دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sirat ul Jinan-Jild-5-Para-13-To-15 | صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

book_icon
صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

شادی شدہ ہونے کے بارے میں  معلومات حاصل کیں  تو پتا چلا کہ ابھی اس کی شادی نہیں  ہوئی ۔ چنا نچہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اس لڑکی کے گھر اپنے صاحبزادے حضرت عاصم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے شادیکے لئے پیغام بھیجا تو انہوں  نے بخوشی قبول کرلیا۔ اس طرح حضرت عاصم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی شادی اس لڑکی سے ہوگئی اور پھر ان کے ہاں  ایک بیٹی پیدا ہوئی جس سے حضرت عمر بن عبدالعزیز رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی ولادت ہوئی۔ (عیون الحکایات، الحکایۃ الثانیۃ عشرۃ، ص۲۸-۲۹، ملخصاً)

لَهٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖ یَحْفَظُوْنَهٗ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰى یُغَیِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِمْؕ-وَ اِذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِقَوْمٍ سُوْٓءًا فَلَا مَرَدَّ لَهٗۚ-وَ مَا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّالٍ(۱۱)

ترجمۂ کنزالایمان: آدمی کے لیے بدلی والے فرشتے ہیں  اس کے آگے اورپیچھے کہ بحکمِ خدا اس کی حفاظت کرتے ہیں  بیشک اللّٰہ کسی قوم سے اپنی نعمت نہیں  بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدل دیں  اور جب اللّٰہ کسی قوم سے برائی چاہے تو وہ پھر نہیں  سکتی اور اس کے سوا ان کا کوئی حمایتی نہیں ۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: آدمی کے لیے اس کے آگے اور اس کے پیچھے بدل بدل کر باری باری آنے والے فرشتے ہیں  جو اللّٰہ کے حکم سے اس کی نگہبانی کرتے ہیں ۔ بیشک اللّٰہ کسی قوم سے اپنی نعمت نہیں  بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدلیں  اور جب اللّٰہ کسی قوم کے ساتھ برائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے کوئی پھیرنے والا نہیں اور اس کے سوا ان کا کوئی حمایتی نہیں ۔

{لَهٗ مُعَقِّبٰتٌ:آدمی کے لیے بدل بدل کر باری باری آنے والے فرشتے ہیں  ۔} جمہور مفسرین کے نزدیک ان فرشتوں  سے دن اور رات میں  حفاظت کرنے والے فرشتے مراد ہیں ، انہیں  بدل بدل کر باری باری آنے والا اس لئے کہا گیا کہ جب رات کے فرشتے آتے ہیں  تو دن کے فرشتے چلے جاتے ہیں  اور دن کے فرشتے آتے ہیں تو رات کے فرشتے چلے جاتے ہیں ۔( تفسیرکبیر، الرعد، تحت الآیۃ: ۱۱، ۷ / ۱۷)

فجر اور عصر کی نماز پڑھنے کا فائدہ:

            فرشتوں  کی یہ تبدیلی فجر اور عصر کی نماز کے وقت ہوتی ہے اور جو لوگ یہ دونوں  نمازیں  ادا کرتے ہیں  انہیں  یہ فائدہ حاصل ہو جاتا ہے کہ فرشتوں  کی تبدیلی کے وقت وہ حالتِ نماز میں  ہوتے ہیں  ،چنانچہ حضرت ابو ہریرہ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، حضورِ اقدسصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’رات اور دن کے فرشتے تم میں  باری باری آتے رہتے ہیں  اور نمازِ فجر اور نمازِ عصر میں  اکٹھے ہوتے ہیں  پھر جو تمہارے پاس آئے تھے وہ اوپر چڑھ جاتے ہیں  تو ان کا رب عَزَّوَجَلَّ ان سے پوچھتا ہے حالانکہ وہ انہیں  خوب جانتا ہے کہ تم نے میرے بندوں  کو کس حال میں  چھوڑا؟ فرشتے عرض کرتے ہیں  ’’ہم نے انہیں  چھوڑا تو وہ نماز پڑھ رہے تھے اور جب ہم ان کے پاس گئے تب بھی وہ نماز پڑھ رہے تھے۔ (بخاری، کتاب مواقیت الصلاۃ، باب فضل صلاۃ العصر، ۱ / ۲۰۳، الحدیث: ۵۵۵، مسلم، کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ، باب فضل صلاتی الصبح والعصر والمحافظۃ علیہما، ص۳۱۷، الحدیث: ۲۱۰(۶۳۲))

{یَحْفَظُوْنَهٗ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ:اللّٰہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں ۔} امام مجاہد رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں  کہ ہر بندے کے ساتھ ایک فرشتہ حفاظت پرمامور ہے جو سوتے جاگتے جن و اِنس اور موذی جانوروں  سے اس کی حفاظت کرتا ہے اور ہر ستانے والی چیز کو اس سے روک دیتا ہے سوائے اس کے جس کا پہنچنا مَشِیَّت میں  ہو۔ (خازن، الرعد، تحت الآیۃ: ۱۱، ۳ / ۵۵)

اللّٰہ تعالٰی کے نیک بندے بھی حفاظت کرتے ہیں :

            اس سے معلوم ہوا کہ جسے اللّٰہ تعالیٰ حفاظت کرنے کی قدرت عطا فرمائے وہ بھی حفاظت کر سکتے ہیں  اور کرتے بھی ہیں  اور یہ بھی معلوم ہوا کہ اللّٰہ تعالیٰ کی عطا سے حفاظت کرنے کی قدرت رکھنے کے باوجود کسی کوجو اَذِیَّت یا تکلیف پہنچ جاتی ہے اُس کی وجہ یہ ہے کہ اُس کا پہنچنا اللّٰہ تعالیٰ کی مشیت میں  ہوتا ہے اور جو چیز اللّٰہ تعالیٰ کی مشیت میں  ہو اللّٰہ تعالیٰ کے نیک بندے اس کے خلاف نہیں  کرتے، لہٰذا اللّٰہ تعالیٰ کے نیک بندوں  کو اللّٰہ تعالیٰ کی عطا سے بلاؤں  اور آفتوں  سے حفاظت کرنے والا ماننا اور ان سے حفاظت کی اِلتجا کرنا درست ہے اور اگر التجا کے باوجود حفاظت نہ ہو تو ان کے خلاف زبانِ طعن دراز کرنا غلط و باطل ہے ۔اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کیا خوب فرماتے ہیں

تم ہو حفیظ و مغیث کیا ہے وہ دشمن خبیث             تم ہو تو پھر خوف کیا تم پہ کروڑوں  درود

{اِنَّ اللّٰهَ لَا یُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ:بیشک اللّٰہ کسی قوم سے اپنی نعمت نہیں  بدلتا ۔}اس آیت میں  قدرت کا ایک قانون بیان کیا گیا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اس وقت تک کسی قوم سے اپنی عطا کردہ نعمت واپس نہیں  لیتا جب تک وہ قوم خود اپنے اچھے اعمال کو برے اعمال سے تبدیل نہ کر دے۔ (صاوی، الرعد، تحت الآیۃ: ۱۱، ۳ / ۹۹۴)

قوموں  کے زوال سے متعلق اللّٰہ تعالٰی کا قانون:

            قدرت کا یہی اٹل قانون سورۂ اَنفال کی اس آیت میں  بھی بیان ہو چکا ہے

’’ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ لَمْ یَكُ مُغَیِّرًا نِّعْمَةً اَنْعَمَهَا عَلٰى قَوْمٍ حَتّٰى یُغَیِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِمْ‘‘ (انفال:۵۳)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: یہ اس وجہ سے ہے کہ اللّٰہ کسی نعمت کو ہرگز نہیں  بدلتا جو اس نے کسی قوم کو عطا فرمائی ہو جب تک وہ خود ہی اپنی حالت کو نہ بدلیں ۔

            اسلامی تاریخ میں  اس قانون کی بے شمار مثالیں  موجود ہیں  جیسے ماضی بعید میں دنیا کے تین برِّ اعظموں  پر نافذ مسلم حکومت کا ختم ہو جانا، 800 سال تک اسپین پر حکومت کے بعد وہاں  سے سلطنت ِ اسلامیہ کے سورج کا غروب ہوجانا، اَسلاف کی بے شمار قربانیوں  کے بعد حاصل ہونے والے مسلمانوں  کے پہلے قبلے ’’بیتُ المقدس‘‘ کا یہودیوں  کے قبضے میں  چلے جانا، اسلام کی متحد حکومت کا بیسیوں  ٹکڑوں  میں  تقسیم ہو جانا اور ماضی قریب میں  پاکستان کے دوٹکڑے ہوجانا، عراق اور افغانستان پر غیروں  کا قبضہ ہو جانا ،مسلم دنیا کا کافر حکومتوں  کی دست نگر ہو جانا اس قانونِ قدرت کی واضح مثالیں  ہیں ۔ اللّٰہ تعالیٰ مسلمانوں  کو عقلِ سلیم عطا فرمائے،اٰمین۔

هُوَ الَّذِیْ یُرِیْكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَّ طَمَعًا وَّ یُنْشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَۚ(۱۲)

ترجمۂ کنزالایمان:وہی ہے کہ تمہیں  بجلی دکھاتا ہے ڈر کو اور امید کو اور بھاری بدلیاں  اٹھاتا ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن