دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shohar ko Kaisa Hona Chahiye? | شوہر کو کیسا ہونا چاہیے؟

book_icon
شوہر کو کیسا ہونا چاہیے؟

شوہر کو چاہئے کہ بیوی کو فقط اپنی خدمت کے فضائل ہی نہ سناتا رہے  بلکہ جہاں تک ممکن ہو خود بھی بیوی کی خدمت کرے کہ اس میں شوہر کے لئے اجروثواب ہے ۔ چنانچہ،

حضرت سَیِّدُنا عِرْباض بن ساریہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  فرماتے ہیں کہ میں نے شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کو فرماتے ہوئے سنا : جب کوئی شخص اپنی بیوی کو پانی پلاتا ہے تو اسے اس  کا اجر دیاجاتا ہے ۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر میں اپنی بیوی کے پاس آیا اور اسے پانی پلایا پھر اُسے بھی وہ حدیث پاک سُنائی جو میں نے رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمسے سُنی تھی ۔ ([1])

گھر میں بچے کی طرح اور قوم میں مرد بن کر رہو

خلیفۂ دوم امیرُالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے سخت مزاج ہونے کے باوجود فرمایا : آدمی کو اپنے گھر میں بچے کی طرح رہنا چاہئے اور جب اُس سے دینی امور میں سے کوئی چیز طلب کی جائے جو اُس کے پاس ہو تو اُسے مرد پایا جائے ۔ حضرت سَیِّدُنا لقمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا : عقل مند کو چاہئے کہ  گھر میں بچے کی طرح اور لوگوں میں مردوں کی طرح رہے ۔ ([2])

مذکورہ بالا روایات کی روشنی میں اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شریعت نے مرد کو اپنے اہْلِ خانہ کے ساتھ سنگ دلی اور بے حسی والا رویّہ اپنانے سے منع کیا ہے ۔ مرد کو چاہئے کہ اپنی بیوی کے لئے ایسا درخت ثابت ہوجس کے سائے میں اسے ہر طرح کا سکون میسّر آئے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ وہ بیوی کے شرعی حقوق اَحسن طریقے سے ادا کرے ۔ آیئے شریعت کی روشنی میں بیوی کے حُقُوق کا جائزہ لیتے ہیں ۔ چنانچہ،

شوہر پر عورت کے حُقُوق

اعلیٰ حضرت، امام ِاہلسنّت، مجدد دین و ملّت، پروانۂ شمعِ رسالت، مولانا شاہ احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کی بارگاہ میں جب یہ سوال ہوا کہ شوہر پر بیوی کے کیا حُقُوق ہیں تو ارشاد فرمایا : نفقہ سکنی (یعنی کھانا، لباس و مکان )، مہر ، حُسنِ مُعاشَرت ، نیک باتوں اور حیاء وحجاب کی تعلیم وتاکید اور اس کے خلاف سے منع وتَہدِید، ہر جائز بات میں اس کی دلجوئی (عورت کے حُقُوق میں سے ہے )اور مردانِ خدا کی سنّت پر عمل کی توفیق ہو تو ماورائے مَناہیٔ شَرعیہ میں اس کی ایذا کا تحمل (تَ ۔ حَمْ ۔ مُل) کمالِ خیر ہے اگر چِہ یہ حقِّ زَن نہیں (یعنی جن باتوں کو شریعت نے منع کیا ہے ان میں کوئی رعایت نہ دے ، ان کے علاوہ جو مُعاملات ہیں ان میں اگر بیوی کی طرف سے کسی خلافِ مزاج بات کے سبب تکلیف پہنچے تو صبر کرنا بہت بڑی بھلائی ہے ۔ البتّہ یہ عورت کے حُقُوق میں سے نہیں) ۔ ([3])

نان نفقہ واجب ہے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیوی سے متعلق شوہر پر لاگو ہونے والے بیان کردہ حُقُوق میں سے بعض کا تعلق بالخصوص بیوی کی دنیوی بہتری سے  ہے جبکہ بعضکا تعلق میاں بیوی دونوں ہی کی دُنیا و آخرت کی بہتری سے ہے ۔ جن حُقُوق کا تعلق عورت کی دُنیوی بہتری سے ہے وہ نفقہ، سکنی(کھانا، لباس و مکان) اور مہر ہیں اس لئے شوہر پر لازم ہے کہ وہ بیوی کے کھانے ، پہننے ، رہنے اور دوسری ضروریاتِ زندگی کا اپنی حیثیت کے مطابق انتظام کرے اور  یہ بات ذہن نشین  رکھے کہ یہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بندی میرے نکاح کے بندھن میں بندھی ہوئی ہے اور اپنے ماں باپ، بھائی بہن، اور تمام عزیز و اقارب سے جدا ہو کر صرف میری ہوکر رہ گئی ہے اور میرے دُکھ سُکھ میں برابر کی شریک بن گئی ہے لہٰذا شریعت کے مطابق اس کی ضروریات کا انتظام کرنا میرا فرض ہے ۔ بہارِ شریعت میں  ہے : ”اگر یہ اندیشہ ہے کہ نکاح کریگا تو نان نفقہ نہ دے سکے گا یا جو ضروری باتیں ہیں ان کو پورا نہ کرسکے گا تو (نکاح کرنا) مکروہ ہے اور ان باتوں کا یقین ہو تو نکاح کرنا حرام مگر نکاح بہرحال ہو جائے گا“ ۔ ([4])الغرض شوہر کو چاہئے کہ اہْلِ خانہ پر تنگی کرنے کے بجائے رضائے الٰہی کے لئے دل کھول کر خرچ کرے ۔ آیئے ترغیب کے لئے اہْلِ خانہ پر خرچ سے متعلق احادیثِ مبارکہ میں بیان کئے گئے فضائل ملاحظہ کیجئے ۔

جتنا خرچ اُتنا ہی اجر

   حضرت سَیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ نبیِ اکرم، نورِ مُجسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے اُنہیں ارشاد فرمایا : اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا کے لئے تم  جتنا بھی خرچ کرتے ہواس کا اجر دیا جائے گا حتی کہ جولقمہ تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو (اس کا بھی اجر ملے گا) ۔ ([5])

سب سے زیادہ اجر والادینار

    حضرت سَیِّدُناابو ہُريرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  سے روايت ہے کہ خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمايا : ايک دينار وہ ہے جسے تم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی راہ ميں خرچ کرتے ہو، ايک دينار وہ ہے جسے تم غلام پر خرچ کرتے ہو، ايک دينار وہ ہے جسے تم مسکين پر صدقہ کرتے ہو، ايک دينار وہ ہے جسے تم اپنے اہل و عيال پر خرچ کرتے ہو، ان ميں سب سے زيادہ اجر اس دينار پر ملے گا جسے تم اپنے اہل و عيال پر خرچ کرتے ہو ۔ ([6])

میزان میں رکھی جانے والی پہلی چیز

 



[1]    مجمع الزوائد، کتاب الزکاة ، باب فی نفقة الرجل   الخ ، ۳ / ۳۰۰، حدیث : ۴۶۵۹

[2]    احیاء العلوم، کتاب آداب النکاح، الباب الثالث فی آداب المعاشرة   الخ، ۲ / ۵۷

[3]   فتاوٰی رضویہ  ، ۲۴ / ۳۷۱

[4]    بہارِ شریعت ، حصہ ہفتم، ۲ / ۵

[5]    بخاری، کتاب الجنائز ، باب رثاءالنبی   الخ، ۱ / ۴۳۸ ، حدیث : ۱۲۹۵

[6]    مسلم، کتاب الزکاة، باب فضل النفقة علی العيال   الخ، ص۴۹۹، حديث : ۹۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن