دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Singer Ki Toba | سنگر کی توبہ

book_icon
سنگر کی توبہ

خلل کا باعث بنتے رہے۔ ہماری مختلف آوازیں نکالنے کا یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ پھر سنتوں بھرا بیان ہوا مگر ہم اپنی شرارتوں اور حرکتوں میں مشغول رہے۔ اس کے بعد تقریباً رات کے آخری پہروں میں جب نعت خوانوں نے مل کریہ کلام مبارک پڑھا  ’’ شاہ دولہا بنا آج کی رات ہے ‘‘  تو اس دوران محفل پر عجب سماں طاری ہو گیا مجھ پر بھی اس کااثر ہونے لگا اچانک اسی کلام کے دوران ایک اسلامی بھائی پر وجد کی کیفیت طاری ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گئے یہ منظر دیکھ کر میری تمام شرارتوں کا نشہ ہرن  (رفو چکر)  ہو گیا، میرے دل میں ندامت کا احساس ہونے لگا، میرے ذہن میں یک لخت یہ احساس اجاگر ہوا کہ جن کے  مریدوں کا یہ حال ہے کہ ثنائے مصطفی سن کر ان پر وجد طاری ہو جاتا ہے تو ان کے پیر کا کیا عالم ہو گا۔ اس روحانی و وجدانی محفل نے میرے دل کی کالک دھو ڈالی اور مجھے توبہ نصیب ہو گئی۔ اسی اجتماع میں میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ سے بیعت ہوکر عطاری بن گیا۔ شبِ معراج کے اس اجتماع کی برکت سے میں نے اپنے چہرے پر سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت کی نشانی داڑھی شریف سجالی، سرپر سبز عمامے کا تاج سجالیا اورمدنی ماحول میں استقامت پانے کے لئے ایک مدنی کام درسِ فیضان سنّت کی صورت میں شروع کر دیا۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت ملنے لگی ، کل تک میں فلموں گانوں کا رَسیا تھا مگر آج امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ کی نگاہِ کرم سے نعت خوانی اور درس و بیان کی سعادتیں پا رہا ہوں۔ تادمِ تحریر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ پاک صدیقی کابینہ کے نگران اور صدیقی کابینات کے قافلہ ذمہ دار کی حیثیت سے سنتوں کی دھومیں مچا رہا ہوں۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                          صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {6} سارا گھرانا عطاری ہو گیا

        اٹک  (پنجاب،س پاکستان)  گلزار اسٹریٹ محلہ امین آباد کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں نے جس گھرانے میں آنکھ کھولی بدقسمتی سے  وہاں بد مذہبیت کا دور دورہ تھا۔ یہی وجہ تھی کہ میں اور میرے دو کزن اکثر بدمذہبوں کے ساتھ میل جول رکھتے تھے۔ ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدینۃ الاولیاء ملتان میں ہونے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں ہمارے علاقے سے کثیر اسلامی بھائی شرکت کی سعادت پانے جا رہے تھے اور اس سلسلے میں پوری ٹرین بُک کرائی گئی تھی جس دن یہ سب روانہ ہوئے تومیں یہ مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھ رہاتھا ہرطرف سبز سبز عماموں کی بہاریں خوشبوؤں سے معطر فضائیں تھیں یہ منظر میری آنکھوں کوبہت بھایا اور میرے دل ودماغ میں نقش ہو گیا۔ وقت گزرتا رہا اور شعبان المعظم کامہینا تشریف لے آیا اسی دوران ہم تینوں نے شبِ براء ت میں شب بیداری کا پروگرام بنایا اس سلسلے میں میرے ایک کزن نے جہاں ہم نماز پڑھنے جاتے تھے اس مسجد کے امام سے شب بیداری کے بارے میں پوچھا تو اس نے بات آئی گئی کردی۔ اس پر میرے کزن کو بہت غصہ آیا اور وہ مسجد سے باہر آگئے، انہیں دعوتِ اسلامی کے شبِ براء ت کے اجتماعِ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن