دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Singer Ki Toba | سنگر کی توبہ

book_icon
سنگر کی توبہ

اب گناہوں کے میل سے خود کو بچائے رکھوں گا۔ اس کے بعد میں دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول میں آنے جانے لگا اور رفتہ رفتہ اس کے رنگ میں رنگتا چلا گیا۔ اکتوبر 2009ء میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدینۃ الاولیاء ملتان میں ہونے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی ہر طرف تیاریوں کی دھومیں مچ گئیں چنانچہ میں نے بھی اجتماع میں شرکت کی نیت کرلی لیکن غالباً حالات کے پیشِ نظر اجتماع تو نہ ہو سکا اور مدنی مرکز کی طرف سے اسلامی بھائیوں کو حکم ملا کہ ان تین دنوں میں مدنی قافلے کے مسافر بن کرنیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیں چونکہ میں بھی اجتماع میں شرکت کا پکا ارادہ کر چکا تھا اس لئے مدنی مرکز کے حکم پر لَبَّیک کہتے ہوئے عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کی صحبت میں جوعلمِ دین حاصل کیا خصوصاً نماز، وضو و غسل کے فرائض و سنن وغیرہ اس سے مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ پچھلی تمام زندگی میں جتنی دنیاوی تعلیم حاصل کی وہ سب کی سب ان تین دنوں میں حاصل ہونے والے علم دین کے مقابل کم ہے۔ پھر مَدَنی قافلے کے آخری روز ہمارے ڈویژن مشاورت کے نگران نے مزید علم دین حاصل کرنے کا جذبہ دلایا اور 30دن کے مدنی قافلے میں سفر کاذہن دیا میں نے بھی نیت کرلی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے کرم سے 30دن مدنی قافلے میں سفر کی سعادتیں پائیں اور اس کی برکت سے کئی سنّتیں سیکھ کر ان پر عمل بھی شروع کر دیا،مدنی قافلے سے واپسی پر اپنے علاقے میں مدنی کاموں میں حصہ لینا شروع کردیا۔ تادمِ تحریر حلقہ مشاورت میں مدنی قافلہ ذمہ دار کی حیثیت سے دین متین کی خدمت میں کوشاں ہوں۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                               صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{3} بد مذہبیت سے توبہ کرلی

        باب المدینہ  (کراچی)  کے علاقے کورنگی اڑھائی نمبر کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے کہ دینی معلومات نہ ہونے کے باعث بدقسمتی سے میرا بدمذہبوں میں اٹھنا بیٹھنا تھا۔  ’’ صحبت اثر رکھتی ہے ‘‘  کے مصداق میں بھی بد مذہبوں کی صحبتِ بد کی وجہ سے عقائد اہلسنّت کے حوالے سے مختلف شیطانی وساوس کا شکار ہو گیا تھا ۔ اللہ تعالیٰ بھلا کرے دعوتِ اسلامی والوں کا کہ جن کی بدولت خوفِ خدا اور عشقِ مصطفی کی دولت اور اولیائے کرام کی عقیدت نصیب ہوگئی۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک بار خوش قسمتی سے بارہ ربیع الاول کی رات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ککری گراؤنڈ میں ہونے والے عظیم الشان اجتماعِ میلاد میں پہنچ گیا۔ یہاں کے پرکیف مناظر میں ہر طرف عشقِ سرکار کی جھلک ، برقی بلبوں کی چمک، آمدِ سرکار کے نعروں کی چہک نے زمین و فلک کو دور تلک نورانی بنا دیا تھا۔ عشقِ مصطفی کا ایسا ایمان افروز نظارہ میرے لئے بالکل نیا تھا، آج مجھے اپنی قسمت پر بہت رشک آیا، مسحورکن نعتوں کی آواز اور عاشقانِ رسول کے مَد بھرے انداز نے مجھے خوابِ غفلت سے بیدار کر دیا۔ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیان نے میرے دل میں عشقِ رسول کا چراغ روشن کر دیا، میرے دل سے بدمذہبیت کازنگ اترنے لگا اور عشقِ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن