دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shutar Murgh Kay Baray Main Dilchasp Maloomat | شُتُر مرغ کے بارے میں دِلچسپ معلومات

book_icon
شُتُر مرغ کے بارے میں دِلچسپ معلومات

جواب : سفىد پوش آدمى زکوٰۃ لینے سے کَتراتا ہے لہٰذا اسے زکوٰۃ کہہ کر نہىں دینی چاہىے ، یہ بھی نہ کہیں کہ یہ زکوٰۃ نہیں ہے  بلکہ گِفٹ کہہ کر دے دىں یا مُنہ سے کچھ بھی نہ بولىں ۔  اگر کوئی حق دار ہے تو اسے  صَدَقہ ىا زکوٰة کہہ کر دىنا  ضَرورى بھی نہىں  ۔ ([1]) دِل میں زکوٰۃ کی نىت ہونا کافی ہے بلکہ اگر کسى کو زکوٰۃ دیتے وقت نىت نہىں تھى تو جب تک وہ چیز زکوٰۃ لینے والے کے پاس ہے مثلاً رَقم تھی اور اس نے ابھی تک خرچ نہیں کی یا کھانے کی چیز تھی اور اس نے اب تک نہیں کھائی تو اب بھی زکوٰۃ کی نیت کر سکتے ہیں ۔ ([2])

اللہ آپ کو اتنا رِزق دے کہ آپ سنبھال نہ سکیں“کہنا کیسا؟

سُوال : ہمارے ىہاں بڑى بوڑھىاں اکثر اِس طرح دُعا دىتى ہىں کہ”اللہپاک آپ کو اتنا رِزق عطا فرمائے کہ آپ سنبھال نہ سکىں“اِس طرح کی  دُعا دینا کیسا ہے ؟ (ضیاء کوٹ ، سیالکوٹ سے سُوال)

جواب : اللہپاک آپ کو اتنا رِزق عطا فرمائے کہ آپ سنبھال نہ سکىں“یہ ایک مُبالغہ ہے ۔ اِس طرح دُعا دینے میں کوئى حرج نہىں ہے ۔

محمد کی جگہ ”M“ لکھنا کیسا ہے ؟

سُوال : کىا نامِ محمد  پورا لکھا جائے ىا انگلش مىں صرف اىم ”M“لکھ سکتے ہىں؟(SMS کے ذَریعے سُوال)

جواب :  اُردو میں ”محمد “وہى عربى والے انداز میں لکھتے ہیں لہٰذا اسی طرح  لکھنا ہى مناسب ہے ۔ صِرف اىم ”M“ لکھنا شارٹ فارم ہے لہٰذا یہ  نہ لکھا جائے  ۔ اِسی طرح بعض ”Mohd“یا”Md“ بھى لکھتے ہىں حالانکہ پورا  لکھنے میں دىر کتنی لگتى ہے یا  کاغذ کتنا لگتا ہے ؟ بس سُستىاں ہىں ۔  

عورت کی آنکھ پھڑکنے سے شگون لینا کیسا؟

سُوال : جب عورت کى سىدھى یا اُلٹی آنکھ پھڑکے تو کىا ہوتا ہے ؟

جواب : (مَرد یا عورت کسی کی بھی ) سیدھی یا اُلٹی آنکھ پھڑکنے سے کچھ نہیں ہوتا  ۔ ىہ عوام کى باتیں ہیں  کہ اُلٹى آنکھ پھڑکنے مىں بدشگونى اور بُرى فال لىتے ہىں حالانکہ بُرى فال لىنا ناجائز ہے ۔ ([3]) مزید معلومات کے لیے مکتبۃُ المدینہ کی 128 صفحات پر مشتمل کتاب”بَدشگونى“  کا مُطالعہ کیجئے ۔  اِس کتاب میں اتنى معلومات ہیں کہ اسے پڑھنے کے بعد آپ کی آنکھىں کُھل جائىں گى اور آپ حىران رہ جائىں گے کہ ابھى تک ىہ مَسائل مجھے معلوم ہى نہىں تھے ۔

عمرے پر جانے والا حلق کب کروائے ؟

سُوال : جب عمرے پر جائىں تو عمرے سے پہلے سر گنجا کروائیں یا بعد میں؟

جواب : عمرے سے پہلے حلق کروانے کا  تو کوئى مقصد نہىں ہے ، البتہ اگر کسی مَرد کے بال بڑے ہىں اور ىہ خطرہ ہے کہ اِحرام کى نىت کے بعد ہاتھ لگنے ىا وُضو کرنے مىں بال جھڑتے رہىں گے تو وہ حلق کروا لے ۔ ”اِحرام میں  خود بخود سارے بدن کے بال بھی جھڑ جائىں تو کفارہ نہىں ہے ۔ “([4]) لیکن اگر ہاتھ لگانے ، بدن کھجانے یا وُضو کرنے سے بال جَھڑتے ہىں تو ان پر کفارہ ہے  ۔ ([5])  لہٰذا  کفارے سے بچنے کے لیے حلق کروا لے ، نہیں بھی کروایا تو بھی حرج نہیں ۔   

حلق یا تقصیر کب واجب ہے ؟

اِحرام سے باہر ہونے کے لىے حلق ىا قصر دونوں مىں سے اىک واجب ہے ۔ ([6])مَرد کے لیے حلق یعنی پورا سر مُنڈوانا افضل ہے ([7])اور سر کے چوتھائى حصے کے کم از کم ایک ایک پورے کے برابر بال کاٹنا واجب ہے ۔ ([8]) قصر میں اگر زىادہ بال کٹے تو بھی حرج نہىں ہے ۔  اسلامى بہن کو سر مُنڈانا، حلق کروانا حرام ہے ، ان کے لىے قَصر ہى واجب ہے لہٰذا وہ قَصر ہی کروائے ۔ ([9])

مَدَنی چینل دیکھتے ہوئے تسبیح پڑھنا

سُوال : کىا   مَدَنى چىنل دىکھتے وقت تسبىح پڑھ سکتے ہىں؟ (SMS کے ذَریعے سُوال)

 



[1]    فتاویٰ  ھندية، کتاب الزکاة، الباب الاول فی تفسیرھا و صفتھا و شرائطھا، ۱ / ۱۷۱ دار الفکر بیروت

[2]     در مختار ، کتاب الزکوة، ۳ / ۲۲۲ دار المعرفة  بیروت

[3]    بَدشگونی لینا حرام اور نیک فال یا اچھا شگون لینا مُسْتَحَب ہے ۔  (حدیقة ندیة، الخلق الخامس و العشرون، التطير و الطيرة، ۳ / ۱۷۵-۱۸۹ دار الکتب العلمیة بیروت)

[4]    المسلک المتقسط، باب الجنایات، فصل فی سقوط الشعر، ص۳۲۸ باب  المدینه کراچی

[5]    فتاویٰ ھندیة، کتاب المناسک، الباب الثامن فی الجنایات، الفصل الثالث فی حلق الشعر و قلم الاظفار، ۱ / ۲۴۳ ماخوذاً

[6]    فتاویٰ رضویہ، ۱۰ / ۷۹۱

[7]    بہارِ شریعت، ۱ / ۱۱۱۱، حصہ : ۶ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[8]    رفیق الحرمین، ص۶۰ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[9]    بہارِ شریعت، ۱ / ۱۱۱۱، حصہ : ۶  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن