ کے عذاب سے بچانے والا کوئی نہیں ۔

جہنم کے عذاب کی سختیاں :

            اس آیتِ مبارکہ میں  بیان کی گئی وعید اگرچہ کافروں  کے بارے میں  ہے لیکن اس میں  ان مسلمانوں  کے لئے بھی بڑی عبرت ہے جو اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت و عبادت سے انتہائی دور اور اس کی نافرمانی میں  بہت مصروف ہیں ، اگر ان کے گناہوں  کی وجہ سے اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں  جہنم میں  ڈال دیا تو ان کا جوحال ہو گا اس کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہے، مزید عبرت حاصل کرنے کے لئے عذابِ جہنم کی سختیوں  کے بیان پر مشتمل امام محمد غزالی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکا یہ کلام بغور پڑھئے، چنانچہ آپ رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِفرماتے ہیں  ’’اے اپنے نفس سے غافل اور اس فانی اور مٹ جانے والی دنیا پر دھوکہ کھانے والے شخص! اُس چیز کی فکر نہ کر جسے چھوڑ کر جانے والا ہے بلکہ اپنے فکر کی لگام کو اس کی طرف موڑ دے جو تیری منزل ہے ، کیونکہ تجھے بتایا گیا کہ سب لوگوں  کو جہنم پر سے گزرنا پڑے گا، کہا گیا ہے:

’’وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَاۚ-كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِیًّاۚ(۷۱) ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ نَذَرُ الظّٰلِمِیْنَ فِیْهَا جِثِیًّا‘‘(مریم:۷۱، ۷۲)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور تم میں  سے ہرایک دوزخ پر سے گزرنے والاہے۔یہ تمہارے رب کے ذمہ پر حتمی فیصلہ کی ہوئی بات ہے۔ پھر ہم ڈر نے والوں  کو بچالیں  گے اور ظالموں  کو اس میں  گھٹنوں  کے بل گرے ہوئے چھوڑ دیں  گے۔

            تو تجھے وہاں  جانے کا یقین ہونا چاہئے اور چونکہ نجات کے بارے میں  شک ہے ا س لئے تو اپنے دل میں  اُس مقام کے ہولناک منظر کا شعور بیدار کر کہ شاید تو اس سے نجات کے لیے تیاری کرے ،نیز مخلوق کے حال میں  غور و فکر کر کہ قیامت کے مَصائب میں  سے ان پر جو کچھ گزرا اس کی وجہ سے وہ کَرب اور پریشانیوں  میں  ہوں  گے اور اس بات کے منتظر ہوں  گے کہ انہیں  سفارش کرنے والوں  کی شفاعت کی خبر ملے کہ اچانک مجرموں  کو شاخ در شاخ اندھیرے گھیرلیں  گے اور لپٹ جانے والی آگ ان پر چھا جائے گی ،وہ اس کی آواز اور جھنجھناہٹ سنیں  گے جو اس کے سخت غیظ و غضب پر دلالت کر رہی ہوگی ،اس وقت مجرموں  کو اپنی ہلاکت کا یقین ہوجائے گا اور لوگ گھٹنوں  کے بل گر جائیں  گے حتّٰی کہ جو لوگ بچ جائیں  گے ان کو برے انجام کا خوف ہوگا اور جہنم کے فرشتوں  میں  سے ایک آواز دیتے ہوئے کہے گا: اے فلاں  بن فلاں ! جو دنیا میں  لمبی امید کی وجہ سے ٹال مٹول سے کام لیتا تھا اور تو نے برے اعمال میں  عمر کو ضائع کردیا، پھر وہ لوہے کے گُرز لے کر اس کی طرف دوڑیں  گے اور اس کو طرح طرح کی دھمکیاں  دیں  گے، نیز اسے سخت عذاب کی طرف لے جائیں  گے اور گہرے جہنم میں  اوندھا پھینک دیں  گے، وہ کہیں  گے:

’’ذُقْ ﳐ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ‘‘ (دخان:۴۹)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: چکھ۔ تو توبڑا عزت والا، کرم والاہے۔

            پس وہ اسے ایسے گھر میں  قید کردیں  گے جس کے کنارے تنگ، راستے تاریک اور مقاماتِ ہلاکت پوشیدہ ہوں  گے ، (کافر) قیدی وہاں  ہمیشہ رہے گا (جبکہ مسلمان قیدی اپنی سزا پوری ہونے تک وہاں  رہے گا) اور اس میں  بھڑکتی ہوئی آگ جلائی جائے گی وہاں  ان کا مشروب کھولتا ہو اپانی اور ٹھکانہ جہنم ہوگا آگ کے فرشتے ان کو گرز ماریں  گے اور آگ ان کو جمع کرے گی ، وہاں  وہ موت کی تمنا کریں  گے لیکن اس سے چھوٹ نہیں  سکیں  گے، ان کے پاؤں  پیشانی کے بالوں  سے بندھے ہوں  گے اور گناہوں  کی تاریکی کے باعث ان کے چہرے سیاہ ہوں  گے وہ ہرکنارے سے پکاریں  گے اور چیخیں  چلائیں  گے اور (جہنم کے فرشتے سے) کہیں  گے اے مالک! ہم سے عذاب کا وعدہ پورا ہوچکا ہے، بیڑیاں  ہم پر بھاری ہوگئی ہیں  اے مالک! ہمارے چمڑے پک چکے ہیں ، اے مالک! ہمیں  یہاں  سے نکالو ہم کبھی بھی گناہ نہیں  کریں  گے۔

            دوزخ کے فرشتے کہیں  گے: نہیں ! امن کے دن چلے گئے، اب ذلت کے گھر سے نکل نہیں  سکتے ،اس میں  پھٹکار کے ساتھ پڑے رہو اور باتیں  نہ کرو اگر تمہیں  یہاں  سے نکال بھی دیا جائے تو جس کام سے تمہیں  روکا گیا تم دوبارہ وہی کام کرو گے، اس وقت وہ نا امید ہوجائیں  گے اور اللّٰہ تعالیٰ کے مقابل جو باتیں  کی ہوں  گی اُن پر اِنہیں  افسوس ہوگا، لیکن اب نہ تو ان کو ندامت نجات دے گی اور نہ ہی افسوس کا کوئی فائدہ ہوگا بلکہ انہیں  طوق پہنا کر چہروں  کے بل اوندھا گرادیا جائے گا،ان کے اوپرنیچے، دائیں  اور بائیں  آگ ہی آگ ہوگی، وہ آگ میں  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن