30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پہلے اسے پڑھئے
عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کی مجلس ’’ المدینۃُ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر)“ کی جانِب سے چندسال پہلےدو کتابیں ” اَلشُّکْرُ لِلہِ “ (اُردو نام:شکر کے فضائل)اور ”جلد بازی کے نقصانات“ جاری ہوئی ،ان دونوں کتابوں کا پڑھنا ہر مسلمان کے لئے بہت فائدے مند ہے۔” اَلشُّکْرُ لِلہِ “ کتاب تقریباً ساڑھے گیارہ سو سال پہلے کے عظیم بزرگ حضرتِ امام ابوبکر عبد اللہ بن محمد قرشی المعروف امام ابن ابی دنیا رحمۃُ اللہ علیہ کی ہے جس کا اردو نام شکر کے فضائل ہے جبکہ کتاب ”جلدبازی کے نقصانات “المدینۃ ُالعلمیہ کے شعبے ”اصلاحی کتب “کی طر ف سے تیار کی گئی۔یہ دونوں کتابیں اپنےموضوع اورمضمون کے اعتبارسے بہت پیاری ہیں۔ امیرِاہلِ سنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطّارقادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے چند بار مدنی مذاکرے میں شکرکے فضائل کتاب کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے۔ الحمدُ للہ ! اس رسالے میں ان دونوں کتابوں کے مختلف مقامات سے چند اہم باتیں جمع کی گئی ہیں۔اس رسالے کے پڑھنےسے علمِ دین کا شوق رکھنے والوں کا دونوں کتابیں پڑھنے کا ذہن بنے گا۔ رِضائے الٰہی اورحُصولِ ثواب کےلئے خود بھی پڑھئے اور اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے تقسیم بھی کیجئے۔ اللہ پاک اِن کتابوں پر کام کرنے والوں کے علم وعمل میں خوب برکتیں عطا فرمائے اورہمیں ان کتابوں کے فیضان سے مالا مال فرمائے
اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم
طالب غم مدینہ و بقیع و بے حساب مغفرت
ابومحمد طاہر عطاری مدنی عفی عنہ
شعبہ ہفتہ وار رسالہ مطالعہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع