دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Singer Ki Toba | سنگر کی توبہ

book_icon
سنگر کی توبہ

کوشش کرتے ہوئے مجھے عید میلاد النبی  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعِ میلاد کی دعوت پیش کی، میں امام صاحب کو انکار نہ کر سکا اور ہامی بھرلی۔ مقررہ دن امام صاحب مجھے اپنے ساتھ ہی اجتماع میں لے گئے، جب اجتماع گاہ پہنچے تو یہاں ہر طرف ایک نورانی حِصار ، چار سو سبزسبز عماموں کی بہار، جھنڈے اور برقی قمقموں کی جگمگاتی قطار، دُرُودو سلام کی پکار نے میرا دل و دماغ نکھار دیا۔ نعت خوانی کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا، بیان کے الفاظ تاثیر کا تیر بن کر میرے دل میں پیوست ہو گئے جس کے باعث دل میں ہلچل سی مچ گئی اور پہلی بار مجھے زندگی کا مقصد نظر آیا۔ رقت انگیز دعا نے سونے پر سُہاگے کا کام کیا، خوفِ خُدا اور شرم و حیا کے مارے آنکھوں کے راستے آنسوؤں کاسیلاب امنڈ آیا۔ دل پر لگا گناہوں کا میل دُھلتا ہوا محسوس ہونے لگا۔ میں نے وہیں بیٹھے بیٹھے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے حضور رو رو کر گناہوں سے معافی مانگی۔ اگلی صبح فجر کی نماز باجماعت ادا کی اور دن میں امام صاحب اور اپنے ایک دوست کے ساتھ جلوسِ میلاد میں شریک ہو گیا۔ یہاں کاتو رنگ ہی نرالا تھا خوشبوؤں سے معطر و معنبر فضا، ہر طرف سرکار کی آمد مرحبا ، دلدار کی آمد مرحبا کی پُرکیف صدا گونج رہی تھی۔ دعوتِ اسلامی کے تحت نکالے گئے عاشقانِ مصطفی کے جلوس کا تو کیا کہنا، منظم وباوقار طریقے سے جھوم جھوم کر سبز سبز پرچم لہراتے اسلامی بھائی اپنے پیارے نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادت کی خوشی میں پھولے نہیں سماتے تھے۔ اس اجتماعِ ذکرونعت اور جلوسِ میلاد کی برکت سے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے جانے لگا، رفتہ رفتہ سنتیں اپنانے لگا۔ کچھ ہی عرصے میں چہرے پر سنت کے مطابق داڑھی سجالی ، سر پر سبز سبز عمامہ سجایا اور ساتھ ہی سنّتوں بھرا سفید مدنی لباس زیب تن کرلیا۔ ان ہی امام صاحب کی انفرادی کوشش سے میں نے تین دن کے مدنی قافلے میں بھی سفر کی سعادت حاصل کی، مدنی قافلے میں اسلامی بھائیوں کی محبتوں نے بہت متأثر کیا۔یہاں فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ کافی اہم ترین مسائل سیکھے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس قافلے کی برکت سے میرے اندر علم دین حاصل کرنے کا مزید جذبہ پیدا ہوا اسی جذبے کی تکمیل کے لئے یکم اپریل 2011ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مرید کے میں ہونے والے 63روزہ تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کورس کے بعد میرا اندازِ زندگی بالکل بدل گیا۔ گانوں کی جگہ نعتیں وردِزباں رہتی ہیں۔ جہاں پہلے مجھے فلمی ایکٹروں اور سنگروں سے پیار تھا اب علماء و اولیائے کرام کا دلدادہ ہوں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ قضائے عمری بھی ادا کر رہا ہوں۔ میری والدہ بھی نماز روزے کی پابند ہو گئی ہیں۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                                  صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {2} خیرخواہ اسلامی بھائی

        گوجرانوالہ  (پنجاب، پاکستان)  کے علاقے نوشہرہ سانسی کے مقیم اسلامی بھائی نے اپنے مدنی ماحول سے منسلک ہونے کے احوال کچھ اس طرح رقم کیے جن کا خلاصہ ہے کہ اسکول سے میٹرک کرنے کے بعد میں نے کالج میں داخلہ لے لیا۔ یہاں کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن