دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shohar ko Kaisa Hona Chahiye? | شوہر کو کیسا ہونا چاہیے؟

book_icon
شوہر کو کیسا ہونا چاہیے؟

معلوم ہوتا ہے کہ آپ ایک معمولی انسان ہیں ۔ پھر جب وہ آپ کو تلاش کرتے ہوئے جنگل کیطرف روانہ ہوا تو دیکھا کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ شیر کی کمر پر لکڑیاں لادے تشریف لارہے ہیں ۔ یہ منظر دیکھ کر بُوعلی سینا بہت حیران ہوا اور قدم بوس ہو کر عرض کرنے لگا : حضور!اللہتعالیٰ نے تو آپ کو ایسا بلند مقام عطا فرمایا ہے لیکن آپ کی بیوی آپ کے مُتَعَلِّق بہت بری باتیں کہتی ہے آخر اس کی کیا وجہ ہے ؟ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے جواب دیا کہ اگر میں ایسی بیوی کا بوجھ برداشت نہ کرتا تو پھر یہ شیر میرا بوجھ کیونکر اٹھاتا ۔ ([1]) (یعنی میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ    کی رضا کے لئے بیوی کی زبان درازی پر صبر کرتا ہوں تو اللہ تعالیٰ نے جنگل کے شیر کوبھی میرا اطاعت گزار بنادیا ہے )

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا اسوۂ حسنہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمارے میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی حیاتِ مبارکہ ہم سب کے لئے مشعلِ راہ اور بہترین نمونہ ہے زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں جس کے بارے میں ہمیں آپ سے رہنمائی نہ ملی ہو حتی کہ ایک مرد کو مثالی شوہر بننے کے لئے جن خصوصیات کی ضرورت ہے وہ تمام باتیں بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی حیاتِ مبارکہ سے سیکھی جاسکتی ہیں ۔

نبیِ اکرم، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم اپنی اَزواجِ مطہرات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ  کی دِلجوئی کیلئے ان کے  ساتھ کبھی کبھار خُوش طبعی بھی فرمایا کرتے تھے ۔ جیساکہ ،

اُمُّ المؤمنین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صدّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  سے مروی ہے کہ آپ کسی سفر میں اپنے سرتاج، صاحبِ معراج صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ تھیں فرماتی ہیں کہ میں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ دوڑ لگائی تو میں دوڑنے میں آگے نکل گئی پھر (کچھ عرصہ بعد)جب میں ذرا بھاری ہوگئی تو آپ نے دوڑ لگائی تو آپ مجھ سے آگے بڑھ گئے پھر فرمایا یہ اُس جیت  کا بدلہ ہوگیا ۔ ([2])

حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : یہ ہے اپنی ازواجِ پاک سے اَخلاق کا برتاؤ ۔ ایسے اَخلاق سے گھر جنّت بن جاتا ہے ، مسلمان یہ اَخلاق بھول گئے ، خیال رہے کہ اُمُّ المؤمنین عائشہ صدّیقہ (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا)لَڑکْپَن میں حضور (سرورِ دوعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم) کے نکاح میں آئیں جب کہ حضور (عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام )کی عمر شریف پچاس سال کے قریب تھی، اِسقدر تَفاوُتِ عُمر (عُمر میں فرق )کے باوجود آپ کبھی نہ گھبرائیں ۔ کیوں؟اِن اخلاقِ کریمانہ کی وجہ سے ۔ ([3]) معلوم ہوا کہ شوہر کو اپنی زوجہ کے ساتھ موقع کی مناسبت سے خُوش طبعی بھی کرنی چاہئے اس میں کوئی مضائقہ نہیں بلکہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ یہی چیز باعثِ ثواب بھی بن سکتی ہے ۔ مگر بعض لوگ بے رُخی، روکھے پن یاخشک مزاجی پر اپنی سنجیدگی کی بنیاد رکھتے ہیں اور شاید یہ سوچتے ہیں کہ ہماری اک ذرا سی مسکراہٹ یا معمولی سی خُوش طبعی ہماری سنجیدگی کی عمارت کو زمین بوس کردے گیحالانکہ یہ ان کی خام خیالی ہے کیونکہ کبھی کبھار مِزاح (خُوش طبعی )کرنا نہ صرف جائز ہے بلکہ حُسنِ اخلاق کے پیکر، تمام نبیوں کے سرور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنّتِ مُبارکہ بھی ہے البتہ مِزاح کی کثرت انسان کی ہیبت کو ختم کردیتی ہے اور ایسی خُوش طبعی جو جھوٹ یا کسی کی دل آزاری پر مبنی ہو وہ حرام ہے ۔ خُوش طبعی کے علاوہ سرورِ کونین، رحمتِ دارین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکی عاداتِ کریمہ میں سے یہ بھی ہے کہ آپ گھر کے بعض کام خود اپنے ہاتھوں سے کرلیا کرتے تھے ۔ چنانچہ،

گھر یلو کام کرنا سنّت ہے

امُّ المؤمنین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صدّیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا سے سوال ہوا کہ کیا نبیِ کریم، رؤفٌ رحیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم  گھر میں کام کرتے تھے ؟ فرمایا : ہاں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم اپنے نعلین مبارک خود گانٹھتے ، اور کپڑوں میں پیوند لگاتے اوروہ سارے کام کیا کرتے تھے جومرداپنے گھروں میں کرتے ہیں ۔ ([4])

اس روایت میں شوہروں کے لئے گھریلو معاملات سے مُتَعَلِّق بے شُمار مدنی پھول موجود ہیں ۔ عموماً گھر میں شوہر کا مزاج اپنی بیوی پر حکم چلانے کا ہوتا ہے ۔ معمولی کام کے لئے بھی اسے تنگ کیا جاتا ہے ، حالانکہ کئی کام شوہر بہ آسانی خود بھی کرسکتا ہے لیکن ذرا سا ہلنا وہ اپنی شان کے خلاف سمجھتا ہے اور تو اور اگر بیوی اس کے وہ کام کربھی دے تو سو سو نخرے کرتا ، طرح طرح کے نَقص نکالتا اور خوامخوا ہ اس کے چکّرلگواتا ہے مثلاً کھانا سامنے رکھا جائے تو نمک یا مِرچ مصالحے کے کم زیادہ ہونے پر تبصرہ آرائی کرنے لگتا ہے اور اگر سب برابر ہوں تو ذائقے کے بارے میں نکتہ چینی پر اُتر آتا ہے اور اگر اِس کی بھی گنجائش نہ ہوتو پھر اِس طرح کی باتیں بناتا ہے ”وہ کیوں نہیں پکایا ؟یہ کیوں پکالیا ؟اس کا تو دل ہی نہیں چاہ رہا  ، لے جاؤ میرے سامنے سے اُٹھا کر، میرے لئے ابھی ابھی فلاں چیز پکا دو“ وغیرہ وغیرہ اسی طرح اگر کپڑوں پر استری کردی جائے تو کہتا ہے یہ والا جوڑا کیوں استری کردیا ؟ یہ نہیں پہنوں گا ابھی ابھی فلاں جوڑا استری کردو، پانی پیش کیا جائے تو کہتا ہے میں اس گلاس میں نہیں پیؤں گا کانچ کے گلاس میں لے کر آؤ، کانچ کے گلاس میں دیا جائے تو کہتا ہے اسقدر ٹھنڈا یا اتنا گرم پانی کیوں لے آئی ؟جا ؤ اور اس میں دوسرا پانی ملاکر لاؤ ، یوں بلاوجہ بیوی کو دوڑاتا رہتاہے ۔ اے کاش!ہم پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی اداؤں سے  کچھ سیکھنے اور ان پر عمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں اور گھر میں چاہت و خلوص بھرا ماحول قائم کرنے کی غرض سے حتی الامکان اپنے کام اپنے ہاتھوں سے کرنے کے علاوہ اہْلِ خانہ کا ہاتھ بٹانے کی بھی کوشش کیا کریں ۔ اس سے نہ صرف بیوی کے دل میں شوہرکی محبت بڑھے گی بلکہ اسے گھر میں اپنائیت کا احساس ہوگا ۔ البتہ ایسا نہ ہو کہ سارے کام شوہر اپنے سر پر اٹھالے کیونکہ بِلا ضرورت کیا جانے والا تعاوُن بیوی کو سُست اور کاہل بنا سکتا ہے ۔ بہر حال



[1]   تذکرۃ الاولیاء، ص۳۱۱ ملخصاً

[2]    ابوداود، کتاب الجهاد، باب فی السبق علی الرجل، ۳ / ۴۲، حدیث : ۲۵۷۸

[3]   مراٰة المناجیح، ۵ / ۹۶

[4]    مسند امام احمد ، ۹ / ۵۱۹، حدیث : ۲۵۳۹۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن