دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shutar Murgh Kay Baray Main Dilchasp Maloomat | شُتُر مرغ کے بارے میں دِلچسپ معلومات

book_icon
شُتُر مرغ کے بارے میں دِلچسپ معلومات

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِط

شُتُر مُرغ کے بارے میں دِلچسپ معلومات ([1])

شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۲۱صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا ۔

دُرُود شریف کی فضیلت

فَرمانِ مصطفے ٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمہے :  جس نے دِن اور رات مىں مىرى طرف شوق اور محبت کى وجہ سے تىن تىن بار دُرُودِ پاک پڑھا ، اللہ پاک پر حَق ہے کہ وہ اس کے اس دِن اور اس رات کے گناہ بخش دے  ۔ ([2])  

لنگرِ رضویہ کے لیے شترمُرغ

سُوال : تین شُتُر مُرغ لنگرِ رضویہ کے لیے آئے ہیں، انہیں  بیچ کر لنگرِ رضویہ میں وہ رَقم صَرف کی جائے یا ان  کا گوشت ہی اِستعمال کیا جائے ؟ نیز شُتُر مُرغ کے حوالے سے کچھ معلومات بھی بیان فرما دیجیے ۔ (ویڈیو میں تین شتر مُرغ دِکھا کر یہ سُوال کیا گیا ۔ )  

جواب : مَاشَآءَ اللّٰہ!اگر کسی نے یہ شُتُر مُرغ (Ostrich) لنگرِ رضویہ کے لیے دیئے ہیں تو انہیں بیچنا جائز نہیں ۔ البتہ اگر دینے والا اصل مالِک خود اِجازت دے کہ اگر آپ چاہیں تو پکا  کر کھا لیں، چاہیں تو بیچ کر ان کی رقم لنگرِ رضویہ میں صَرف کر دیں، اب انہیں بیچنا بھی جائز ہو گا ۔  شاید  شُتُر مُرغ بہت مہنگا پرندہ ہو گا، میں نے کبھی اِس کا گوشت نہیں کھایا اور  نہ کبھی یہ تَصَوُّر کیا  کہ کوئی لنگرِ رضویہ کے لیے شُتُر مُرغ بھی دے سکتا ہے ۔ مجھے تویہ بھی نہیں معلوم کہ اس کا گوشت بازار میں بِکتا بھی ہے یا نہیں ۔ بہرحال اگر اصل مالِک نے لنگرِ رضویہ کے لیے ہی یہ شُتُر مُرغ دئیے ہیں تو انہیں ذَبح کر کے پکا کر کِھلا دیا جائے ۔   

شُتُر مُرغ کے بارے میں دِلچسپ معلومات

شُتُر مُرغ (Ostrich)سب سے بڑا پرندہ ہے اور دُنىا مىں جتنے پرندے پائے جاتے ہىں ان مىں سب سے قدآور ہے یعنی اس کی Height(اونچائی)سب سے زیادہ ہے ۔  عام طور پر شُتُر مُرغ  کاقد چھ سے آٹھ فٹ ہوتا ہے ۔ اس کى لمبائى مىں نُماىاں حصہ اِس کى گردن اورٹانگوں کا ہے ۔ عموماً اس کا وزن  200سے 300 پاؤنڈ ىا 100سے 150 کلو گرام ہوتا ہے ۔  اس کے بازو ىا پنکھ کمزور ہوتے ہىں ۔   وزن دار بدن ہونے کى وجہ سے ىہ پرندہ ہونے کے باوجود اُڑ نہىں سکتا ۔  قدرت نے اسے  بہت مَضبوط ٹانگىں عطا کى ہىں جن سے ىہ بہت  تىز دوڑ سکتا ہے ۔  اِس کى عمومی رَفتار 30 سے 35 مىل فى گھنٹہ ہے ىعنى دو مِنَٹ مىں تقریباً  اىک کلو مىٹر تک دوڑ لىتا ہے ۔ شُتُر مُرغ کى مادہ (یعنیFemale )اىک وقت مىں 10 سے 12 انڈے دىتى ہے ۔ اىک انڈے کا وزن تقرىباً تىن پونڈ ىعنى تقرىباً ڈىڑھ کلو ہوتا ہے ، ڈىڑھ کلو کا شُتُر مُرغ کا یہ انڈا دُنىا مىں موجود تمام پرندوں کے انڈوں  مىں سب سے بڑا اور وزنى ہوتا ہے ۔ شُتُر مُرغ کا گوشت بے پناہ فوائد کا حامِل ہے ۔ ڈپریشن اور پٹھوں مىں دَرد کى شکاىت کرنے والے اَفراد شُتُر مُرغ کے وٹامن B.2 سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہىں ۔  شُتُر مُرغ  کا گوشت کھانے سے موٹاپا کم ہوتا ہے ۔ اِس کى چربى بچوں کے لىے فائدہ مند ہونے کے عِلاوہ مختلف دَواؤں مىں بھى اِستعمال ہوتی ہے ۔  طِبّى ماہرىن



[1]    یہ رِسالہ۱۱ جمادی الاخریٰ ۱۴۴۰؁ ھ  بمطابق 16فروری 2019 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ ‘‘ نے مُرتَّب کیا ہے ۔  (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)       

[2]    معجمِ کبیر، قیس بن عائد ابو کاھل، ۱۸ / ۳۶۲، حدیث : ۹۲۸ دار احیاء التراث العربی بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن