30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کا بدلہ بھی بندے کا الحمدُ للہ! کہنا ہے۔پس (یہ کہتے ہی اس کے پاس)ایک اور نعمت آجائے گی کیونکہ اللہ پاک کی نعمتیں ختم نہیں ہوتیں۔ (شکر کے فضائل، ص 23)
نعمتوں کی یاد سے مَحبّتِ الٰہی میں اضافہ
…*حضرتِ ابو سلیمان واسطی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : اللہ پاک کی نعمتوں کو یادکرنے سے دل میں اس کی مَحبّت پیدا ہوتی ہے۔ (شکر کے فضائل، ص 28)
بارگاہِ ربُّ العزّت میں حاضری
…*حضرتِ عبد ُ اللہ بِن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:بیشک اللہ پاک قیامت کے دن اپنے بندے کو اپنی بارگاہ میں حاضرکرکے اسے اپنی نعمتیں شمارکرائے گا(اتنابیان کرنے کے بعد) حضرتِ عبد اللہ بِن سلام رضی اللہ عنہ بہت روئے پھر فرمایا: میں امّید کرتا ہوں کہ اللہ پاک بندے کواپنی بارگاہ میں حاضرفرمانے کے بعد عذاب نہیں دے گا۔ (شکر کے فضائل، ص 30)
خوف کی بات
…* اللہ پاک کے پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نےارشاد فرمایا:جب تم دیکھو کہ اللہ پاک بندے کو اس کی نافرمانی کے باوجود اس کی خواہشات کے مطابق عطاکررہاہے تو یہ اُس کی طرف سے اس کو ڈھیل ہے۔(مسند احمد،6/122،حدیث:17313) (شکر کے فضائل،ص 34)
حضرتِ داؤد علیہ السّلام کا شکر
…*حضرتِ داؤد علیہ السّلام نے اللہ پاک کی اس طرح حمد کی:” اَلْحَمْدُلِلّٰہِ حَمْدًا کَمَا یَنْبَغِیْ لِکَرَمِ وَجْہِ رَبِّیْ جَلَّ جَلَالُہٗ “( یعنی اللہ پاک کے لئے ایسی حمد ہے جیسی اس کی عزّت کے شایانِ شان ہے )تو اللہ پاک نے آپ علیہ السّلام کی طرف وحی فرمائی:اے داؤد!تم نے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع