30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی وجہ سے میرے گھر والوں کا میری خالہ جان کے گھر آنا جانا موقوف ہو گیا ۔ اپنے گھر کا چھوٹا فَرد ہونے کی وجہ سے اگرچہ میرا ان مَسائل سے کوئی تعلق یا قصور نہیں تھا مگر پھر بھی میں نے ہمت کی اور بقر عید کے دِن اپنی خالہ کے گھر اچانک اکیلا چلا گیا ۔ میرے اِس طرح جانے سے میری خالہ جان کے گھر والے حیرت میں ڈُوب گئے اور چونکہ اس وقت دعوتِ اسلامی بن چکی تھی اور میری کچھ شُہرت ہو چکی تھی لہٰذا میرے خالو نے مجھے بولا : پتا چلا ہے کہ تو بہت بڑا آدمی بن گیا ہے اور چل کر ہمارے گھر آیا ہے ! میں نے کہا : جی ہاں ! میں صلح کرنے کے لیے آیا ہوں ۔ بہرحال اُن سے ملاقات کرنے کے بعد میں اپنے گھر آیا اور اپنی بہن وغیرہ سے کہا کہ موقع اچھا ہے اور میں نے خالہ جان سے صلح کی راہ ہموار کر دی ہے لہٰذا اب تم لوگ بھی جا کر مل آؤ تاکہ ہمارے فاصلے ختم ہو جائیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہمارے گھر سے میری بہن اور میرے بچوں کی امی گئیں اور خالہ جان سے مل آئیں تو اس طرح مُعافی تلافی کی ترکیب بن گئی، تو کسی کو راضی کرنے کے لیے سىنے پر پتھر رکھنا پڑتا ہے کیونکہ جہاں بچپن سے جُدائى ہواور پھر بچہ جوان بلکہ بال بچوں والا ہو جائے اور مُعاشرے میں اس کا نام ہو اور دو چار آدمی اس کے آگے پىچھے گھومنے والے بن جائیں اور وہ اس طرح کسى کے گھر چلا جائے یہ نفس پر بڑا گِراں ہے ۔
ىہ واقعہ بتانے سے پہلے میں نے بہت سوچا کہ بتاؤں یا نہ بتاؤں اور اِس طرح کا ایک سُوال پہلے بھی مجھ سے ہوا تھا مگر اُس وقت میں نے یہ واقعہ نہیں بتایا پھر جب نگرانِ شُوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے مبلغین کے حوالے سے بات کی تو میں نے اپنا یہ واقعہ بتایا ۔ یقیناً میرے اِس طرح میل جول کرنے سے میرے خالو پر دعوتِ اسلامى کا اچھا اثر پڑا ہوگا کہ ىہ ہمارا بچہ اچھا ہے کیونکہ مىں تو اپنے خالو کے بچوں کے ساتھ کھىلا ہوا تھا تو یُوں اُن کا بچہ ہی تھا ۔ بعض اوقات اىسے حالات پىش آ جاتے ہىں کہ آپس میں دُورىاں پیدا ہو جاتى ہىں ۔ میرے خالو نے یہ سوچا ہو گا کہ دعوتِ اسلامی اتنی بڑی تحریک ہے اور اس کا ىہ ذِمَّہ دار ہمارے گھر خود چل کر آیا تو دعوتِ اسلامى اچھا کام کر رہى ہے اور اس سے اچھے لوگ وابستہ ہىں ۔
صلح کے لیے خود چل کر جانے میں نقصان نہیں فائدہ ہوتا ہے
صلح کرنے کے لیے خود چل کر جانے میں نقصان نہیں فائدہ ہى ہوتا ہے ۔ آپ جتنے بڑے آدمى ہوں گے اور جتنی زیادہ عاجزى کرىں گے اتنا ہی زىادہ ثواب ملے گا لہٰذا اگر آپ کا خاندان کے کسى بھى فرد سے اىسا مسئلہ ہے تو آپ پہل کیجیے ، اگر آپ پہل کرىں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ ثواب بھی زىادہ ملے گا ۔ یاد رَکھیے !بعض اوقات تعلقات توڑنا جائز بھى ہو جاتا ہے جىسے کوئى عقىدے کا مسئلہ ہے اور اس کى وجہ سے تعلقات کو چھوڑا ہے مثلا ً خاندان کا کوئی فرد نَعُوْذُ بِاللہِ مِنْ ذٰلِک مُرتد ہو گیا اور عُلَما نے اسے مُرتد تسلىم کىا ہو نہ کہ آپ نے اپنى مَرضى یا اپنى ناسمجھى سے اُسے مُرتد ٹھہرا لیا ہو تو ایسے شخص سے تعلقات کو ترک کرنا ہو گا ۔ اور اگر ایسا معاملہ نہیں بلکہ محض ذاتی وجوہات کی وجہ سے تعقات توڑ دیئے ہیں اب اگر نَعُوْذُ بِاللہ قطع رحمى(یعنی رِشتہ توڑنے ) کى صورت ہو تو ىہ گناہ ، حرام اور جہنم مىں لے جانے والا کام ہے ([1])اور اس صورت میں صِلہ ٔ رحمى واجب ہے ۔ ([2])آجکل لوگ بات بات پر رِشتہ داری توڑ دىتے ہىں حالانکہ رِشتہ دارى توڑنا جائز نہىں ۔ رِشتہ داری کا لحاظ تو یہاں تک ہے کہ ناراض رِشتہ دار کو صَدَقہ دىنا زىادہ فضىلت رکھتا ہے ۔ ([3])جو رِشتہ دار ہمىں دعوت دے ہم صِرف اسے دعوت دیں اور جو ہمارے ساتھ اچھا سلوک کرے ہم اسی کے ساتھ اچھا سلوک کرىں تو رشتہ داری کی اِس صورت کو بہارِ شرىعت مىں اَدلا بدلا لکھا ہے ۔ ([4]) فُلاں اچھا کرے گا تو مىں بھی اس کے ساتھ اچھا کروں گا یہ کوئی کمال
نہیں ہے بلکہ کمال تو یہ ہے کہ کوئی ہمارے ساتھ اچھا سلوک کرے یا نہ کرے ہم آگے بڑھ کر اُس کے ساتھ اچھا سلوک کرىں ۔ اِس طرح اچھا سلوک کرنے میں بہت بڑا ثواب بھی ہے کىونکہ ایسا کرنے میں نفس کى بڑ ى کاٹ ہے ۔ آپ دعوتِ اسلامى مىں ہوں ىا نہ ہوں سب کو آپس میں شىر و شکر رہنا چاہىے کیونکہ یہ مسئلہ صِرف دعوتِ اسلامى والوں کے لىے نہىں ہے بلکہ جو بھی مسلمان ہیں سب کے سب ىہ ذہن بنا لىں کہ رِشتہ دارى توڑنا حرام ہے اور جوڑنا واجب ہے ، اگر رِشتہ داری نہىں جوڑىں گے تو گناہ گار ہوں گے ۔ فی زمانہ کسى کى خالہ سے بگڑى ہوئی ہے تو کوئى ماموں سے خواہ مخواہ رُوٹھ کر بىٹھا ہوا ہے تو کسی کی بىوى بِلا اِجازتِ شرعى شوہر سے رُوٹھ کر گھر پر آ کر بىٹھی ہوئی ہے ۔ یا د رہے !جو عورتیں اِس طرح رُوٹھ کر گھر پر آ کر بىٹھ جاتى ہىں ىہ جائز نہیں ہے ، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے ۔ ہر ایک کو اپنا یہ ذہن بنانا چاہیے کہ ہمیں جوڑ پیدا کرنا ہے ۔ مولانا رُومرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِ فرماتے ہیں :
تو برائے وصل کردن آمدی
نے برائے فصل کردن آمدی (مثنوی شریف )
”یعنی تو جوڑ پىدا کرنے کے لىے آىا ہے تو ڑ پىدا کرنے کے لىے نہىں آىا ۔ “صِلۂ رحمی سے متعلق مکتبۃُ المدینہ نے ایک بہت پیارا مَدَنی رِسالہ بنام”ہاتھوں ہاتھ پُھوپھی سے صُلح کر
[1] الزواجر، الکبیرة الثالثة بعد الثلاثمائة : قطع الرحم، ۲ / ۱۵۵ ماخوذاً دار المعرفة بیروت / جہنم میں لے جانے والے اعمال(مترجم)، ۲ / ۲۸۱ ماخوذاًمکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
[2] بہارِ شریعت، ۳ / ۵۵۸، حصہ : ۱۶
[3] مسند احمد، حدیث ابی ایوب الانصاری، ۹ / ۱۳۸، حدیث : ۲۳۵۸۹ دار الفکر بیروت
[4] بہار شریعت، حصہ ۱۶، ۳ / ۵۵۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع