دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sirat ul Jinan-Jild-5-Para-13-To-15 | صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

book_icon
صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

اور اگر (ان چیزوں  سے) محض دنیا کا فوری فائدہ اور لذت مطلوب ہواور تقویٰ پر مدد کاحصول مقصودنہ ہو تو اب (ان چیزوں  کا حصول) دنیا میں  شمار ہو گا۔ (احیاء علوم الدین، کتاب ذمّ الدنیا، بیان حقیقۃ الدنیا وماہیتہا فی حق العبد، ۳ / ۲۷۱)

مومن و کافراور فاسق و پرہیز گار کی زندگی میں  فرق:

            مومن و کافراور فاسق و پرہیز گار کی زندگیوں  میں  بڑا فرق ہے، بعض لوگ سوتے ہوئے بھی جاگتے ہیں  اور بعض جاگتے ہوئے بھی سوتے ہیں ۔ بعض جیتے جی مرے ہوئے ہیں  اوربعض مر کر بھی زندہ ہیں ۔

وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖؕ-قُلْ اِنَّ اللّٰهَ یُضِلُّ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْۤ اِلَیْهِ مَنْ اَنَابَۖۚ(۲۷)

ترجمۂ کنزالایمان: اور کافر کہتے ان پر کوئی نشانی ان کے رب کی طرف سے کیوں  نہ اتری تم فرماؤ بیشک اللّٰہ جسے چاہے گمراہ کرتا ہے اور اپنی راہ اسے دیتا ہے جو اس کی طرف رجوع لائے۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور کافر کہتے ہیں : ان پر ان کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں  نہیں  اتری؟ تم فرماؤ: بیشک اللّٰہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور اسے اپنی راہ دکھاتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرتاہے۔

{وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا:اور کافر کہتے ہیں ۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار ِمکہ نبیٔ  کریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کہتے تھے کہ آپ پر ویسی نشانی کیوں  نہیں  اتری جیسی حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰعَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر نازل ہوئی تاکہ وہ آپ کی صداقت پر نشانی اور دلیل ہوتی ۔ اللّٰہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ’’اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان سے فرما دیں  ’’بیشک اللّٰہ عَزَّوَجَلَّجسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے کہ ایسا آدمی نشانیاں  اور معجزات نازل ہونے کےبعد بھی یہ کہتا رہتا ہے کہ کوئی نشانی کیوں  نہیں  اُتری ؟کوئی معجزہ کیوں  نہیں  آیا؟ الغرض کثیر معجزات دیکھنے کے باوجود گمراہ رہتا ہے لہٰذا اگر اللّٰہ تعالیٰ ہدایت نہ دے تواسے معجزات اور نشانیوں  کی کثرت کوئی فائدہ نہ دے گی اور اللّٰہ تعالیٰ اپنی راہ اسے دکھاتا ہے جو دل سے اور کامل طور پر اللّٰہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرے۔ (خازن، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۷، ۳ / ۶۵، روح البیان، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۷،۴ / ۳۷۲، ابوسعود، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۷، ۳ / ۱۶۳، ملتقطاً)

اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَطْمَىٕنُّ قُلُوْبُهُمْ بِذِكْرِ اللّٰهِؕ-اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُؕ(۲۸)

ترجمۂ کنزالایمان: وہ جو ایمان لائے اور ان کے دل اللّٰہ کی یاد سے چین پاتے ہیں  سن لو اللّٰہ کی یاد ہی میں  دلوں  کا چین ہے۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: (ان لوگوں  کو ہدایت دیتا ہے) جو ایمان لائے اور ان کے دل اللّٰہ کی یاد سے چین پاتے ہیں ، سن لو! اللّٰہ کی یاد ہی سے دل چین پاتے ہیں ۔

{اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُ:سن لو! اللّٰہ کی یاد ہی سے دل چین پاتے ہیں ۔} یعنی اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت و فضل اور اس کے احسان و کرم کو یاد کرکے بے قرار دلوں  کو قرار اور اطمینان حاصل ہوتا ہے ۔ یونہی اللّٰہ تعالیٰ کی یاد محبت ِ الہٰی اور قرب ِ الہٰی کا عظیم ذریعہ ہے اور یہ چیزیں  بھی دلوں  کے قرار کا سبب ہیں  بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر یہ بھی کہا جائے تو یقینا درست ہوگا کہ ذکرِ الہٰی کی طبعی تاثیر بھی دلوں  کا قرار ہے ، اسی لئے پریشان حال آدمی جب پریشانی میں  اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے تواس کے دل کو قرار آنا شروع ہوجاتا ہے ،یونہی قرآن بھی ذِکْرُ اللّٰہ ہے اور اس کے دلائل دلوں  سے شکوک و شبہات دور کرکے چین دیتے ہیں  ، یونہی دعا بھی ذِکْرُ اللّٰہ ہے اور اس سے بھی حاجتمندوں  کو سکون ملتا ہے اور اسمائے الہٰی اور عظمتِ الہٰی کا تذکرہ بھی ذِکْرُ اللّٰہ ہے اور اس سے بھی محبانِ خدا کے دلوں  کو چین ملتا ہے۔

اللّٰہ تعالٰی کے ذکر سے متعلق دو اہم باتیں :

(1)…امام محمد غزالی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : حضرت عثمان مغربی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِسے ان کے ایک مرید نےعرض کی :کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ دل کی رغبت کے بغیر بھی میری زبان سے اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر جاری رہتا ہے، انہوں  نے فرمایا: یہ بھی تو شکر کا مقام ہے کہ تمہارے ایک عُضْو (یعنی زبان) کو اللّٰہ تعالیٰ نے ذِکر کی توفیق بخشی ہے۔

(2)…جس کا دل اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر میں  نہیں  لگتا اسے بعض اوقات شیطان وسوسہ ڈالتا ہے کہ جب تیرا دل اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر میں  نہیں  لگتا تو خاموش ہو جا کہ ایسا ذکر کرنا بے ادبی ہے۔ اس شیطانی وسوسے سے بچنا چاہیے۔ امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں ’’اس وسوسے کا جواب دینے والے لوگ تین قسم کے ہیں  ۔ ایک قسم ان لوگوں  کی ہے جو ایسے موقع پر شیطان سے کہتے ہیں  :خوب توجہ دلائی، اب میں  تجھے بیزار کرنے کے لئے دل کوبھی حاضر کرتا ہوں ، اس طرح شیطان کے زخموں  پر نمک پاشی ہو جاتی ہے۔ دوسرے وہ احمق ہیں  جو شیطان سے کہتے ہیں : تو نے ٹھیک کہا جب دل ہی حاضر نہیں  تو زبان ہلائے جانے سے کیا فائدہ! اور یوں  وہ اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر سے خاموش ہو جاتے ہیں ۔ یہ نادان سمجھتے ہیں  کہ ہم نے عقلمندی کا کام کیا حالانکہ انہوں  نے شیطان کو اپناہمدرد سمجھ کر دھوکا کھا لیا ہے۔ تیسرے وہ لوگ ہیں  جو کہتے ہیں  :اگرچہ ہم دل کو حاضر نہیں  کر سکتے مگر پھر بھی زبان کو اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر میں  مصروف رکھنا خاموش رہنے سے بہتر ہے، اگرچہ دل لگا کر ذکر کرنا اس طرح کے ذکر سے کہیں  بہتر ہے۔ (کیمیائے سعادت، رکن چہارم: منجیات، اصل اول در توبہ، ۲ / ۷۷۱)

اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوْبٰى لَهُمْ وَ حُسْنُ مَاٰبٍ(۲۹)

ترجمۂ کنزالایمان: وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کو خوشی ہے اور اچھا انجام۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان:وہ لوگ جو ایمان لائے اور اچھے عمل کئے ان کیلئے خوشی اور اچھا انجام ہے ۔

{طُوْبٰى لَهُمْ وَ حُسْنُ مَاٰبٍ:ان کیلئے خوشی اور اچھا انجام ہے ۔} اس آیت میں  مذکور لفظ ’’طوبیٰ ‘‘ کے بارے میں  مختلف اَقوال ہیں ، بعض مفسرین فرماتے ہیں  کہ طوبیٰ سے مراد راحت ونعمت اور شادمانی و خوش حالی کی بشارت ہے۔ حضرت سعید بن جبیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں  کہ طوبیٰ حبشی زبان میں  جنت کا نام ہے۔ حضرت ابوہریرہ اور دیگر صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے مروی ہے کہ طوبیٰ جنت کے ایک درخت کا نام ہے جس کا سایہ تمام جنتوں  میں  پہنچے گا۔ حضرت عبید بن عمیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  ’’یہ درخت جنّتِ عَدن میں  ہے اور اس کی جڑ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن