دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sirat ul Jinan-Jild-5-Para-13-To-15 | صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

book_icon
صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-پنجم- پارہ تیرہ تا پندرہ

ص۵۴۳)

حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے بھائیوں  کے بارے میں  ناشائستہ کلمات کہنے کا حکم:

            آج کل لوگ باہمی دھوکہ دہی میں  مثال کیلئے برادرانِ یوسف کا لفظ بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں  اس سے اِحتراز کرنا چاہیے۔ برادرانِ یوسف کا ادب و احترام کرنے کا حکم ہے اور ان کی تَوہین سخت ممنوع و ناجائز ہے چنانچہ اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِفرماتے ہیں  ’’ان کی نسبت کلماتِ ناشائستہ لانا بہر حال حرام ہے، ایک قول ان کی نبوت کا ہے ۔۔۔اور ظاہرِ قرآنِ عظیم سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے:قَالَ تَعَالٰی:

قُوْلُوْۤا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلٰۤى اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ الْاَسْبَاطِ وَ مَاۤ اُوْتِیَ مُوْسٰى وَ عِیْسٰى وَ مَاۤ اُوْتِیَ النَّبِیُّوْنَ مِنْ رَّبِّهِمْۚ-لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْهُمْ٘-وَ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ(بقرہ:۱۳۶)

 (اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے)تم کہو: ہم اللّٰہ پر اور جو ہماری طرف نازل کیا گیا ہے اس پر ایمان لائے اور اس پر جو ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد کی طرف نازل کیا گیا اور موسیٰ اور عیسیٰ کو دیا گیا اور جو باقی انبیاء کو ان کے رب کی طرف سے عطا کیا گیا۔ ہم ایمان لانے میں  ان میں  سے کسی کے درمیان فرق نہیں  کرتے اور ہم اللّٰہ کے حضور گردن رکھے ہوئے ہیں ۔(ت)

            اَسباط یہی اَبنائے یعقوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہیں ، اس تقدیر پر تو ان کی تَوہین کفر ہوگی ورنہ اس قدر میں  شک نہیں  کہ وہ اولیائے کرام سے ہیں  اور جو کچھ ان سے واقع ہو ا اپنے باپ کے ساتھ محبت ِشدیدہ کی غیرت سے تھا پھر وہ بھی ربُّ العزت نے معاف کردیا۔ اور یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے خود عفو فرمایا

قَالَ لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْكُمُ الْیَوْمَؕ-یَغْفِرُ اللّٰهُ لَكُمْ٘-وَ هُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ

فرمایا: آج تم پر کوئی ملامت نہیں ، اللّٰہ تمہیں  معاف کرے اور وہ سب مہربانوں  سے بڑھ کر مہربان ہے۔(ت)

            اور یعقوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا

سَوْفَ اَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّیْؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ

عنقریب میں  تمہارے لئے اپنے رب سے مغفرت طلب کروں  گا ، بیشک وہی بخشنے والا، مہربان ہے۔(ت)

            بہر حال ان کی توہین سخت حرام ہے اور باعثِ غضب ِذوالجلال والاِکرام ہے، رب عَزَّوَجَلَّ نے کوئی کلمہ ان کی مذمت کا نہ فرمایا دوسرے کو کیا حق ہے، مناسب ہے کہ توہین کرنے والا تجدیدِ اسلام وتجدیدِ نکاح کرے کہ جب اِن کی نبوت میں  اختلاف ہے اُس کے کفر میں  اختلاف ہوگا اور کفر اختلافی کا یہی حکم ہے۔ (فتاوی رضویہ، کتاب السیر، ۱۵ / ۱۶۴-۱۶۵)

اِذْهَبُوْا بِقَمِیْصِیْ هٰذَا فَاَلْقُوْهُ عَلٰى وَجْهِ اَبِیْ یَاْتِ بَصِیْرًاۚ-وَ اْتُوْنِیْ بِاَهْلِكُمْ اَجْمَعِیْنَ۠(۹۳)

ترجمۂ کنزالایمان: میرا یہ کُرتا لے جاؤ اسے میرے باپ کے منہ پر ڈالو ان کی آنکھیں  کھل جائیں  گی اور اپنے سب گھر بھر کو میرے پاس لے آؤ۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: میرا یہ کرتا لے جاؤ اور اسے میرے باپ کے منہ پر ڈال دینا وہ دیکھنے والے ہوجائیں  گے اور اپنے سب گھر بھر کو میرے پاس لے آؤ۔

{اِذْهَبُوْا بِقَمِیْصِیْ هٰذَا:میرا یہ کرتا لے جاؤ۔} جب تعارف ہو گیا تو حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے بھائیوں  سے اپنے والد ماجد کا حال دریافت کیا ۔ اُنہوں  نے کہا ’’آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی جدائی کے غم میں  روتے روتے اُن کی بینائی بحال نہیں  رہی ۔ حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا ’’میرا یہ کرتا لے جاؤ جو میرے والد ماجد نے تعویذ بنا کر میرےگلے میں  ڈال دیا تھا اوراسے میرے باپ کے منہ پر ڈال دینا وہ دیکھنے والے ہوجائیں  گے اور اپنے سب گھر بھر کو میرے پاس لے آؤ تاکہ جس طرح وہ میری موت کی خبر سن کر غمزدہ ہوئے اسی طرح میری بادشاہت کا نظارہ کر کے خوش ہو جائیں ۔ (مدارک، یوسف، تحت الآیۃ: ۹۳، ص۵۴۴، ملخصاً)

بزرگوں  کے تبرکات بھی دافعِ بلا ، مشکل کُشا ہوتے ہیں :

            اس آیت سے معلوم ہوا کہ بزرگوں  کے تبرکات اور ان کے مبارک جسموں  سے چھوئی ہوئی چیزیں  بیماریوں  کی شفا، دافع بلا اور مشکل کشا ہوتی ہیں ۔ قرآن و حدیث اور صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمکی مبارک زندگی کا مطالعہ کریں  تو ایسے واقعات بکثر ت مل جائیں  گے جن میں  بزرگانِ دین کے مبارک جسموں  سے مَس ہونے والی چیزوں  میں  شفا کا بیان ہو۔ سرِ دست 2واقعات یہاں  ذکر کئے جاتے ہیں ۔

(1)…حضرت اُمِّ جند ب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہافرماتی ہیں  ’’میں  نے حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو دیکھا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے قربانی کے دن بطنِ وادی کی جانب سے جمرۂ عقبہ کی رَمی فرمائی، جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ رمی سے فارغ ہو کر واپس تشریف لائے تو خَثْعَمْ قبیلے کی ایک خاتون گود میں  بچہ اٹھائے ہوئے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں  حاضر ہوئی اور عرض کیا ’’یا رسولَ اللّٰہ ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، میرے گھرانے میں  ایک ہی بچہ باقی رہ گیا ہے اور اس پر بھی کچھ اثر ہے جس کی وجہ سے یہ بولتا نہیں ۔ یہ سن کر حضور اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’تھوڑا سا پانی لاؤ۔ صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمنے پانی پیش کر دیا، نبیٔ  کریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اس پانی سے دونوں  ہاتھوں  کو دھویا، منہ میں  پانی لے کر کلی کی اور اس عورت سے فرمایا ’’یہ پانی اس بچے کو پلا دیا کرو اور کچھ اس کے اوپر چھڑک دیا کرو اور اللّٰہ تعالیٰ سے ا س کے لئے شفا طلب کرو۔ حضرت اُمِّ جندب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہافرماتی ہیں ’’میں  نے اس عورت سے ملاقات کی اور اس سے کہا ’’تھوڑا سا پانی مجھے بھی دے دو۔ اس عورت نے جواب دیا ’’یہ پانی بچے کی صحت کے لئے ہے اس لئے میں  نہیں  دے سکتی۔ حضرت ام جندب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں’’ دوسرے سال جب اس عورت سے میری ملاقات ہوئی تو میں  نے اس سے بچے کا حال پوچھا۔ اس نے جواب دیا ’’وہ بچہ بہت تندرست، ذہین اور عقل مند ہو گیا ہے۔(ابن ماجہ، کتاب الطب، باب النشرۃ، ۴ / ۱۲۹، الحدیث: ۳۵۳۲)


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن