دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Shohar ko Kaisa Hona Chahiye? | شوہر کو کیسا ہونا چاہیے؟

book_icon
شوہر کو کیسا ہونا چاہیے؟

انداز میں صلح کی کوشش کریں گے تو اللہ تبارک وتعالیٰ زوجین کے مابین اتفاق پیدا فرمادے گا ۔ ٭میاں بیوی کے باہمی جھگڑے کا حل یہ نہیں کہ فوراً طلاق دیکرمعاملے کو ختم کردیں اوربعدمیں افسوس کے سواکچھ ہاتھ نہ آئے ۔ البتہ اگر باہمی تعلقات کی خرابی اِس حد تک پہنچ گئی ہو کہ میاں بیوی سمجھتے ہوں کہ اب وہ ایک دوسرے کے شرعی حقوق ادا نہیں کر پائیں گے اورطلاق ہی آخری حل ہے  تو پھر شوہر اسلام کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق طلاق دے ۔ ٭وہ طریقہ یہ ہے کہ شوہر بیوی کواُس کی پاکی کے اُن دنوں میں کہ جن میں اس نے بیوی سے اِزدِواجی تعلقات قائم نہ کئے ہوں ایک طلاق رَجْعی اِن الفاظ سے دیدے ”میں نے تجھے طلاق دی “ پھر شوہر اسے چھوڑ دے حتی کہ عِدّت مکمل ہوجائے اور عورت نکاح سے باہر ہوجائے ۔ ٭یاد رکھیں ایک طلاق رجعی دینے سے بھی عِدّت گزرنے پر مرد و عورت میں جدائی ہوجاتی ہے اور یہ سمجھنا کہ تین طلاق کے بغیر ایک دوسرے سے خلاصی نہیں ہوتی سَراسر غَلَط ہے ٭خودزبانی طلاق دینی ہو یا خود لکھنی ہو یا اسٹام پیپر والوں سے لکھوانی ہو ، بہر حال ایک ہی لکھیں اور لکھوائیں، اسٹام پیپر والے ہزار کہیں کہ تین لکھنے سے کچھ نہیں ہوتا ، ان کی بات کا ہرگز اعتبار نہ کریں اور انہیں ایک ہی لکھنے پر مجبور کریں ٭ایک طلاق رجعی کا بطورِ خاص اِس لئے کہا گیا ہے کہ تین طلاقیں اکٹھی دینا گناہ اور خلافِ شریعت ہے نیزاس صورت میں  رُجوع کی مہلت بھی ختم ہوجاتی ہے جبکہ ایک طلاق رجعی دینے کی صورت میں دورانِ عِدّت بغیر نکاح کے اور بعد ِ عِدّت نکاح کے ساتھ رجوع کی گنجائش موجود ہوتی ہے ۔ اگرچہ رجوع کی یہ گنجائش دو (2) رجعی طلاقیں دینے میں بھی ہے لیکن دو طلاقیں اکٹھی دینا بھی گناہ ہے ۔ ٭آج کل طلاق دینے والے اکثر لوگ دین سے دوری، شرعی اَحکام سے لاعلمی، غصے کی عادت اور جذباتی پن میں مبتلا ہوکرمعمولی سی بات پر ایک ساتھ تین طلاقیں دے بیٹھتے ہیں اور پھر ہوش آنے پر انتہائی نادم وپشیمان ہوتے ہیں، پھر کبھی اپنے ماضی کو یاد کرتے ہیں اور کبھی بچوں کے مستقبل کو روتے ہیں اور بسااوقات شیطان کے بہکانے میں آکر گھر بچانے کیلئے مختلف حیلے بہانے تراشتے ہیں ۔ یاد رکھیں کہ تین طلاقیں اکٹھی دینا گناہ ہے لیکن اگر کوئی تین طلاقیں دے تو تینوں ہی واقع ہوجاتی ہیں خواہ ایک مجلس میں دے یا زیادہ مجلسوں میں اور ایک لفظ سے تین طلاق دے یا تین لفظوں سے ، بہر صورت تینوں طلاقیں ہوجاتی ہیں لہٰذا مسلمانوں کی خیرخواہی کے پیش ِ نظر یہ مشورہ پیش ِ خدمت ہے کہ اگر میاں بیوی کے درمیان باہمی اتفاق کی کوئی صورت نہ بن سکے اور طلاق دینے کی کوئی نوبت آ جائے تو اسلامی ہدایت کے مطابق طلاق دی جائے جس کا طریقہ اوپر بیان ہوگیاہے اور مزید آسانی کیلئے جداگانہ وضاحت سے دوبارہ بیان کیاجارہا ہے ۔

طلاق دینے کا سب سے بہتر طریقہ

طلاق دینے کاسب سے بہترطریقہ یہ ہے کہ عورت کی پاکی کے وہ ایام جن میں شوہر نے اس سے صحبت نہ کی ہو، ان ایّام میں صرف ایک بار اس سے کہے : ’’میں نے تجھے طلاق دی‘‘اس کے بعد بیوی کوچھوڑ ے رکھے اور اس سے بالکل علیحدہ رہے یہاں تک کہ اس کی عِدّت گزرجائے ۔ اختتامِ عِدّت پر وہ نکاح سے خارج ہوجائے گی ۔ اس طرح طلاق دینے سے فائدہ یہ ہوگا کہ کل کو اگر دونوں دوبارہ ایک ساتھ زندگی بسر کرنا چاہیں تودورانِ عِدّت بغیر نکاح کے اور عِدّت کے بعد بغیر حلالہ صرف نکاح کے ذریعہ رجوع ہو جائے گا ۔ ٭طلاق کا کوئی بھی مسئلہ اپنی اَٹکل(یعنی سمجھ) سے حل کرنے کے بجائے دار الافتاء سے رجوع کیجئے ۔

گھرامن کا گہوارہ کیسے بنے ؟

شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ۶ ذُوالْقَعدَۃ الحرام ۱۴۲۸؁ھ ، 17دسمبر 2007؁ء بروز پیر شریف ایک اِسلامی بھائی اور اُن کے بچّوں کی امّی کو گھریلوناچاقی کے علاج کے لئے نصیحت کے مَدَنی پھول عنایت فرمائے (جن میں ضرورتًا کہیں کہیں ترمیم کی گئی ہے ) ۔ ان مَدَنی پھولوں پر عمل کرکے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ گھر کو حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے آئیے ان مدنی پھولوں کو مُلاحظہ کیجئے ۔

شادی شدہ اسلامی بھائیوں کیلئے 19مَدَنی پھول

1       اِس میں کوئی شک نہیں کہ شوہر اپنی زوجہ پر حاکم  ہے تاہم اِنصاف سے کا م لینا ضروری ہے کہ حاکم سے مُراد سیاہ سفید کا مالک ہونا نہیں ہے ۔

2        عورت ٹیڑھی پَسلی سے پیدا کی گئی ہے ، اُس کی نفسیات کو پَرَ کھ کر اسکے ساتھ بَرتاؤ کیجئے ۔ اگر اپنی سوچ کے مِعیار پر اس کو تولیں گے تو گھر چلنابہت دُشوار ہے ۔

3        عورت عُمُوماً ناقِص العقل ہوتی ہے ، 100فیصد آپ کے معیار پر پوری اترے یہ تَوَقُّع رکھنا بیکار ہے ، لہٰذا اُس کی کوتاہیوں کو نظر اَنداز کرکے اُس پر مزید اِحسانات کیجئے ۔

4        لاکھ غلطیاں کرے ، منہ چڑھائے ، بڑبڑائے ، اگر آپ گھر آباد رکھنا چاہتے ہیں تو اُس کے ساتھ اُس وقت تک نرمی سے پیش آنے کا ذہن بناتے رہئے جب تک شریعت سختی کی اِجازت نہ دے ۔

5        اگر عورت ٹیڑھی چلتی رہی اور آپ صبر کرتے رہے تو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اجر و ثواب کا آخرت میں اَنبار دیکھیں گے ۔ دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحروبَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کافرمان رُوح پرور ہے : کامِل اِیمان والوں میں سے وہ بھی ہے جو عمدہ اَخلاق والا اور اپنی زوجہ کے ساتھ سب سے زیادہ نرم طبیعت والا ہے ۔ ([1])

6        اگر بیوی آپ کے مَن پسند کھانے نہیں پکا پاتی تو صبر کیجئے ۔ محض نفس کی معمولی لذّت کی خاطر بلااِجازتِ شرعی اس کو ڈانٹ ڈپٹ کرنا، مار دھاڑ پر اتر آنا بربادیِ آخِرت کا باعث بن سکتا ہے ۔

7        جس طرح عام مسلمانوں کی دل آزاری حرام ہے اُسی طرح بِلا مصلحتِ شرعی بیوی کی دل آزاری میں بھی جہنّم کی حقداری ہے ۔

8        اگر کبھی غصہ آجائے اور زوجہ پر ناحق زبان چل جائے یا بلا مصلحتِ شرعی ہاتھ اُٹھ جائے تو توبہ بھی واجِب اور تلافی بھی لازِم ۔ شرمانے اور اپنی کسرِ شان سمجھنے

 

 



[1]    ترمذی، کتاب الرضاع، باب ماجاء فی حق الزوج   الخ، ۲ / ۳۸۶ ، حدیث۱۱۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن