دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Singer Ki Toba | سنگر کی توبہ

book_icon
سنگر کی توبہ

        باب المدینہ  (کراچی)  کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  کا کروڑ ہا کروڑ احسان کہ جس نے اس پُرفتن دور میں کہ جب ہر طرف گناہوں کی یَلغار، فیشن پرستی کی بھر مار اور مسلمانوں کی اکثریت بے عملی کا شکار ہے ایسے حالات میں مجھے دعوتِ اسلامی کا سنّتوں بھرا مشکبار مدنی ماحول عطا فرمایا۔ جس کی پُرنور فضاؤں میں آکر میری آنکھیں کُھلیں کہ میں توآج تک بربادیٔ آخرت کا سامان خریدتا رہا۔ میں نے قراٰن مجید تو پڑھ رکھا تھا مگر تلفظ کی درستی اور صحیح مخارج سے ادائیگی کا کوئی خاص خیال نہیں کرتا تھا مگر جب دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوا تو مجھے اپنی تلاوت میں بہت ساری غلطیوں کا احساس ہوا۔ چنانچہ میں نے اپنے علاقے کی مسجد میں دعوتِ اسلامی کے تحت عشاء کی نماز کے بعد لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لیا اور اپنی غلطیوں کا اِزالہ شروع کر دیا جوں جوں وقت گزرتا گیا میری تلاوت میں بہتری آتی گئی۔ اسی دوران اسلامی بھائیوں کی محبتوں اور شفقتوں سے متأثر ہو کر میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے قریب ہوتا گیا اور اپنی قبر و آخرت کی بہتری کے لیے عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے میں راہِ خدا کا مسافر بن کر ڈھیروں برکتیں اپنے دامن میں سمیٹنے لگا۔ پھر خوش قسمتی سے یکم رمضان المبارک کو شیخِ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان سننے کا موقع ملا جس سے میری زندگی کا رخ ہی بدل گیا۔ رمضان المبارک کے پرنور مہینے میں جُمُعۃُ الوَدَاع کے دن دُعا کی یَارَبَّ العَالَمِین میں غریب ہوں میرے پاس کچھ نہیں ہے۔ میں خانہ کعبہ کادیدار اور میٹھے مصطفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے روضہ کی زیارت کا مشتاق ہوں۔ یا اللہ عَزَّوَجَلَّ تو مُسَبِّبُ الْاَسْبَاب ہے میرے لیے اسباب پیدا فرما۔ اس دعا کی مجھے کچھ یوں برکتیں ملیں کہ 27 رمضان المبارک 2006 کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں نمازِ تہجد کی سعادت حاصل ہوئی جس کے بعد اچانک مجھ پر غنودگی طاری ہو گئی اور آنکھوں کے سامنے ایک روح پرور نظارہ آگیا ، کیا دیکھتا ہوں کہ آسمان سے فیضانِ مدینہ میں ایک نورانی مخلوق کا نزول ہو رہا ہے میں اس نورانی منظر کو دیکھنے میں گم تھا کہ اسی دوران انہوں نے کچھ نام لکھنا شروع کیے اور سر فہرست مجھ گنہگار کا نام لکھا۔ اس کے بعد ایک پرچی لکھ کر سبزعمامے والے اسلامی بھائی کو دی اور کہا کہ آج لَیْلَۃُالْقَدْر ہے لوگوں سے کہو کہ وہ اسے غفلت میں نہ گزاریں۔ پھر میری آنکھ کھل گئی میں بہت خوش تھا اور خواب کا روح پرور منظر میری آنکھوں میں گھوم رہا تھا۔ ایسا ایمان افروز خواب دیکھ کر دعوت ِاسلامی کی محبت و عقیدت دل میں مزید گھر کر گئی ۔ کرم بالائے کرم یہ کہ فیضان مدینہ کی پر نور فضاؤں میں مانگی جانے والی دعا کی برکت سے 17 اپریل 2008ء کوحرمین طیبین کا مسافر بن گیا جہاں اپنی گنہگا ر آنکھوں سے پیارا پیارا کعبہ اور میٹھا میٹھا نورانی سبزسبز گنبد دیکھنے کی سعادت نصیب ہوئی ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماعا ت میں مانگی جانے والی دعائیں مقبول ہوتی ہیں۔

صلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                         صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن