دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Singer Ki Toba | سنگر کی توبہ

book_icon
سنگر کی توبہ

نشانی داڑھی سے منوّر کر لیا اور سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج اور سفید مدنی لباس زیب تن کر لیا۔ تادمِ تحریر اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی انعامات کے ذمہ دار کی حیثیت سے نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہوں۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                          صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {10} دنیا کی رنگینیوں سے چھٹکارا مل گیا

        ملیر  (باب المدینہ کراچی)  کے علاقے غازی ٹاؤن میں رہائش پذیر اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ مدنی ماحول سے وابستگی سے پہلے میں گناہوں کے تاریک غار میں اپنی زندگی گزار رہا تھا۔ دنیا کی رنگینیوں میں مست رہتا، بری صحبت کے باعث ہروقت برے کاموں میں لگا رہتا، دین سے دوری کے باعث مَعَاذَ اللہ میں نماز تو بالکل ہی نہیں پڑھتا تھا۔ طبیعت میں شوخی تھی اسی وجہ سے بڑوں کی عزت کاپاس کئے بغیر جو جی میں آتا کہہ ڈالتا، بات بات پر لوگوں سے جھگڑا مول لیتا ، والدین کی حکم عدولی کرکے ان کی ناراضی کا باعث بنتا۔ نیز بے روزگاری کے باعث مسائل و پریشانیوں نے گھیرا ہوا تھا۔ بسا اوقات اپنی زندگی سے تنگ آ کر اَول فول بکنا شروع کر دیتا تھا۔ بات بات پر گھر میں طوفان برپا کر دینا میری عادت میں شامل تھا۔ میری خزاں رسیدہ زندگی میں خوش نصیبی کی کرنیں کچھ اس طرح پھوٹیں کہ پہلے میں کوئٹہ میں رہا کرتا بعض وجوہات کی بنا پر میں نے باب المدینہ کراچی میں رہائش اختیار کر لی۔ میں نے جہاں مکان لیا تھا خوش قسمتی سے اس محلہ میں دعوتِ اسلامی والے کچھ اسلامی بھائی بھی رہتے تھے۔ ان میں سے ایک اسلامی بھائی نے مجھ پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے ابتداً نماز کی دعوت پیش کی چنانچہ میں کبھی کبھار نماز پڑھ لیا کرتا تھا مگر باقی معاملات وہی غفلتوں اور گناہوں سے بھرپور تھے اسی دوران سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادت باسعادت کا بابرکت مہینا ربیع الاول تشریف لے آیا، خاص کر 12 ویں شب وہی اسلامی بھائی میرے پاس تشریف لے آئے اور مجھے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پرانی سبزی منڈی میں ہونے والے اجتماعِ میلاد میں شرکت کی نہ صرف زبانی دعوت دی بلکہ عملی طور پر مجھے ساتھ بھی لے گئے۔ اس اجتماع میں آنا میری زندگی کے ایک سنہرے باب کے آغاز کاسبب بن گیا۔ اجتماع میں پڑھی جانے والی نعتوں نے میری گناہوں سے بھرپور زندگی کوبدلنا شروع کردیا۔ میرے قلب وذہن میں سوز وگداز کی عجیب کیفیت پیدا ہو گئی خوشی اور مسرت سے میں بھی جھوم جھوم کر مرحبا یامصطفی کہنے لگا اور جب بانیِ دعوتِ اسلامی، شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ کا عشقِ مصطفی کی چاشنی سے لبریز بیان سن کر میرے دل میں محبتِ مصطفی کی شمع فروزاں ہو گئی اس کے بعد ذکر و دعا سے میرے دل کی دنیا زیر وزبر ہو گئی، میں نے صدقِ دل سے توبہ کی اور فیصلہ کیا کہ اب ساری زندگی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ہی گزارنی ہے۔ رات بھر آقاعَلَیْہِ السَّلام کی ولادت کی خوشیاں منانے کے بعد جب گھر پہنچا تو میری حالت بدل چکی تھی اگلے روز روزہ رکھنے کی سعادت پائی اور نمازوں کی پابندی شروع کردی۔ پھر جب

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن