دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Singer Ki Toba | سنگر کی توبہ

book_icon
سنگر کی توبہ

نے مدرسۃ المدینہ سے حافظِ قرآن بننے کی سعادت حاصل کی ہے نیز ایک بہن بھی عالمہ کورس کر کے علاقے میں ایک مبلغہ کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مصروفِ عمل ہیں اور تادم تحریر میں تعویذاتِ عطاریہ کے بستہ ذمہ دار کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروف ہوں۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                          صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {7} ڈانسر، امام کیسے بنا؟

        مرکز الاولیاء لاہور کے علاقے نیشنل ٹاؤن ساندہ روڈ کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُبَاب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی بہاریں میسر آنے سے پہلے میں گناہوں کے دلدل میں دھنسا ہوا تھا۔ میں ایک قدرے ماڈرن گھرانے سے تعلق رکھتا تھا اسی وجہ سے فیشن پرستی میرا پسندیدہ مشغلہ تھا۔ چھوٹی عمر سے ہی گانے سننے کاجنون کی حد تک شوق تھا۔ بچپن سے ہی ڈانس کرتا تھا اور شادی بیاہ کے فنکشنوں میں خوب ناچ کر طوفان برپا کرتا، اسی وجہ سے میں اپنے علاقے میں ڈانسر مشہور تھا۔ الغرض میری زندگی کے شب و روزغفلت میں بسر ہورہے تھے۔ میری سعادتوں کی معراج کا سفر کچھ یوں شروع ہوا کہ 1998ء کے رمضان المبارک میں میں نے پانچوں نمازیں تراویح سمیت باجماعت ادا کیں میری والدہ نے کہا اگر تم اسی طرح نمازی بن جاؤ تو کتنا اچھا ہے۔ اب میں مسجدمیں آنے جانے لگا۔ اسی دوران 1999ء میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے مجھے بابا گراؤنڈ اسلام پورہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت عید میلاد النبی کے سلسلے میں ہونے والے اجتماعِ میلاد کی دعوت پیش کی۔ خوش قسمتی سے مجھے بھی اس اجتماعِ میلاد میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔ جب میں نے دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے اس منفرد انداز میں آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا جشنِ ولادت منانے کاطریقہ دیکھا تو میرے دل کی دنیا زیر و زبر ہو گئی اور میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ مدنی ماحول کی برکت سے نیکی کی دعوت عام کرنے اور علمِ دین سیکھنے کی غرض سے میں نے یکمشت 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفرکی سعادت حاصل کر لینے کے بعد مزید چار ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی۔ عمر کوٹ باب الاسلام سندھ میں دورانِ مدنی قافلہ ایک غیر مسلم کو مسلمان کرنے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔ مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے علمِ دین کا شوق پیدا ہوا اور میں نے عالم کورس کے لئے دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں داخلہ لے لیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  تادمِ تحریر 2014 ء میں ڈویژن مشاورت کے رکن کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی کے جامعۃُ المدینہ میں درسِ نظامی  (عالم کورس)  کے درجہ سادسہ میں پڑھ رہا ہوں نیز ایک مسجد میں امامت کے فرائض بھی سرانجام دے رہا ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب!                         صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {8} سنتوں کاآئینہ دار بن گیا

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن