دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Sirat ul Jinan-Jild-10-Para-28-To-30 | صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-دہم- پارہ اٹھائیس تا تیس

book_icon
صراط الجنان فی تفسیر القران جلد-دہم- پارہ اٹھائیس تا تیس

(1)…اس سے وہ وقت مراد ہو سکتا ہے جس میں  رسول اپنی امتوں  پر گواہی دینے کے لئے حاضر ہوں  گے۔

(2)…اس سے وہ وقت مراد ہو سکتا ہے جس میں  رسول ثواب پا کر کامیابی حاصل کرنے کے لئے جمع ہوں گے ۔

(3)…اس سے وہ وقت مراد ہو سکتا ہے جس میں  رسولوں  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے پوچھا جائے گا کہ (جب انہوں  نے تبلیغ کی تو ان کی امتوں  کی طرف سے) انہیں  کیا جواب دیا گیا اور امتوں  سے پوچھا جائے گا کہ انہوں  نے اپنے انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو (ان کی دعوت کا) کیا جواب دیا۔جیسا کہ ایک اور مقام پر اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

’’فَلَنَسْــٴَـلَنَّ الَّذِیْنَ اُرْسِلَ اِلَیْهِمْ وَ لَنَسْــٴَـلَنَّ الْمُرْسَلِیْنَ‘‘(اعراف:۶)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: تو بیشک ہم ضرور ان لوگوں  سے سوال کریں  گے جن کی طرف (رسول) بھیجے گئے اور بیشک ہم ضرور رسولوں  سے سوال کریں  گے۔( تفسیر کبیر ،  المرسلات ،  تحت الآیۃ: ۱۱ ،  ۱۰  /  ۷۶۹)

{لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْ: کس بڑے دن کے لیے انہیں  ٹھہرایا گیا تھا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کاخلاصہ یہ ہے کہ جھٹلانے والوں  کو عذاب دینا، ایمان لانے والوں  کی تعظیم کرنا اور ان چیزوں  کو ظاہر کرنا جن پر ایمان لانے کی مخلوق کو دعوت دی جاتی تھی، جیسے قیامت کے ہَولناک دن کا قائم ہونا،اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  حاضری ،اَعمال کا حساب ہونا،اعمال ناموں  کا کھلنا اور میزان کا رکھا جانا وغیرہ،یہ تمام اُمور کس بڑے دن کے لئے مُؤخَّر کئے گئے تھے! اس دن کے لئے مؤخر کئے گئے تھے جس میں  اللّٰہ تعالیٰ تمام مخلوق کے درمیان فیصلہ فرمائے گا اور تو کیا جانے کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے اور اس کی ہَولناکی اور شدّت کا کیا عالَم ہے۔( تفسیر کبیر ،  المرسلات ،  تحت الآیۃ: ۱۲-۱۴ ،  ۱۰  /  ۷۶۹-۷۷۰)

{وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ: اس دن جھٹلانے والوں  کیلئے خرابی ہے۔} ارشاد فرمایا کہ قیامت کے اس ہَولناک دن میں  ان لوگوں  کے لئے خرابی ہے جو دنیا میں  اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیَّت،انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی نُبوّت ،مرنے کے بعد زندہ کئے جانے ،قیامت قائم ہونے اور اعمال کا حساب لئے جانے کے مُنکر تھے۔ یہ آیت لوگوں  کو ایمان لانے کی مزید ترغیب دینے اور ایمان نہ لانے پر عذاب سے مزید ڈرانے کے لئے اس سورت میں  10بار ذکر کی گئی ہے۔( خازن ،  المرسلات ،  تحت الآیۃ: ۱۵ ،  ۴  /  ۳۴۴ ،  صاوی ،  المرسلات ،  تحت الآیۃ: ۱۵ ،  ۶  /  ۲۲۹۳ ،  ملتقطاً)

اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَؕ(۱۶) ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ(۱۷) كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ(۱۸) وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(۱۹)

ترجمۂ کنزالایمان: کیا ہم نے اگلوں  کو ہلاک نہ فرمایا ۔پھر پچھلوں  کو ان کے پیچھے پہنچائیں  گے ۔مجرموں  کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں ۔ اس دن جھٹلانے والوں  کی خرابی ۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہ فرمایا۔پھربعد والوں  کو ان کے پیچھے پہنچائیں  گے۔ مجرموں  کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں ۔اس دن جھٹلانے والوں  کیلئے خرابی ہے۔

{اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَ: کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہ فرمایا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات میں  کفارِ مکہ کو ڈراتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جب سابقہ اُمتوں  جیسے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم ،قومِ عاد اور قومِ ثمود نے  اپنے رسولوں  کو جھٹلایا تو کیا ہم نے ان پر دنیا میں  عذاب نازل کر کے انہیں  ہلاک نہ فرمایا اور یاد رکھو کہ تم میں  سے جو لوگ پہلی امتوں  میں  سے اپنے انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جھٹلانے والوں  کے راستے پر چل کر میرے حبیب محمد مصطفٰیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو جھٹلا رہے ہیں  ،ہم انہیں  بھی سابقہ لوگوں  کی طرح ہلاک فرما دیں  گے اور مجرموں  کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں  کہ انہیں  کفر کرنے اورا نبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جھٹلانے کی وجہ سے ہلاک فرما دیتے ہیں ۔( خازن ،  المرسلات ،  تحت الآیۃ: ۱۶-۱۸ ،  ۴  /  ۳۴۴ ،  ابو سعود ،  المرسلات ،  تحت الآیۃ: ۱۶-۱۸ ،  ۵  /  ۸۰۷ ،  ملتقطاً)

{وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ: اس دن جھٹلانے والوں  کیلئے خرابی ہے۔} یعنی جب اللّٰہ تعالیٰ کی آیات اور اس کے انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جھٹلانے والوں  پر دنیا میں  عذاب آئے گا تو اس دن ان کے لئے خرابی ہے۔( روح البیان ،  المرسلات ،  تحت الآیۃ: ۱۹ ،  ۱۰  /  ۲۸۴)

اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۙ(۲۰) فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍۙ(۲۱) اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍۙ(۲۲) فَقَدَرْنَا ﳓ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ(۲۳) وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(۲۴)

ترجمۂ کنزالایمان: کیا ہم نے تمہیں  ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا ۔پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں  رکھا ۔ایک معلوم اندازہ تک ۔پھر ہم نے اندازہ فرمایا تو ہم کیا ہی اچھے قادر ۔اس دن جھٹلانے والوں  کی خرابی۔

ترجمۂ کنزُالعِرفان: کیا ہم نے تمہیں  ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا؟پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں  رکھا۔ایک معلوم اندازے تک۔تو ہم قادر ہیں  تو ہم کیا ہی اچھے قدرت رکھنے والے ہیں ۔اس دن جھٹلانے والوں  کے لئے خرابی ہے۔

{اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍ: کیا ہم نے تمہیں  ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا؟} اس آیت اور اس کے بعد والی تین آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو!اللّٰہ تعالیٰ نے تمہیں  ایک بے قدر پانی سے پیدا فرمایا اور وہ پانی نطفہ ہے، پھر اس پانی کو ایک محفوظ جگہ میں  رکھا اور وہ جگہ ماں  کا رحم ہے اور اس پانی کوماں  کے رحم میں  ایک معلوم اندازے تک رکھا اور وہ معلوم اندازہ ولادت کا وقت ہے جسے اللّٰہ تعالیٰ ہی جانتا ہے کہ وہ9مہینے ہے یا اس سے کم زیادہ تو اللّٰہ تعالیٰ نے اسپانی سے ماں  کے رحم میں  تمہاری تخلیق کے مراحل کا (حَتمی) اندازہ فرمایا اور وہ (حتمی) اندازہ فرمانے پر کیا ہی اچھا قادر ہے۔( خازن ،  المرسلات ،  تحت الآیۃ: ۲۰-۲۳ ،  ۴  /  ۳۴۴ ،  روح البیان ،  المرسلات ،  تحت الآیۃ: ۲۰-۲۳ ،  ۱۰  /  ۲۸۵ ،  جلالین مع جمل ،  المرسلات ،  تحت الآیۃ: ۲۰-۲۳ ،  ۸  /  ۲۰۵ ،  ملتقطاً)

{وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ: اس دن جھٹلانے والوں  کے لئے خرابی ہے۔} یعنی قیامت کے دن ان لوگوں  کے لئے خرابی ہے جنہوں  نے اپنے پہلی بار پیدا کئے جانے کو دیکھنے کے باوجود دوسری بار پیدا کئے جانے کا انکار کر دیا۔( تفسیر سمرقندی ،  المرسلات ،  تحت الآیۃ: ۲۴ ،  ۴  /  ۴۳۶)

اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ(۲۵) اَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًاۙ(۲۶) وَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ(۲۷) وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّل

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن